Awami National Party Charsadda

Awami National Party Charsadda Official page of ANP District Charsadda

چئیرمین الیکشن کمیشن اے این پی خیبرپختونخوا و صدر اے این پی چارسدہ شکیل بشیر خان عمرزئی نے سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی ...
31/05/2026

چئیرمین الیکشن کمیشن اے این پی خیبرپختونخوا و صدر اے این پی چارسدہ شکیل بشیر خان عمرزئی نے سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پارٹی قیادت کے عقائد کے حوالے سے منظم اور مذموم پروپیگنڈہ مہم چلانے، پارٹی ورکرز کے درمیان انتشار، بداعتمادی اور غلط فہمیاں پیدا کرنے اور سوشل میڈیا پر اشتعال انگیز رویہ اختیار کرنے پر صوبائی قیادت سے مشاورت کے بعد سید معصوم شاہ باچہ کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ذلان مومند نامی شخص کے عقائد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اطلاعات سامنے آنے کے بعد مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی خان نے فوری طور پر مذکورہ شخص کو اپنی نئی تشکیل کردہ ڈیجیٹل ٹیم سے الگ کردیا تھا۔ پارٹی قیادت نے اس معاملے پر تحقیق اور وضاحت کے بعد واضح مؤقف اختیار کیا، تاہم اس کے باوجود سید معصوم شاہ باچہ مسلسل مختلف پارٹی گروپس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پارٹی کارکنان کو قیادت کے خلاف اکسانے، گمراہ کن بیانیہ پھیلانے اور داخلی انتشار پیدا کرنے میں مصروف رہے۔
شکیل بشیر خان عمرزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی اور غیر متزلزل حصہ ہے، اس حساس معاملے پر سیاست چمکانے، سستی شہرت حاصل کرنے اور پارٹی کے اندر انتشار پیدا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جیسے ہی مرکزی صدر ایمل ولی خان کو تحقیق کے بعد آگاہ کیا گیا کہ مذکورہ شخص ذلان مومند قادیانی عقائد رکھتا ہے، اُسے فوری طور پر ڈیجیٹل ٹیم سے نکال دیا گیا، لہٰذا اس معاملے کو بنیاد بنا کر پارٹی قیادت کے خلاف زہر اُگلنا بدنیتی اور ذاتی ایجنڈے کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی ایک منظم سیاسی جماعت ہے، یہاں ڈسپلن، نظریاتی وابستگی اور تنظیمی اصولوں کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ جو عناصر پارٹی کے اندر فتنہ، انتشار اور قیادت کے خلاف بے بنیاد مہم چلائیں گے، اُن کے خلاف آئین و تنظیم کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

31/05/2026
31/05/2026
26/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے عیدالاضحٰی کے موقع پر قوم اور پارٹی کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید قربانی، ایثار اور انسان دوستی کا درس دیتی ہے، اس خوشی کے موقع پر اپنے اردگرد موجود غریبوں، مساکین اور مستحق افراد کو ہرگز فراموش نہ کیا جائے تاکہ ان کی عید بھی خوشیوں کے ساتھ گزر سکے۔
اپنے تہنیتی پیغام میں سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ بدقسمتی سے آج پختونخوا ایک بار پھر دہشتگردی کی لپیٹ میں ہے اور صوبے کے مختلف اضلاع میں حالات تشویشناک ہوچکے ہیں۔ آئے روز دھماکوں، ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے واقعات نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے جبکہ صوبائی حکومت مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ عملاً دہشتگردوں کے نرغے میں جاچکا ہے لیکن حکمرانوں کے پاس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ ایسے حالات میں ہر فرد، ہر خاندان اور بالخصوص سیاسی کارکنان کو اپنی حفاظت خود یقینی بنانا ہوگی۔ انہوں نے پارٹی کارکنان اور عہدیداروں کو ہدایت کی کہ عید کے اجتماعات، سفر اور عوامی سرگرمیوں کے دوران انتہائی احتیاط سے کام لیں، اپنے اردگرد کے ماحول پر نظر رکھیں اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں۔
انہوں نے کہا کہ مختلف اداروں کی جانب سے مسلسل جاری تھریٹ الرٹس اور انتباہات کو سنجیدگی سے لینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی اپنے کارکنان کی جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح سمجھتی ہے، اسی لئے پارٹی کی جانب سے کارکنان کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
سینیٹر ایمل ولی خان نے آخر میں تمام اہل وطن کو عیدالاضحٰی کی مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک اور خصوصاً پختونخوا کو امن، استحکام اور دہشتگردی سے نجات عطا فرمائے۔

26/05/2026

Address

Turangzai
Charsadda

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awami National Party Charsadda posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Awami National Party Charsadda:

Share