Jeeway Apna Punjab

Jeeway Apna Punjab جیوے اپنا پنجاب تے جیون لوک ایہدے وچ ریہن والے
منہ کالا اونہاں دے جیہڑے ایہنوں مندا کیہن والے

13/04/2025
22/05/2024

⚖️ حیض والے مرد 😊

منیر نیازی صاحب کہتے ہیں کہ میں ابا جی کے ساتھ بیٹھا ھوا تھا۔

اچانک انہوں نے مجھ سے پوچھا: بیٹا "حیض کے بارے میں کیا جانتے ہو؟"

میں نے اپنے دل میں الحمد للہ پڑھ کر اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ ہم بھی اب اپنے آپ کو ان آزاد خیال لوگوں میں شمار کر سکتے ہیں جو اپنے گھر میں ہر قسم کے موضوع پر کھل کر بات کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی مجھے وہ سارے بیتے سال یاد آ گئے جو میں نے ابا جی کے رعب اور دہشت کے ساتھ اس گھر کے گھٹن زدہ ماحول میں گزار دیئے تھے۔

میں نے مسکراتے ہوئے کہا : "ابا جی، حیض ایک ایسے سرکل کا نام ہے جس سے ھر جوان عورت مہینے میں ایک بار گزرتی ہے.."

ابا جی نے پھر پوچھا : "تو پھر عورت اس حالت میں کیا کرتی ہے؟" 🤔

میں نے کہا: "ابا جی..، عورت اس حالت میں نہ نماز پڑھ سکتی ھے نہ قران مجید پڑھ سکتی ھے اور نہ ہی روزہ رکھ سکتی ہے۔۔۔"

ابا جی نے اس بار قدرے سخت اور اکھڑے ہوئے لہجے میں کہا: "پُتر اس کا مطلب یہ ہے کہ تجھ میں اور اُس حیض والی عورت میں کوئی فرق نہیں ہے

کیونکہ ۔۔۔۔۔۔۔

تم بھی نہ تو نماز پڑھتے ھو نہ قرآن پڑھتے ہو اور .. ... ! 😰😠
یہ سن کر میں شرم سے ڈوب ڈوب گیا ۔۔۔ اور میرے اندر سکت باقی نا رہی کہ سر اٹھا سکوں یا وہاں سے اٹھ کر اپنے کمرے میں جا سکوں ۔ 😔

ہاں اس کے بعد سے میں نے باقاعدہ نماز پڑھنا شروع کر دی ۔ اور روزانہ قرآن مجید کی تلاوت بھی بآواز بلند کیا کرتا۔ تاکہ "حیض_والے_مرد " کے جیسے شرمناک الزام سے ابا جی کی نگاہوں میں خود کو بری ثابت کر سکوں۔ 🙄

""""""""""""""""""""""""""""""""""
اب آپ خود اپنے بارے میں بھی فیصلہ کر لیجئے کہ آپ اپنے آپ کو کہاں دیکھتے ہیں ؟؟؟

؟ _ یا _ حقیقی مسلمان مرد ؟

01/02/2024

فقہ و فتاویٰ
نومبر 1972ء
حماد بن محمد الانصاری
روضۂ اقدس کی زیارت اور قبر کی زیارت
روضۂ اقدس کی زیارت کی نیت سے حرمین کاسفر کیسا ہے؟

قبر کی زیارت اور سفر کے بارے میں وارد احادیث کا جائزہ

الحمد للہ ربّ العالمین والصّلٰوةوالسّلام علٰی نبّینا مُحمّد واٰله وصحبه أجمعین وبعد

مسئلہ:

دو شخص اس بات پر جھگڑتے ہیں کہ کیا مسجد نبوی کے بغیر صرف روضۃ الرسول ﷺ کے لئے زیارت کی نیت سے سفر کرنا جائز ہے؟ اس کے لئے شرعی فتویٰ مطلوب ہے۔

جواب:

شروع اسلام میں نبی اکرم ﷺ نے صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کو قبروں کی زیارت سے روک رکھا تھا کیونکہ لوگ نئے نئے بت پرستی چھوڑ کر مسلمان ہوئے تھے لیکن بعد میں یہ حکم واپس لے لیا گیا، آپ ﷺ نے فرمایا:

«کنت نھیتکم عن زيارة القبور فزوروھا فإنھا تذكركم الآخرة»

میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا لیکن اب اس کی اجازت اور ترغیب دیتا ہوں کیونکہ یہ تمہیں موت اور آخرت یاد دلاتی ہے۔

اس طرح مردوں کو تو اجازت دے دی گئی لیکن عورتوں کے لئے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اس کی ممانعت باقی رہی جیسا کہ ابو داؤد اور ترمذی وغیرہ کی حدیث میں عبد اللہ بن عباس سے اس کی وضاحت موجود ہے:

«لعن رسول اللہ ﷺ زائرات القبور» (الحدیث)

یعنی رسول اللہ ﷺ نے قبروں کی زیارت کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ۔

اسی طرح کسی مخصوص قبر کی طرف سفر کے لئے کمر بستہ ہونا بھی ممنوع ہے جیسا کہ بخاری مسلم میں ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا:

«لا تشد الرحال إلا إلٰی ثلثة مساجد» (الحدیث)

کہ تین مسجدوں کے علاوہ کسی اور مقام کے لئے (بغرض زیارت) کچاوے نہ کسے جائیں۔ یعنی مسجد حرام، مسجد نبوی اور مسجد اقصیٰ (بیت المقدس) کی طرف سفر جائز ہے۔

علاوہ ازیں کسی دوسری جگہ کے لئے صرف اسی کی نیت کرتے ہوئے سفر کرنے سے منع فرما دیا۔ لہٰذا صورتِ ممنوعہ یہ ہے کہ زیارت کرنے والا مسجد نبوی کو چھوڑ کر صرف روضہ شریف کا قصد کرے لیکن اگر زائر اصل سفر مسجد نبوی کی نیت سے کرے پھر روضہ کی زیارت بھی کر لے تو اس صورت میں زیارتِ قبر میں کوئی حرج نہیں۔ جیسا کہ صرف مردوں کے لئے قبروں کی زیارت کے لئے اجازت پہلے ذکر ہو چکی ہے۔ واضح رہے (ہم نے روضہ کی زیارت کا معاملہ عمومی زیارتِ قبر کے ساتھ اس لئے رکھا ہے) کہ کسی صحیح حدیث میں (خود صاحب روضہ) نبی ﷺ سے کسی مخصوص قبر کی طرف سفر کی اجازت ثابت نہیں ہو سکی جبکہ ممانعت کا حکم آپ نے عام صادر فرمایا جس میں اپنی قبر اور دوسروں کی قبور کو برابر رکھا یہی وجہ ہے کہ کسی (زیادہ سے زیادہ دلدادہ) صحابی اور بھلائیوں میں ان کے پیچھے لگنے والے تابعی سے منقول نہیں ہے کہ اس نے صرف روضہ یا کسی دوسرے کی قبر کا سفر اختیار کیا ہو۔ حضرت عائشہؓ کا فرمان ہے کہ:

«من عمل عملا لیس علیه أمرنا فھو رد»

جو شخص ایسا عمل کرے جس پر ہم عمل پیرا نہ ہوئے ہوں وہ کام راندہ اور بدعت ہے ۔

بھلائی اور نیکی تو صرف سلف صالحین کی پیروی میں ہی ہے اور پچھلوں کی اختراعات کو اپنانا برائی ہی ہے ۔ مسئلہ تو یہی ہے لیکن متاخرین میں سے بعض نام نہاد علماء روضۂ اطہر یا دوسری قبروں کی طرف سفر جائز ثابت کرنے کے لئے بعض دلائل اور احادیث کا سہارا لیتے ہیں حالانکہ وہ یا تو موضوع (بناوٹی) ہیں یا بہت کمزور جس سے شرعی مسائل ثابت نہیں ہو سکتے جیسا کہ علمائے محققین کے ہاں معروف ہے تاہم میں ایسی احادیث کا ذِکر بتوفیقِ الٰہی ان ائمہ کے باطل یا نہایت کمزور قرار دینے کے ساتھ کرتا ہوں جو اس معاملہ میں سند ہیں۔

سفر کو جائز قرار دینے والوں کی طرف سے پیش کی جانے والی چودہ حدیثیں اور ان کے مفید مطلب نہ ہونے کے دلائل

1. «من زار قبري وجبت له شفاعي»

جس نے میری قبر کی قیارت کی اس کے لئے میری سفارش ضروری ہو گئی۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو ابو الشیخ اور ابن ابی الدنیاؒ نے عبد اللہ بن عمر سے روایت کیا ہے اور یہ حدیث ابن خزیمہؒ میں بھی ہے اور امام موصوف نے اس کے ضعف کی طرف اشارہ کیا ہے، کہتے ہیں:

''اس کی سند کے بارے میں میرے دل میں کھٹکا ہے اور اللہ تعالیٰ کے پاس میں اس کی ذمہ داری سے بری ہوں۔''

میں کہتا ہوں اس میں دو راوی مجہول ہیں۔ (الف) عبد اللہ بن عمر العمری جس کے بارے میں ابو حاتم نے کہا ہے، وہ مجہول ہے۔ (ب) موسی بن ہلال البصری۔ اسے ابو حاتم نے مجہول کہا ہے اور بقول عقیلیؒ اور ذہبیؒ محدثین نے اس کی حدیث کا انکار کیا ہے۔ ایک روایت میں ''وجبت'' کی بجائے ''حلت'' کا لفظ آیا ہے۔ (مختصراً)

2. «من حج فزار قبري بعد وفاتي کان کمن زارني في حیاتي»

جس نے میری وفات کے بعد حج کیا پھر میری قبر کی زیارت کی گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔

نقد و جرح:

اسے طبرانیؒ اور بیہقی نے عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں حفص بن سلیمان القاری ہے جس کے متعلق ابن عدیؒ نے کہا ہے کہ اس پر جھوٹی حدیثیں گھڑنے کا الزام ہے۔ امام احمدؒ کہتے ہیں: ''وہ متروک الحدیث ہے۔'' بخاریؒ کہتے ہیں، ''ائمہ حدیث نے اسے ترک کیاکر دیا ہے۔'' ابن خراشؒ کہتے ہیں ''جھوٹا ہے حدیثیں گھڑتا ہے' ' اور ذہبیؒ نے اس حدیث کو اس کے منکرات میں شمار کیا ہے، کہتے ہیں امام بخاریؒ نے اپنی کتاب الضعفاء میں تعلیقاً اس کے حالات کے بیان میں یوں کہا ہے: ابن ابی القاضیؒ کہتے ہیں ہم کو سعید بن منصور نے حدیث سنائی، وہ کہتے ہیں ہم کو حفص بن سلیمان نے لیث سے، انہوں نے مجاہد سے انہوں نے عبد اللہ بن عمر سے جو نبی ﷺ کی طرف نسبت کرتے ہیں جس نے حج کیا اور میری موت کے بعد میری زیارت کی۔۔۔۔ الخ (یعنی امام بخاریؒ نے اس راوی کو کتاب الضعفاء میں ذکر کر کے وہاں اس حدیث کا ضعف بھی بیان کر دیا۔)

3. «من زارني بالمدینة محتسبا کنت له شھیدا أو شفیعا یوم القیامة»

جس نے ثواب کی خاطر مدینہ میں میری زیارت کی، میں روزِ قیامت اس کا گواہ اور سفارشی ہوں گا۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو بیہقیؒ نے انسؓ سے روایت کیا ہے اس کی سند میں ابو المثنی سلیمان بن یزید الکعبی ہے جس کے بارے میں ذہبیؒ نے کہا ہے: ''وہ متروک ہے''۔ ابو حاتم کہتے ہیں: ''منکر الحدیث ہے'' اور ابن حبانؒ کہتے ہیں: ''اسے قابلِ حجت ماننا درست نہیں۔''

4. «من حج ولم یزرني فقد جفاني»

جس نے حج کیا اور میری (قبر کی) زیارت نہ کی اس نے مجھ سے زیادتی کی۔

نقد و جرح:

امام سخاویؒ نے ''المقاصد الحسنة'' میں لکھا ہے: یہ حدیث صحیح نہیں ہے۔ ابن عدیؒ نے اسے ''الکامل'' میں، ابن حبانؒ نے الضعفاء میں، دار قطنی نے ''العلل'' اور غرائب مالک میں عبد اللہ بن عمرؓ سے روایت کیا ہے۔ ذہبیؒ نے ''میزان الاعتدال'' میں لکھا ہے: ''بلکہ یہ حدیث موضوع ہے۔''

5. «من زار قبري أو قال من زارني کنت له شفیعا أو شھیدا ومن مات بأحد الحرمین بعثه اللہ من الآمنین یوم القیمة»

جس نے میری قبر کی زیارت کی یا فرمایا، جس نے میری زیارت کی، میں (قیامت کے دن) اس کا سفارشی یا گواہ ہوں گا۔ اور جو حرمین (مکہ و مدینہ) میں سے کسی جگہ فوت ہوا اللہ تعالیٰ اسے میدانِ حشر میں امن والوں میں سے اُٹھائے گا۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو ابو داؤد و طیالسیؒ نے اپنی ''مسند'' میں عمر بن خطاب سے روایت کیا ہے۔ اس کے سلسلۂ رواۃ میں ایک راوی مجہول ہے جس کی سند حسب ذیل ہے:

«قال أبو داود: حدثنا سوار بن میمون أبو الجرّاح ۔۔۔۔۔۔ قال حدثنا رجل من اٰل عمر عن عمر قال سمعت رسول الله ﷺ ۔۔۔۔» (الحديث)

(يعنی سند ميں آل عمر سے ''رجل'' (كوئی شخص) مجہول ہے)

6. «من زارني بعد موتي فکأنما زارني في حیاتي ومن مات بأحد الحرمین بعث من الاٰمنین یوم القیامة»

جس نے میری موت کے بعد میری (قبر کی) زیارت کی گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی اور جو حرمین میں سے کسی جگہ فوت ہوا قیامت کے دن امن والوں میں سے اُٹھایا جائے گا۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو دار قطنیؒ نے اپنی سنن میں اور ابن عساکرؒ نے حاطب سے روایت کیا ہے۔ اس کی سند میں ہارون بن قزعہ یا قزعہ ابن ابی قزعہ راوی ہے۔ جس کے متعلق امام بخاریؒ نے کہا ہے: ''اس کی اس حدیث پر کسی نے متابعت نہیں کی اور قزعہ کا شیخ بھی مجہول ہے۔'' ذہبیؒ نے ''میزان الاعتدال'' میں ذکر کیا ہے کہ حاطب کی مذکورہ حدیث اور عمر کی حدیث جو اس سے پہلے گزری ہے۔ قزعہ بن ابی قزعہ کی منکرات سے ہیں۔

7. «من زارني وزار أبی إبراھیم في عام واحد دخل الجنة»

جس نے میری اور میرے باپ ابراہیمؑ کی (قبروں کی) ایک ہی سال میں زیارت کی، وہ جنت میں داخل ہو گا۔

نقد و جرح:

نوویؒ نے ''المجموع'' (شرح المہذب) میں لکھا ہے، ''یہ حدیث بناوٹی ہے جس کا کوئی اصل نہیں اور اسے ائمہ حدیث میں سے بھی کسی نے روایت نہیں کیا۔''

8. «من جاءني زائر الم تنزعه حاجة إلا زیارتي کان حقا علي أن أکون له شفیعا یوم القیٰمة» جو شخص میری (قبر کی) زیارت کے لئے آیا اور اسے میری زیارت کا شوق ہی کھینچ کر لایا ہو تو اس کا مجھ پر یہ حق ہو جاتا ہے کہ قیامت کے روز میں اس کا سفارشی ہوں۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو ابن نجارؒ نے ''الدرة الثمینة في تاریخ المدینة'' میں اور دار قطی نے اپنی سنن میں روایت کیا ہے۔ اس کی سند میں مسلمہ بن سالم ہے جس کے بارے میں ذہبیؒ نے ''دیوان الضعفاء'' میں کہا ہے اس میں جمیہ کی طرف میلان ہے۔ ابن عبد الہادی ''الصارم المنکی'' میں لکھتے ہیں: یہ ''مجہول الحال ہے۔ نقلِ علم میں معروف نہیں اور اس کی روایت کے ساتھ حجت پکڑنا بھی ٹھیک نہیں۔ وہ موسیٰ بن ہلال عبدی، جس کا ذکر ہو چکا ہے کی مانند ضعیف ہے۔''

9. «من لم یزر قبري فقد جفاني»

جس نے میری قبر کی زیارت نہ کی اس نے مجھ سے جفا کی۔

نقد و جرح:

ابن نجارؒ نے اس حدیث کو تاریخ المدینہ میں بے سند او صیغۂ تمریض (جو کمزوری کی طرف اشارہ ہوتا ہے) کے ساتھ بیان کیا ہے۔ اس کے الفاظ یوں ہیں:

«وروي عن علي قال قال رسول اللہ ﷺ» (الحدیث)

ابن عبد الہادیؒ کہتے ہیں حضرت علیؓ بن ابی طالب سے منسوب یہ حدیث بناوٹ اور جھوٹ ہے۔ میں کہتا ہوں، اس کی سند میں نعمانِ بن شبل باہلی متّہم ہے۔ ابن حبانؒ کہتے ہیں: ''وہ آفتیں لاتا ہے۔'' ذہبیؒ نے اس کا ذِکر ''میزان الاعتدال'' میں کیا ہے۔ نیز اس کی سند میں محمد بن فضل بن عطیہ مدینی ہے جو مشہور جھوٹا اور گھڑنے والا ہے۔ ذہبیؒ نے میزان الاعتدال میں یہ بھی لکھا ہے۔ ''امام احمد کہتے ہیں۔ اس کی حدیث جھوٹوں کی حدیث ہے۔'' اور ابن معین کہتے ہیں۔ ''فضل بن عطیہ (باپ) ثقہ ہے اور اس کا بیٹا محمد کذّاب ہے۔ نیز ذہبیؒ لکھتے ہیں۔ ''اس شخص کی منکرات بہت ہیں کیونکہ وہ باتونی تھا۔'' لکھتے ہیں۔ ''فلاس نے اسے کذاب کہا ہے۔'' اور بخاریؒ کہتے ہیں: 'محدثین نے اس سے خاموشی اختیار کی ہے'' (یعنی نکما سمجھ کر حدیث نہیں لی) ابن ابی شیبہ نے اس پر جھوٹ گھڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ یہ حدیث حضرت علیؓ سے نبی کریم ﷺ کی طرف منسوب بھی بیان کی گئی ہے لیکن اس کی سد میں عبد الملک بن ہارون بن عنترہ ہے اور جھوٹ گھڑنے کے ساتھ متہم ہے۔ یحییٰ بن معین کہتے ہیں: ''کذّاب ہے۔'' ابو حاتم کہتے ہیں: نکمی باتوں والا اور متروک ہے۔'' سعدیؒ کہتے ہیں: ''کذّاب ہے۔'' اور ذہبی لکھتے ہیں: ''اس پر حدیث (من صام یوما من أیام البیض عدل عشرۃ اٰلاف سنة یعنی جس نے ایّام بیض (تیرہ، چودہ اور پندرہ) کے روزے رکھے اسے دس ہزار سال کے روزوں کا ثواب ملے گا) گھڑنے کاالزام ہے۔'' (صاحب مقالہ لکھتے ہیں:) ''اس عبدالملک بن ابی عمرو کذّاب کی طرف سے بہت سی آفتیں ہیں جن کو ذہبیؒ کی میزان الاعتدال میں دیکھا جا سکتا ہے۔''

10. «من أتی المدینة زائراً لي وجبت له شفاعتي» (الحدیث)

جو شخص مدینہ میں میری زیارت کے لئے آیا اس کے لئے میری سفارش ضروری ہو گئی۔

نقد و جرح:

اسے یحییٰ الحسنی نے بکیر بن عبد اللہ سے مرفوعاً بیان کیا ہے، اس کے بارے میں عبد الہادی لکھتے ہیں: ''یہ حدیث باطل ہے جس کا کوئی اصل نہیں۔''

علاوہ ازیں یہ مفید مطلب نہیں کیونکہ اس میں قبر کی طرف سفر کا ذکر نہیں۔ (احتمال ہے کہ زندگی میں آنا مراد ہو)

11. «من لم تمکنه زیارتي فلیزر قبر إبراھیم الخلیل»

جو شخص میری زیارت نہ کر سکے اسے چاہئے کہ ابراہیم خلیل اللہ کی قبر کی زیارت کر لے ۔

نقد و جرح:

ابن عبد الہادی کہتے ہیں۔ یہ جھوٹ اور من گھڑت احادیث میں سے ہے اور اس سے تو ایک معمولی طالب علم بھی واقف ہے کہ یہ موضوع اور خود ساختہ ہے۔ اس قسم کے جھوٹ کو حقیقتِ حال کے انکشاف کے بغیر ذکر کرنا بھی اہلِ علم کے لئے بہت بڑا گناہ ہے ۔

12. «من حج حجة الإسلام وزار قبري وغزا غزوة وصلّٰی علي في بیت المقدس لم یسأله اللہ فیما افترض علیه»

جس نے اسلامی طریقہ پر حج کیا، میری قبر کی زیارت کی، جہاد میں شریک ہوا اور بیت المقدس میں مجھ پر درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس سے اس کی ذمہ داریوں میں کوئی پوچھ گچھ نہیں کرے گا۔

نقد و جرح:

اس حدیث کو ابو الفتح ازدیؒ نے اپنی فوائد کی دوسری جلد میں عبد اللہ بن ابی سہل مصیصی تک اپنی سند کے ساتھ حسن بن عثمان زیادی سے روایت کیا ہے۔ ذہبیؒ نے لکھا ہے، بدر کی حسن بن عثمان زیادی سے حدیث (روایت مذکورہ بالا) باطل ہے۔ اس حدیث کو بدر سے نعمان بن ہارون نے روایت کیا ہے۔ اس سب کمزوری کے باوجود ابو الفتح ازدی بھی ضعیف ہے۔ ابن جوزیؒ کہتے ہیں: ''(ابو الفتح ازدی) حافظ الحدیث تھا لیکن اس کی احادیث میں بہت سی منکرات موجود ہیں اسی لئے محدثین اسے ضعیف گردانتے ہیں۔'' خطیب بغدادیؒ لکھتے ہیں۔ ''اس پر حدیث گھڑنے کا الزام ہے۔ اسے برقانی نے ضعیف کہا ہے اور اہلِ موصل اسے کوئی مقام نہیں دیتے۔''

13.« من زارني حتی ینتھي إلٰی قبري کنت له یوم القیمة شھیدا أو قال شفیعا»

جو شخص میری زیارت کے لئے میری قبر تک پہنچا، میں قیامت کے دن اس کا گواہ (یا کہا) سفارشی ہوں گا۔

نقد و جرح:

یہ حدیث عقیلیؒ نے الضعفاء میں عبد اللہ بن عباسؓ سے مرفوعاً روایت کی ہے اور اسی سند سے اسے ابن عساکرؒ نے بھی روایت کیا ہے۔ یہ حدیث ابن جریج پر جھوٹ ہے۔ ابن عبد الہادی لکھتے ہیں: ''اس کے متن اور سند میں غلطی ہوئی ہے'' یعنی متن میں رسول اللہ ﷺ کا فرمان ''زیارت'' سے ''مَنْ زَارَنِي'' بیان ہوا ہے۔ حالانکہ عبارت یوں ہے:

«من راٰني في المنام کان کمن راني في حیاتي»

یعنی جس نے نیند میں مجھے دیکھا ایسا ہے گویا اس نے مجھے زندگی میں دیکھا۔

عقیلیؒ کی کتاب میں نسخہ ابن عساکرؒ کے اندر من راٰنی رؤیا سے ہی مذکور ہے۔ اس صورت میں اس حدیث کا معنی صحیح حدیث میں آپ ﷺ کا فرمان یوں موجود ہے:

«من راٰني في المنام فقد راني لأن الشیطان لا یتمثل بي»

یعنی جس نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری شکل میں نہیں آسکتا۔

رہا سند میں غلطی کا معاملہ تو وہ راوی کا ذِکر سعید بن محمد حضرمی نام سے ہوا ہے حالانکہ صحیح نام شعیب بن محمد ہے جس طرح کہ ابن عساکر کی روایت میں ہے۔ بہرحال مذکورہ بالا الفاظ سے یہ حدیث ثابت نہیں خواہ ''زیارۃ'' کے لفظ سے ہو یا ''رؤیا'' سے۔ کیونکہ اس کا راوی فضالہ بن سعید بن زمیل مزنی مجہول ہے اس کا ذِکر اس روایت کے سوا معروف نہیں اور اس روایت میں بھی وہ منفرد ہے جس کی کسی نے متابت نہیں کی۔ ذہبیؒ نے لکھا ہے۔ عقیلیؒ کہتے ہیں، اس کی حدیث غیر محفوظ ہے (ش*ذ) یہ حدیث ہم کو سعید بن محمد حضرمی نے سنائی جس کو فضالہ نے سنایا۔ اس نے محمد بن یحییٰ سے تحدیث کی، وہ ابن جریج سے، وہ عطاء سے اور وہ عبد اللہ بن عباس سے مرفوعاً روایت کرتا ہے:

«من زارني في مماتي کان کمن زارني في حیاتي»

یعنی جس نے میری عدم موجودگی میں میری زیارت کی ایسا ہے جیسا کہ اس نے میری زندگی میں زیارت کی۔

ذہبیؒ کہتے ہیں: ''یہ حدیث ابن جریج پر جھوٹ ہے۔''

14. «ما من أحد من أمتی له سعة ثم لم یزرني فلیس له عذر»

میری امت میں سے صاحبِ استطاعت ہو کر بھی جو شخص میری زیارت نہ کرے اس کے لئے کوئی عذر مسموع نہ ہو گا۔

نقد و جرح:

ابن نجارؒ نے اس حدیث کو تاریخ مدینہ میں انسؓ سے روایت کیا ہے اور اس کی سند میں سمعان بن مہدی راوی ہے جس کے متعلق ذہبیؒ لکھتے ہیں: ''سمعان بن مہدی انسؓ بن مالک سے روایت کرنے والا گمنام جانور ہے۔ اس کے پاس ایک خود ساختہ احادیث کا نسخہ تھا جسے میں نے دیکھا تھا۔ اللہ تعالیٰ ایسے گھڑنے والے کو ذلیل کرے۔'' ابن حجر لسان المیزان میں لکھتے ہیں: ''مذکورہ نسخہ محمد بن مقاتل رازی کی روایت سے ہے، وہ جعفر بن ہارون واسطی سے، وہ سمعان سے روایت کرتا ہے۔ پھر ابن حجرؒ نے اس نسخہ کا ذکر کیا ہے جو تین سو سے زیادہ موضوع احادیث پر مشتمل ہے۔''

میں (صاحبِ مقالہ) کہتا ہوں۔ یہ چودہ حدیثیں ہیں جن سے قبر کی طرف سفر کو جائز کہنے والے دلیل پکڑتے ہیں اور یہی وہ تمام احادیث ہیں جن سے مسجد نبوی کو چھوڑ کر صرف روضہ اقدس کی زیارت کا ثبوت پیش کیا جاتا ہے، جبکہ یہ بات کھل کر آپ کے سامنے آگئی ہے کہ ان روایات میں سے کوئی صحیح ہے نہ حسن بلکہ سب کی سب سخت ضعیف ہیں یا موضوع ہیں جن کا کوئی اصل نہیں، جیسا کہ معتمد ائمہ حدیث کے تفصیلی تبصرے گزر چکے ہیں۔ لہٰذا ان روایات کی کثرتِ تعداد اور متعدد سندوں سے دھوکہ نہیں کھانا چاہئے کیونکہ بسا اوقات ایسی احادیث جن کی سندیں مذکورہ بالا سندوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہوتی ہیں۔ اس کثرت کے باوجود اہلِ فن کے ہاں موضوع ہوتی ہیں۔ اس لئے کہ کثرت اس وقت کوئی فائدہ نہیں دیتی جب اس کا مدارکذّابین، متّہمین، متروکین یا مجہولین پر ہو جیسا کہ ان احادیث میں آپ ملاحظہ فرما چکے ہیں جن میں سے کوئی بھی کسی کذاب یا متہم یا متروک یا مجہول (جس کی معرفت کبھی حاصل نہ ہو سکے) سے خالی نہیں۔ اس قسم کی احادیث علمائے حدیث کے ہاں کسی متابع یا شاہد سے تقویت نہیں پکڑا کرتیں بلکہ اعتبار و تقویت کا مسئلہ بھی وہاں پیدا ہوتا ہے جہاں صحیح حدیث تردید نہ کر رہی ہو اور یہاں تو (اعلیٰ رجہ کی) صحیح حدیث تین مساجد کے سوا سب جگہوں کی طرف سفر کرنے سے روک رہی ہے۔ شیخ الاسلام ابن تیمیہؒ اپنی کتاب ''اقتضاء الصراط المستقیم في مخالفة أصحاب الجحیم'' فرماتے ہیں۔

''کسی مخصوص قبر کی طرف سفر کی اجازت کے بارے میں کوئی ایک صحیح حدیث بھی ثابت نہیں بلکہ صحاح، سنن اور مساند کے مصنفین امام احمد وغیرہ جیسے ائمہ دین نے تو ایسی کوئی حدیث نقل بھی نہیں کی ان کو صرف ان ائمہ نے نقل کیا ہے جو ہر قسم کی حدیث موضوع ہو یا غیر، سب جمع کر دیتے ہیں۔ ان روایات میں سب سے اہم حدیث وہ ہے جسے دار قطنیؒ نے روایت کیا ہے جبکہ اس کے ضعف پر کل اہلِ علم متفق ہیں۔ لہٰذا حقیقت یہ ہے کہ اس سلسلہ میں وارد احادیث مثل «من زارني وزار أبي إبراھیم الخلیل في عام واحد ضمنت له علی اللہ الجنة» جس نے میری اور میرے باپ ابراہیمؑ کی ایک ہی سال میں زیارت کی میں اس کے لئے جنت کا ضامن ہوں اور «من زارني بعد مماتي فکأنما زارني في حیاتي» جس نے میری موت کے بعد میری زیارت کی گویا اس نے میری زندگی میں میری زیارت کی۔ اور «من حج ولم یزرني فقد جفاني» جس نے حج کیا لیکن میری زیارت نہ کی اس نے مجھ سے جفا کی۔ وغیرہ احادیث خود ساختہ جھوٹ ہیں۔''

(صاحب مقالہ) یہی صحیح و درست بات ہے کہ جس کے ساتھ اللہ کی اطاعت و فرمانبرداری واجب ہے، جس کسی کے پاس اس مسئلہ (کسی خاص قبر کی طرف سفر کرنے) کے بارے میں کوئی ایک صحیح حدیث بھی ہو اس پر اس کا بیان کرنا فرض ہے۔ (مزید افسوس یہ ہے کہ) جس قدر احادیث پیش کی گئی ہیں وہ سب یا تو بناوٹی جھوٹی ہیں یا صرف زیارتِ قبر (جس کے مشروع ہونے پر اجماع ہے) کے بارے میں ہیں۔ قبر کی زیارت کی نیت سے سفر سے متعلق نہیں (حالانکہ مابہ النزاع قبر کی طرف سفر ہے نہ کہ زیارتِ قبر عام یا خاص) حالانکہ اس زیارت کی مشروعیت یا استحباب کے حق میں صریح صحیح احادیث موجود ہیں جن کے بعد ان باطل اور من گھڑت روایات کی کوئی ضرورت نہیں جو کسی بھی شرعی مسئلہ میں قابلِ استناد نہیں بلکہ جن کی روایت کی بھی اجازت نہیں ہاں صرف ایک شرط کے ساتھ کہ ان کا جھوٹ اور من گھڑت ہونا بیان کر دیا جائے تاکہ مندرجہ ذیل فرمانِ نبوی ﷺ کی وعید سے بچا جا سکے۔

«من حدث عني بحدیث ویری أنه کذب فھو أحد الکاذبین»

جو مجھ سے ایسی بات منسوب کرے حالانکہ جانتا ہو کہ وہ جھوٹ ہے، وہ دو (۲) جھوٹ بولنے والوں میں سے ایک ہے یعنی یا گھڑنے والا یا جھوٹ پھیلانے والا۔

یہ حدیث صحیح مسلم وغیرہ میں مغیرہ بن شعبہؓ اور سمرہ بن جندبؓ سے متعدد الفاظ کے ساتھ مرفوعاً آئی ہے۔ واللہ اعلم

وَصَلَّی اللہُ عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِه وَسَلَّمَ

نوٹ: عربی متن کی طباعت میں کئی غلطیاں رہ گئی تھیں جن کی تصحیح اب الحمد للہ ترجمہ میں ہو گئی ہے۔ (ادارہ)
حاشیہ

یہ حدیث ابو صالح تابعی (جو عبد اللہ بن عباس سے روایت کرتے ہیں) کی سند سے صحیح ہے۔ ابو صالح مذکور کے بارے میں بعض محدثین کا خیال ہے کہ یہ اُمّ ہافی کا آزاد کردہ غلام ''باذام'' ہے اور بعضوں کا خیال ہے کہ میزان بصری ہے۔ بہرحال دونوں صورتوں میں حدیث صحیح ہے۔ کیونکہ باذام سے راوی جس وقت محمد بن جحادہ ہو تو حدیث صحیح ہوتی ہے۔ برخلاف اس کے کہ کلبی جیسے لوگ اس سے روایت بیان کرتے ہیں اور یہ حدیث محمد بن جحادہ کی روایت سے ہے اور اگر یہ ابو صالح میزان بصری ہے پھر تو حدیث بالاتفاق صحیح ہے۔ ۱۲ منہ۔

یہ اگرچہ حضرت عائشہؓ کا فرمان ہے لیکن مختلف روایات میں نبی ﷺ سے اس سے ملتے جلتے الفاظ آئے ہیں جنہیں امام احمد اور مسلم وغیرہ نے مختلف صحابہؓ سے نقل کیا ہے گویا یہ نبی ﷺ کا فرمان ہی ہے۔ مطبوعہ عربی زبان میں عن النبی ﷺ کے الفاظ غلطی سے درج ہو گئے ہیں۔ مدیر

خلاصہ کلام یہ ہے کہ قبروں کی زیارت کی نیت سے سفر کرنا نبی ﷺ سے ثابت نہیں بلکہ آپ نے اس سے منع فرمایا ہے لیکن اصطلاحی سفر اختیار کیے بغیر قبروں کی عام زیارت مستحسن ہے جس میں نبی ﷺ اور بزرگوں کی قبریں بھی داخل ہیں کیونکہ اس سے انسان کو موت اور آخرت یاد آتی ہے (کہ جب اتنے بڑے بڑے آدمی بھی ہمیشہ دنیا میں نہ رہے تو ہمیں بھی دنیا سے دل نہ لگانا چاہئے) عورتوں کے لئے صرف زیارت کی بھی اجازت اس لئے نہیں دی کہ وہ جزع و فزع بہت کرتی ہیں اور ان کے اوہام میں مبتلا ہو کر شرک میں مبتلا ہونے کا بھی خطرہ ہوتا ہے۔ چند ایک احادیث سے پتہ چلتا ہے کہ اگر کوئی عورت عاملہ صابرہ ہو تو کسی ضرورت کی خاطر اسے اجازت مل سکتی ہے جیسا کہ بخاری شریف میں حضرت عائشہؓ کا ایک سفر کے دوران اپنے بھائی عبد الرحمٰن بن ابی بکرؓ کی قبر پر آنا ثابت ہے۔ زیارت کے وقت انہوں نے یہ بھی فرمایا کہ اگر میں تیری موت کے وقت موجود ہوتی تو پھر قبر پر نہ آتی۔ اسی طرح ایک دفعہ نبی ﷺ کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا جہاں ایک عورت نوحہ کر رہی تھی۔ آپ نے اسے صبر کی تلقین کی لیکن قبر پر آنے پر کوئی اعتراض نہ کیا۔ حدیث میں ہے کہ جب آپ ﷺ نے اسے صبر کی تلقین اور ثواب کی امید دلائی اور اس نے چڑ کر کہا کہ تو اگر میری جگہ ہوتا تو میں پھر دیکھتی۔۔۔۔

اس حدیث میں نبی ﷺ کی زیارت نہ ہو سکنے کی صورت میں ابراہیمؑ کی قبر کی زیارت کی ترغیب دی گی ہے جس سے دوسرے بزرگوں کی قبروں کی زیارت مستحسن ثابت ہوتی ہے۔ حدیث من گھڑت ہے۔

یہاں شیخ موصوف ایک عام غفلت کی طرف اشارہ کر رہے ہیں کہ کسی غیر ثابت شدہ بات کو اس کا پول کھولے بغیر ذکر کرنا بھی بہت بڑا گناہ ہوتا ہے لیکن عام حقیقت کے بغیر ایسی باتوں کو قبول کر کے آگ ذکر کرتے رہے اور علماء اس کی حالت اور ضعف بیان کئے بغیر بیان کر دیتے ہیں حالانکہ محدثین کا یہ قاعدہ ہے کہ کسی حدیث کو بیان کرتے ہوئے اس کی صحت و ضعف ضرور ذکر کرتے ہیں اور اگر اس کی تصریح نہ کریں تو پھر ایسے لفظ اور انداز سے بیان کرت ہیں جس سے اس کی کمزوری واضح ہو جائے مثلاً صیغہ مجہول قیل یا روی وغیرہ کے ساتھ۔ محدثین نے رسول اللہ ﷺ کی طرف کسی بات کے نسبت کرنے میں اس قدر احتیاط برتی ہے کہ اگر صحت و ضعف واضح نہ ہو سکے تو پھر بھی صیغہ تمریض کے ساتھ ہی بیان کریں گے بلکہ جو ضعیف حدیثیں مختلف وجوہات کی بنا پر تقویت حاصل کر لیتی ہیں انہیں بھی کسی یقینی نسبت سے ذکر نہیں کرتے۔ مقولہ معروف ہے۔ ''يعمل عليه احتياطاً لا اعتقادًا'' یعنی ایسی حدیث پر عمل بطور احتیاط ہو گا نہ کہ نبی ﷺ کا فرمان سمجھتے ہوئے کیونکہ اس بارے میں وعید کی متواتر حدیث موجود ہے: ''من کذب علی متعمدا فقد تبوء مقعدہ من النار او کما قال علیه السلام'' یعنی جو شخص جانتے ہوئے میری طرف جھوٹ کی نسبت کر دے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم میں بنا لے۔ اسی طرح آپ سے منقول ہے: ''کفی بالمرء کذبا أن یحدث بکل ما سمع'' یعنی کسی شخص کو اتنا جھوٹ ہی کافی ہے کہ جو سنے بیان کر دے۔۔۔۔۔۔ (مترجم)

مطبوعہ عربی متن میں ''من فوائدہٖ'' کے بعد ''بسندہٖ'' کا لفظ طباعت سے رہ گیا تھا۔ یہ اس کا ترجمہ ہے۔ (مدیر)
ایڈریس
٩٩--جے ماڈل ٹاؤن،نزد کلمہ چوک،لاہور، 54700 پاکستان

فون نمبر
0092-42-35866396

0092-42-35866476

0092-42-35839404

ہمارے دیگر پراجیکٹ
محدث لائبریری
محدث
محدث فورم
محدث فتویٰ
رابطہ کریں
[email protected]

13/01/2024

‏‎ایک یوتھیے کو سمجھانے کیلیے دو بندے ہونے چاہئیں ایک تفصیل سے بات سمجھاتا رہے دوسرا چپیڑیں مارتا رہے😂😂

06/01/2024

ڈاکٹر فرحان ورک پی ٹی آئی کے سابقہ کارکن کے عمران خان کو جوابات

‏آج تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم نے ہماری ڈاکومنٹری کے بعد دوبارہ اپنا بھونڈا دفاع عمران خان کے اکاونٹ سے کرنا شروع کردیا ہے 🚨🚨

اس ویڈیو میں عمران خان نے دس سوال کئے ہیں۔
یہ لیں اپنے سوالوں کے جوابات۔

1۔ عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس کے وارنٹ کیوں جاری کئے؟

وارنٹ جاری کیوں نا کئے جاتے؟ آپ کوئی آسمانی مخلوق ہیں۔ آپ پر 60 ارب کی کرپشن کا کیس تھا۔ ریاست کو پورا حق ہے احتساب کا۔ آپ کا اپنا بیان ہے میں خود کو سب سے پہلے احتساب کے لئے پیش کرونگا۔

2۔ وارنٹ کا اجرا جائز تھا تو پولیس نے کیوں نہیں پکڑا؟

پولیس 16 مارچ کو آئی تھی۔ آپ نے 18 سال کے بچے زمان پارک میں آگے کھڑے کر دئے جو ساری رات شیل کھاتے رہے اور آپ نے گرفتاری نہیں دی۔ اسلئے پولیس کا استعمال نہیں ہوا۔

۔ وہ کون تھا جس نے آپریشن کا حکم دیا؟

یہ ریاست ہے کیونکہ ہر ملزم ریاست کو جواب دہ ہوتا ہے۔ آپ کے دور میں بھی ہوتا رہا ہے۔

3۔ جنہوں نے عمران خان کو پکڑا کیا ان پر آرمی ایکٹ لگے گا؟

آپ اپنے ذہنی مرض کا علاج کروائیں۔ عدالت سے وارنٹ پر آپ کو کوئی گرفتار کرے تو وہ قانون پر عمل کروا رہا ہے۔ اس پر آرمی ایکٹ نہیں لگتا۔ آپ کوئی اوتار نہیں ہیں۔

4۔ کور کمانڈر ہاوس کی خفاظت کے لئے فوجی اہلکار موجود کیوں نہیں تھا؟

فوجی اہلکار چھوڑو، کور کمانڈر خود موجود تھا۔ فوجی اہلکار بھی موجود تھے اور وہاں آپ کے لوگوں کی فوجی اہلکاروں کو پتھر، ڈنڈے مارنے کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔ کس کو بیوقوف بنا رہے ہو؟

5۔ فوجی گاڑیوں سے سول لباس میں اہلکار کیوں اترے؟

فوج میں NCO سمیت ہزاروں سویلیں موجود ہیں۔ یہ گاڑیاں انکو بھی اتار سکتی ہیں۔ اگر انکا اترنا آپ کے قائدین کی تقریروں سے زیادہ برا ہے تو بتائیں؟

6۔ پولیس اہلکاروں نے کیون نہیں روکا؟

پولیس اہلکاروں کو علم تھا کہ آپ لوگوں کا مقصد لاشیں دکھا کر عوامی ہمدردی لینا ہے اسلئے انہوں نے صبر کا مظاہرہ کیا اور بہت اچھا کام کیا۔ آپ کی سازش ناکام ہوگئی۔

7۔ پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے 16 سے 25 افراد کیسے فوت ہوئے اور 700 لوگ کیوں زخمی ہوئے۔

پہلے تو 16 ہے یا 25، یہ طے کر لیں۔ آپ کی پارٹی کے ورکر ہیں، بھیڑ بکریاں نہیں۔

یہ سوال تو آپ کی نفی کرتا ہے، ایک طرف آپ بولتے ہو کہ پولیس نے ایکشن کیوں نہیں لیا اور اب بول رہے ہو کہ پولیس نے فائرنگ کیوں کی؟ ان میں سے درست موقف کیا ہے؟

8۔ کیا املاک کی توقیر انسانی جانوں سے بڑھ کر ہے؟

بالکل نہیں لیکن یہ انسانی جانیں آپ کے جھوٹ کی وجہ سے گئیں جو آپ نے پھیلایا تھا کہ اگر مجھے پکڑا گیا تو مجھے مار دیں گے۔ اب آپ دیسی ککڑ اور دنبے کھا رہے ہیں۔ معصوموں کے بچے آپ کے جھوٹ کے پیچھے اپنی زندگیاں تباہ کروا بیٹھے۔

9۔ آئی ایس پی آر نے ہم پر الزام کیوں ڈالا؟

کیونکہ آپ کی ساری قیادت کی تقریریں اس دن کی موجود ہیں۔ آڈیو ریکارڈ سے ویڈیو ریکارڈ تک۔ اب کیا وہ قسطنطنیہ پر الزام لگاتے؟

10۔ کیا اس واقعے کے پس پردہ لندن پلان نہیں؟

اس واقعے کے پس پردہ آپ کی جہالت ہے کہ آپ نے آگ لگا کر حکومت کا سوچا۔ اس سے مستقبل میں ہر سیاسی اور غیر سیاسی گروہ کو اختیار مل جاتا کہ فوج پر حملہ کرو اور ملک میں حکمرانی کرو۔ آپ کی اس سوچ سے ملک کا حال عراق اور شام والا ہوجانا تھا۔

امید ہے آپ کو سب سوالوں کے تسلی بخش جواب مل گئے ہونگے۔ کوئی رہ گیا تو مجھ سے نیچے پوچھا جا سکتا ہے۔

14/12/2023

وَعَن أبي هُرَيْرَة وَأبي سَعِيدٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا يُصِيبُ الْمُسْلِمَ مِنْ نَصَبٍ وَلَا وَصَبٍ وَلَا هَمٍّ وَلَا حُزْنٍ وَلَا أَذًى وَلَا غَمٍّ حَتَّى الشَّوْكَةُ يُشَاكُهَا إِلَّا كَفَّرَ اللَّهُ بهَا من خطاياه»

حضرت ابوہریرہ ؓ اور ابوسعید ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہیں ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ مسلمان کو جو پریشانی ، غم ، رنج ، تکلیف اور دکھ پہنچتا ہے حتیٰ کہ اگر اسے کوئی کانٹا بھی چبھتا ہے تو اللہ اس (تکلیف) کی وجہ سے اس کے گناہ معاف فرما دیتا ہے ۔‘‘
متفق علیہ ۔
رواہ البخاری 5641-5642
و مسلم (2573/52(، )6568(

مشکوٰة المصابیح #1537
جنازوں کا بیان

Status: صحیح

09/12/2023

Hello friends and friends.
For close friends. I'm afraid I have some very personal reasons for this post. People’s true colors come out when there is no attention in them. Unfortunately some friends are about to press "like" but they don't really read it because it takes time to read this statement and when they see it's long, they skip it.
Now looking at those who take the time to read this post to the end.. (I think I'll figure it out, 5 maybe 6 will). If they on my Facebook it’s because I care. I'd love to see if we can still chat more than just liking each other and texting each other something.
I decided to participate in an experience called "Reunion" The idea is to see who reads posts without photos. We are so consumed with technology that we forget the most important thing: good friendships. If no one is reading this message, it will be a short social experiment.
But if you finish to the end, I would like you to comment in one word about us. For example: a place, an object, a person, a moment when you remember me. Then copy this text and post it to your page (don't share) I'll go to your page to leave one word that reminds me of you. Please don't comment if you don't have time to copy the text. This will destroy the experiment.
Let's see who spent their time reading and replying according to the common Facebook story! Thank you for participating! 😊😊😃😃
Copied

09/12/2023

ہم پنجابی میں اکثر محاورہ سنتے ہیں۔۔۔
" ستے خیراں "
اسکا مطلب کبھی جاننے کا موقع نہیں ملا لیکن آج ایک دوست نے واٹس ایپ میں شئر کیا تو سمجھ آیا۔

" ستے خیراں "
پنجابی میں 7 چیزوں کی خیر کے ذکر کو کہتے ہیں ۔
1- حال احوال
2- گھر بار
3- خویش قبیلہ
4- وہڑا پاڑا ( علاقہ محلہ گاؤں )
5- دین ایمان
6۔ رڑھ / واہی رنگڑی ( فصل کھیتی باڑی )
7۔ مال ، ڈھور ڈنگر ( جانور ، مویشی )

کل فیس بک کا نیا اصول شروع ہوگا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قا...
13/11/2023

کل فیس بک کا نیا اصول شروع ہوگا جہاں وہ آپ کی تصاویر استعمال کر سکتے ہیں۔ مت بھولنا آج آخری تاریخ ہے!! اسے آپ کے خلاف قانونی کارروائی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ آپ نے جو کچھ بھی پوسٹ کیا ہے وہ آج سے عوامی ہو جائے گا - حتیٰ کہ وہ پیغامات بھی جو حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک سادہ کاپی اور پیسٹ کے لیے اس کی کوئی قیمت نہیں ہے، بہتر ہے کہ آپ محفوظ رہیں۔
---
میں Facebook یا Facebook سے وابستہ کسی بھی ادارے کو اپنی تصاویر، معلومات، پیغامات یا پوسٹس، ماضی یا مستقبل استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیتا ہوں۔ اس بیان کے ساتھ، میں فیس بک کو مطلع کرتا ہوں کہ اس پروفائل اور /یا اس کے مواد کی بنیاد پر میرے خلاف انکشاف، کاپی، تقسیم یا کوئی اور کارروائی کرنا سختی سے ممنوع ہے۔ رازداری کی خلاف ورزی پر قانون کے ذریعے سزا دی جا سکتی ہے۔

نوٹ: فیس بک اب ایک عوامی ادارہ ہے۔ تمام ممبرز ایسی وضاحت ضرور پوسٹ کریں۔

اگر آپ چاہیں تو اس ورژن کو کاپی اور پیسٹ کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کم از کم ایک بار بیان شائع نہیں کرتے ہیں، تو پروفائل اسٹیٹس اپ ڈیٹس میں آپ کی تصاویر اور معلومات کے استعمال کی اجازت ہوگی۔
شیئر نہ کریں۔ صرف متن کو کاپی کریں اور پیسٹ کریں۔

ان کا نیا الگورتھم انہی چند لوگوں کو منتخب کرتا ہے - تقریباً 25 - جو پوسٹس پڑھیں گے۔
یہ نظام کو نظرانداز کرے گا۔

09/10/2023

"اسرائیل 🇮🇱 مردہ آباد"

Address

Adda Ghaziabad
Chichawatni
57200

Telephone

+923136310264

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jeeway Apna Punjab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jeeway Apna Punjab:

Share

Category