Chikar چکار

Chikar چکار Chikkar is a village and hill station in Hattian Bala District of Kashmir, (Under Pakistan control). It is located 46 kilometers (29 mi) from Muzaffarabad.
(1)

10/06/2026

ریاست نے نو ماہ قبل معاہدے پر دستخط کئے ___ پوری پاکستانی قوم کے سامنے میڈیا پر معاہدے پر عملدرآمد کا وعدہ کیا مگر ریاست مکر گئی __ پھر کہا کہ معاہدے کے 37 نکات پر عملدرآمد ہو گیا ہے ___ جب مزاکرات ہوئے تو حکومتی کمیٹی بالکل معاہدے کے نکات سے نابلد نظر آئی، یعنی جھوٹ بولا گیا __ ہفتہ پہلے جن سے مزاکرات کئے ان کو دہشت گرد اور انڈین ایجنٹ بنا دیا__ یہ ریاست کا پرانا ہتھیار ہے جس سے بانی پاکستان کی بہن فاطمہ جناح بھی نہیں بچ سکیں __ فاطمہ جناح پر صرف غداری اور انڈین ایجنٹ ہونے کا الزام نہیں تھا بلکہ ان پر امریکی ایجنٹ ہونے کا بھی ایکسٹرا الزام تھا __ صدرِ آزاد کشمیر کہتے ہیں کالعدم قرار دینے کا نوٹیفیکشن میں نے جاری نہیں کیا __ فاروق حیدر، سردار عتیق ، شاہ غلام قادر اور دیگر تمام سیاستدان میڈیا چینلز پر بیٹھ کر اور سوشل میڈیا پر اداروں کو عوام کو کچلنے کی ترغیب دے رہے ہیں اور مزاکرات کی مکمل مخالفت کر رہے ہیں __ فاروق حیدر اور سردار عتیق نے کالعدم قرار دینے پر فیصل راٹھور کو شاباش دی__ اتنی جلد بازی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے چار ممبران پر ایک کروڑ کا انعام رکھ لیا __ میڈیا چینلز آرناب گوسوامی والے چینلز کی طرح کشمیری عوام کو غدار قرار دینے میں لگے ہوئے ہیں __ چار میں سے دو موسٹ وانٹد تراڑ کھل اور ہجیرہ میں عوامی سمندر کو لیڈ کر رہے ہیں جن کے پیچھے عوام کا سمندر گولیاں کھانے ، شہادتوں اور زخمی ہونے کے باوجود چل رہا ہے __ آپ کیسے ان عوامی نمائندوں کو دہشتگرد قرار دے سکتے ہیں یا ان کی عوامی حمایت سے انکار کر سکتے ہیں یا عوام کی رائے کو کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر کے مسترد کر سکتے ہیں ؟ کوٹلی اور راولاکوٹ میں درجنوں معصوم لوگوں کو شہید کیا گیا ___ گھروں کی چادر اور چار دیواری کو پامال کیا گیا اور کیا جا رہا ہے ___ یہ ظلم اور بربریت ریاستی دہشتگردی ہے ___ میڈیا پر وہ لفافی اینکر بٹھائے ہوئے ہیں جو دن رات کشمیریوں کو انڈین ایجنٹ ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں __ ذہنی مریض قسم کا آئی جی آزاد کشمیرقتلِ عام کرنے کیے لئے جزباتی سیاسی تقریریں کر کے فورسز کو اکسا رہا ہے __ ایک جونئیر افسر کو ایک پوری ریاست کا آئی جی لگانا سراسر ظلم ہے __ سوشل میڈیا پر ناچ گانا کرنے والے انفلوئینسرز کو پیسے دے کر مکمل نفرت پھیلائی جا رہی اور مختلف پیجز اپنے ہینڈلرز سے چلا کر من گھڑت خبریں اور اول فول بکا جا رہا ہے ___ خود کو طاقت کا سرچشمہ سمجھنے والوں نے صرف اور صرف نفرت کو بڑھایا ہے __ ریاست جبر سے کبھی لوگوں کے دل نہیں جیت سکتی __ سوال صرف یہ ہے کہ گولی کیوں چلائی ؟ اتنے لوگوں کا قتلِ عام کر کے مزاکرات کس منہ سے کریں گے __ ریاست لہولہان کر کے ان لوگوں کو کس طرح مطمئن کرو گے ___ بات صرف سیٹوں کی نہیں___ ریاست زمین کے ٹکڑے، پہاڑوں اور پتھروں کا نام نہیں بلکہ انسانی جانوں کی حفاظت، عزت کی ضمانت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کا نام ہے __ یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے کہ طاقت کا سرچشمہ صرف عوام ہیں ___ گولی اور لاٹھی نہیں ___ فیصل راٹھور تم ایک فاشسٹ سوچ کے مالک قاتل ریاست کے قاتل وزیرا اعظم ہو __

تمہیں گمان ہے منزل پا رہے ہو
مجھے لگتا ہے منزل کھو رہے ہو






Copied: Tufail Aziz

09/06/2026

آزادکشمیر کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار مکمل طور پر سیاستدان ہیں، پچھلے دہائی سے سیاستدانوں نے فلور کراسنگ، فارورڈ بلاک، ہارس ٹریڈنگ، اور پہ در پہ وزراء اعظم کی تبدیلیاں، منتخب نمائندوں کی منافقت، دھوکہ دہی، بدلتی وفاداریوں نے عوام کا اعتماد اس نظام سے ختم کر دیا ہے۔

آج سانحہ کوٹلی کے بعد حالات مزید قابو سے باہر ہوں گے۔
آج تک کوئی سیاسی جماعت اتنی عوامی حمایت نہیں حاصل کر سکی۔

خدارا مقتدر لوگ اس معاملے کو بغیر قتل و غارت کے حل کریں۔
وقت بہت کم ہے۔

08/06/2026

اگر آزاد کشمیر کی جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی واقعی غدار تھی تو پھر یہی سوال تاریخ کے دروازے پر دستک دیتا ہے کہ گزشتہ سال پوری وفاقی حکومت نے اسی کمیٹی کے ساتھ معاہدہ کیوں کیا؟ معاہدے کے نکات پر تین ماہ میں عملدرآمد کا وعدہ کیا گیا، مگر آٹھ ماہ گزر جانے کے باوجود وعدے کاغذوں کی زینت بنے رہے۔ جب کمیٹی نے اپنے جائز مطالبات کے لیے احتجاج کا الٹی میٹم دیا تو یکایک اسے دہشت گردی کا لبادہ اوڑھا دیا گیا۔ یہ رویہ نہ صرف سیاسی دیانت کے منافی ہے بلکہ کشمیری عوام کی اجتماعی شعور کی توہین بھی ہے۔ جس دانشمند نے مذاکرات کی میز کے شریکِ سفر کو اچانک دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ کیا، اس نے دراصل کشمیریوں کے دلوں میں بداعتمادی اور نفرت کے ایسے بیج بوئے ہیں جن کی فصل آنے والے دنوں میں قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ وقت کا تقاضا ہے کہ اس غلطی کا فوری اور دانشمندانہ ازالہ کیا جائے اور عوامی امنگوں کے مطابق اس معاملے کا سدباب کیا جائے۔

Copied: Raja

Address

Chikar
Chikar Khas
13170

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Chikar چکار posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share