03/04/2026
دیامر (پ،ر)پاکستان پیپلز یوتھ آرگنائزیشن ضلع دیامر کا جنرل سیکریٹری زاہد سرکار نے 4 اپریل کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، جب عظیم قومی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کو ایک متنازع عدالتی فیصلے کے ذریعے پھانسی دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کے ایک عظیم اور دوراندیش رہنما تھے، جنہوں نے ملک کو ایک متفقہ آئین دیا اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی۔ ان کا وژن ایک مضبوط، خودمختار اور عوامی پاکستان تھا۔
زاہد سرکار نے مزید کہا کہ بھٹو شہید نے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بھی تاریخی اقدامات کیے، جن میں گندم سبسڈی جیسے عوامی فلاحی منصوبے شامل ہیں، جن سے یہاں کے عوام کو براہِ راست ریلیف ملا۔
انہوں نے کہا کہ وقت کے فرعونوں نے ایک عوامی لیڈر کو نظام سے ہٹا کر جمہوریت پر کاری ضرب لگائی، مگر بھٹو شہید کا نظریہ آج بھی زندہ ہے اور پاکستان پیپلز پارٹی اسی نظریے کی روشنی میں عوام کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔
آخر میں انہوں نے کہا کہ 4 اپریل ہمیں یاد دلاتا ہے کہ جمہوریت، آئین اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھنا ہی بھٹو شہید کو حقیقی خراجِ عقیدت پیش کرنا ہے
Pakistan Peoples Party - Gilgit Baltistan Pakistan People's Party Gilgit-Baltistan PPP Gilgit Baltistan PYO Gilgit Baltistan Pakistan Peoples Party Gilgit Baltistan Asif Ali Zardari Pakistan Peoples Party - PPP The President of Pakistan Bilawal Bhutto Zardari Qamar Zaman Kaira Bakhtawar Bhutto-Zardari Aseefa Bhutto Zardari