06/07/2026
چنیوٹ۔ اسسٹنٹ کمشنر شائستہ جبیں منورکی زیر صدارت پنجاب دھی رانی پروگرام کی تحصیل ویریفیکیشن کمیٹی کی میٹنگ ہوئی جس میں زوار حسین راؤ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر بطور سیکرٹری ، ملک باسط کھچی ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، بشارت منظور راؤ نمائندہ سپیشل برانچ بطور ممبر شریک ہوئے۔ اجلاس میں 15 درخواستیں زیر غور آئیں جن میں سے 1 درخواست مسترد کی گئی جبکہ 14 درخواستوں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔