15/11/2023
پنجاب فوڈ اتھارٹی چینیوٹ
ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ جہانگیر انور کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی چنیوٹ کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ضلع بھر میں موجود شادی ہالز کی معائنہ مہم جاری۔
دوران معائنہ 4 شادی ھالز کو مزید بہتری کے لیے اصلاحاتی نوٹسز جاری جبکہ 9 شادی ہالز کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ایکسپائرڈ مصنوعات اور چائنا نمک کے استعمال کی وجہ سے 1لاکھ چار ہزار روپے کے بھاری جرمانے عائد کیے گئے۔
مزید برآں دوران معائنہ 15کلومضر صحت اشیائے خورد نوش 500گرام چائنا نمک اور 2کلو ایکسپائرڈ مصنوعات کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر شادی بیاہ کے سیزن میں عوام کو صحت بخش خوراک کی فراہمی کے لیے شادی ھالز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی۔
Punjab Food Authority
Deputy Commissioner Chiniot