21/09/2025
آج بروز اتوار مورخہ 21 ستمبر کو مدنی ویلفیئر سوسائٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت قائم مقام صدر جناب رانا ارباز حسن نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کی سعادت سعد ماہوں (نائب صدر ) نے حاصل کی۔اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ افراد اور موسم کی تبدیلی کے باعث پھیلنے والی بیماریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک فری میڈیکل کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تمام اخراجات مدنی ویلفیئر سوسائٹی برداشت کرے گی۔ اس سلسلے میں دو ڈاکٹر صاحبان سے وقت لیا جائے گا۔ کیمپ ایک روزہ ہوگا اور ان شاء اللہ مورخہ 27 ستمبر بروز ہفتہ فیملی کیئر ہسپتال، مدنی چوک میں منعقد کیا جائے گا۔جنرل سیکرٹری جناب محمد ظفر اقبال جٹ نے اجلاس کو میڈیکل کیمپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مزید برآں، اجلاس میں معزز اراکین حافظ
محمد احمد، ساجد جاوید اشرف، ڈاکٹر زبیر حسن، سعد ماہوں، فیصل گجر، دانش بھٹی اور سجاد خان نے شرکت کی۔