07/08/2026
محمد عارف وڑائچ نے بطور منیجنگ ڈائریکٹر واسا چنیوٹ اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر ادارے کے افسران نے ان کا خیرمقدم کیا۔
امید ہے کہ ان کی قیادت میں واسا چنیوٹ عوام کو نکاسیٔ آب اور فراہمیٔ آب کی مزید بہتر، مؤثر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اپنی خدمات کا سفر مزید احسن انداز میں جاری رکھے گا۔