Safe City Chiniot

Safe City Chiniot Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Safe City Chiniot, Government Official, Chiniot District, Chiniot.

Safe City Chiniot Project is an initiative led by the Punjab Safe Cities Authority (PSCA) to enhance public safety and security through technology and data-driven approaches.

21/08/2026

واللہ المستعان
“میرا پیارا” پاکستان کا پہلا آفیشل پراجیکٹ ہے جو گمشدہ و لاوارث بچوں، ذہنی معذور افراد اور بزرگوں کو ان کے پیاروں سے ملوانے کا کام کرتا ہے۔
آپ پنجاب سے ہمیں 15 اور دیگر صوبوں سے 03090000015 پر کال کرسکتے ہیں-
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی

PPIC3 چنیوٹ کا دورہ — محفوظ پنجاب، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پولیسنگ کی جانب ایک اہم قدم📅 21-08-2026محترم ایم پی اے مولانا...
21/08/2026

PPIC3 چنیوٹ کا دورہ — محفوظ پنجاب، جدید ٹیکنالوجی اور مؤثر پولیسنگ کی جانب ایک اہم قدم

📅 21-08-2026

محترم ایم پی اے مولانا الیاس چنیوٹی نے Safe City Chiniot چنیوٹ کا دورہ کیا، جہاں انہیں سیف سٹی چنیوٹ کے جدید اقدامات، ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ اور جرائم کی روک تھام کے لیے جاری مؤثر اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

🔹 بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ سیف سٹی کیمروں کی کوریج والے علاقوں میں جرائم میں 77 فیصد جبکہ نان کوریج علاقوں میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جو جدید ٹیکنالوجی، مؤثر نگرانی اور مربوط قانون نافذ کرنے والے اقدامات کے مثبت نتائج کی عکاسی کرتی ہے۔

🔹 ایم پی اے صاحب کو VWPS، VCCS، VBB اور پبلک سیفٹی ایپ سمیت اہم سیف سٹی اقدامات سے آگاہ کیا گیا، جو نگرانی، جرائم کی روک تھام، فوری رسپانس اور عوامی تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

🔹 کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (CCD)، ضلعی پولیس اور سیف سٹی چنیوٹ کی مربوط کاوشوں، ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی، بہتر رسپانس اور مؤثر قانون نافذ کرنے کے اقدامات کو بھی نمایاں کیا گیا۔

🔹 مزید بریفنگ میں سیف سٹی اور CCD کے باہمی تعاون اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کی روک تھام، تفتیش اور عوامی تحفظ میں ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن "محفوظ پنجاب، پُرامن پنجاب" کے تحت جاری جدید اور ٹیکنالوجی پر مبنی عوامی تحفظ کے نظام کی عکاسی کرتے ہیں۔ 14 اگست 2026 کو پنجاب کے 41 اضلاع اور 2 تحصیلوں میں اسمارٹ سیف سٹیز پراجیکٹس کا افتتاح عوامی تحفظ کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔

Safe City Chiniot — Technology for a Safer Tomorrow 🚔📹

20/08/2026

شاید میں اس دکھ کو الفاظ میں بیان نہ کر سکوں…

ایک ماں اپنے پیاروں کی تلاش میں 30 سال انتظار کرتی رہی، مگر آخرکار اپنے اپنوں سے ملے بغیر اس دنیا سے رخصت ہو گئی۔

1995 میں ایک خاتون، جو بولنے اور سننے سے قاصر تھیں، اپنے 3 سالہ بچے کے ساتھ لاہور میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے گئیں۔ واپسی پر وہ اپنا راستہ نہ بتا سکیں اور غلط گاڑی میں سوار ہو کر ملتان پہنچ گئیں۔ وہاں کسی نے انہیں اور بچے کو لاوارث حالت میں دیکھا اور دونوں کو ایدھی سینٹر ملتان جمع کروا دیا۔ بعد ازاں خاتون کو ایدھی سینٹر کراچی منتقل کر دیا گیا۔
یہ خاتون اگست 2025 میں اپنے اپنوں کی راہ دیکھتے دیکھتے اس دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

میرا پیارا ٹیم نے پاکستان بھر کے 195 یتیم خانوں اور فلاحی اداروں کو رجسٹرڈ کیا ہے۔ حال ہی میں ٹیم نے ایدھی سینٹر کراچی کا دورہ کیا اور وہاں موجود بچوں اور ذہنی معذوری کا شکار افراد کے انٹرویوز کیے، جو میرا پیارا کے فیس بک پیج اور ٹک ٹاک پر شیئر کیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ کا کوئی پیارا برسوں سے گم ہے اور آپ اسے تلاش نہیں کر پا رہے تو میرا پیارا کے فیس بک پیج اور ٹک ٹاک پر موجود انٹرویوز ضرور دیکھیں۔ ممکن ہے آپ کی تلاش یہیں مکمل ہو جائے۔

یہ خاتون اپنے پیاروں کی راہ دیکھتے دیکھتے دنیا سے چلی گئیں، مگر ان کا بیٹا آج بھی اپنے خاندان کی تلاش میں ہے۔

آئیے، اس ماں کی ادھوری تلاش کو مکمل کرنے میں اس کے بیٹے کا ساتھ دیں، تاکہ کسی اور خاندان کو برسوں کی جدائی کا یہ دکھ نہ سہنا پڑے۔
Case ID: 370354536
Contact: 03090000015
Date: 20 Aug 2026

17/08/2026
16/08/2026





🇵🇰 یومِ آزادی — سیف سٹی چنیوٹ میں جشنِ آزادی کی تقریب 🇵🇰14 اگست کے پُرمسرت موقع پر سیف سٹی چنیوٹ میں یومِ آزادی کی مناسب...
14/08/2026

🇵🇰 یومِ آزادی — سیف سٹی چنیوٹ میں جشنِ آزادی کی تقریب 🇵🇰

14 اگست کے پُرمسرت موقع پر سیف سٹی چنیوٹ میں یومِ آزادی کی مناسبت سے ایک پُروقار کیک کٹنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 🇵🇰💚

➖ تقریب میں سیف سٹی چنیوٹ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی اور وطنِ عزیز سے محبت، یکجہتی اور قومی جذبے کا اظہار کیا۔

➖ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

➖ سیف سٹی چنیوٹ — شہریوں کے تحفظ، امن اور محفوظ پاکستان کے لیے ہمہ وقت مصروفِ عمل۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰





















🇵🇰

14/08/2026

🇵🇰 14 اگست — یومِ آزادی | سیف سٹی چنیوٹ 🇵🇰

آزادی کے اس پُرمسرت موقع پر سیف سٹی چنیوٹ کا آپریشن روم قومی جذبے سے سرشار ہے، جہاں شہریوں کے تحفظ اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے 24 گھنٹے مسلسل نگرانی جاری ہے۔ 🇵🇰💚

➖ پولیس کمیونیکیشن آفیسرز، پولیس افسران اور ٹریفک افسران شہریوں کی حفاظت کے لیے دن رات اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

➖ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق چنیوٹ شہر کو جدید سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مسلسل مانیٹر کیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو محفوظ اور پُرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

➖ نگرانی ہماری ذمہ داری، شہریوں کا تحفظ ہمارا عزم۔

🇵🇰 پاکستان زندہ باد! 🇵🇰

#14اگست




















🇵🇰

Address

Chiniot District
Chiniot
35400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Safe City Chiniot posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share