17/02/2026
دو روزہ انڈیجینس ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2026 اختتام پذیر
شیخاندہ، بمبوریت، وادیٔ کالاش میں منعقدہ دو روزہ انڈیجینس ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
یہ میلہ ضلعی انتظامیہ لوئر چترال، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے زیرِ اہتمام منعقد کیا گیا، جس کا مقصد علاقائی ثقافت کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور وادیٔ کالاش کو سرمائی سیاحت کے ایک اہم مرکز کے طور پر اجاگر کرنا تھا۔
فیسٹیول میں 🔥 ہِیم غال، 💪 انتو دیک، 🤼 روایتی کشتی اور 🐎 بزکشی کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال، راؤ ہاشم عظیم تھے،
افسران نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی ان کی حوصلہ افزائی کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ و مختلف محکموں کے افسران، سیاحوں اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔
اپنے خطاب میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایسے ثقافتی و روایتی کھیل نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اور سیاحت و مقامی معیشت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مستقبل میں بھی ایسے پروگرامز کے باقاعدہ انعقاد کے عزم کا اعادہ کیا۔
Sports & Youth Affairs Department Khyber PakhtunkhwaDirectorate of Youth Affairs KPChief Secretary Khyber PakhtunkhwaChief Minister Khyber Pakhtunkhwa