Yasir Khan PPP

Yasir Khan PPP روٹی ، کپڑا ،اور مکان
مانگ رہا ہے ہر انسان۔

سابق صوبائی وزیر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا، جناب سلیم خان صاحب نے ایک وفد کے ہمراہ اپر چترال کا دور...
10/07/2025

سابق صوبائی وزیر اور نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی خیبر پختونخوا، جناب سلیم خان صاحب نے ایک وفد کے ہمراہ اپر چترال کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پارٹی کے دیرینہ کارکن، وادی لاسپور سے تعلق رکھنے والے محترم امیر اللہ یفتالی صاحب کے گھر جا کر انکے وفات پر انکے بھائی سروروردی صاحب سینیر نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی اپر چترال سے تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی کیا اور دکھ کی اس گھڑی میں پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اسی طرح پرواک کے معروف شخصیت مرحوم میجر اسماعیل صاحب کے گھر بھی حاضری دی، جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اس دورے میں نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال جناب بشیر احمد صاحب، کامریڈ اشرف اور دیگر پارٹی رہنما و کارکنان بھی شریک تھے۔

دورے کا مقصد پارٹی امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ اپنے ساتھیوں کے غم میں شریک ہونا اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کرنا تھا۔

عید مبارک!!!جناب بشیر احمد نائب صدر، پاکستان پیپلز پارٹی — ضلع چترالعید الاضحیٰ مبارک!اس بابرکت موقع پر، میں پاکستان پیپ...
07/06/2025

عید مبارک!!!

جناب بشیر احمد
نائب صدر، پاکستان پیپلز پارٹی — ضلع چترال

عید الاضحیٰ مبارک!

اس بابرکت موقع پر، میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکنان، میرے محترم ساتھیوں اور ضلع چترال کے عزیز عوام کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

دعا ہے کہ یہ عید ہم سب کے لیے خوشیوں، امن، اور بھائی چارے کا پیغام لائے۔ قربانی کا جذبہ ہمیں ایثار، محبت، اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔ آئیں، اس عید پر عہد کریں کہ ہم اپنے ضلع اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے متحد رہیں گے اور شہید بھٹو کے نظریے کو زندہ رکھیں گے۔

اللہ تعالیٰ ہماری قربانیوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور ہم سب پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے۔

عید مبارک!
پاکستان زندہ باد – پیپلز پارٹی پائندہ باد

— بشیر احمد
نائب صدر، پیپلز پارٹی — ضلع چترال

05/06/2025

Indeed 😂

بشیر احمد نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال 📣📣📣تورکہو روڈ تحریک کے زمہ داران کے خلاف کاروائی قابل مذمت اور شرم ناک...
29/05/2025

بشیر احمد نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال

📣📣📣

تورکہو روڈ تحریک کے زمہ داران کے خلاف کاروائی قابل مذمت اور شرم ناک ہے،

❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌❌

پی ٹی آئی چترال کی قیادت سے میرا معصومانہ سوال ہے، اگر انتظامی معاملات میں اپ کا کوئی عمل دخل نہیں ہیں
تو خان کی رہائی کے لیے معصوم کارکنوں کو انتظامی تشدد کے اگے نہتے کیوں چھوڑے تھے ؟‼️‼️

عمران خان کی گرفتاری بھی انتظامی اور قانونی معاملہ تھا۔ ⚠️⚠️

❌دوسری بات اگر انتظامی امور عوامی نمائندے کے بغیر مشاورت سے چل سکتے ہیں تو عوامی نمائندوں کی کیا ضرورت ہیں ؟ ؟

☑️دراصل پی ٹی ائی چترال طاقت کے نشے میں بکلاہٹ کا شکار ہے کرپشن کا بازار گرم کرنے سے لے کر اختیارات کا غلط استعمال کرنا جعلی وی سی سی بنا کر عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالنا اور اپنے جائز حقوق کے لیے اواز اٹھانے والے سیاسی کارکنوں پر طاقت کا استعمال کر کےایف آئی ار درج کرنا, غیر سیاسی ہتھکنڈوں سے عوامی آواز کو دبانے والے انصافین کی ہم پور زور مذمت کرتے ہیں۔🎗️🎗️

بشیر احمد نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال لوئر ۔

ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے سمجھنے کی 😆😆کچھ دوست احباب میرے پوسٹس پر کمنٹ کر رہے ہیں کمنٹ میں کیا ...
27/05/2025

ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں دوسرا کوشش بھی نہیں کرتے سمجھنے کی 😆😆

کچھ دوست احباب میرے پوسٹس پر کمنٹ کر رہے ہیں کمنٹ میں کیا لکھ رہے ہیں اور کیوں لکھ رہے ہیں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہاں البتہ ایک گزارش جو میں کرنا چاہتا ہوں وہ یہ کہ خدارا چاہے اپ جس بھی پارٹی سے تعلق رکھتے ہوں جس بھی نظریے کے فالورز ہوں کم از کم ہمارے قومی زبان کو اچھی طرح سے بیان کرنا اور لکھنا سیکھ لیجئے اپ قومی زبان کو لنگڑا لولا بنا رہے ہیں ۔ 🤣🤣

مذکر، مونث، و فعل مفعول، استعارہ، وغیرہ یہ سب تو خواب میں بھی اپ کی کانوں میں نہیں پڑے

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے خلاف خیبرپختونخوا کےصوبائی حکومت مظاہرین پر فائرنگ ، اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال ک...
26/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کے خلاف خیبرپختونخوا کےصوبائی حکومت مظاہرین پر فائرنگ ، اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا جس کے نتیجے میں ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال انجینئر فضل ربی جان ، صوبائی نائب صدر جناب سلیم خان صاحب کو چوٹ لگی ہے

خیبر پختونخوا کے نا اہل حکومت نے جس طرح ظالمانہ فعل کا مظاہرہ کیا اسکی بھر پور ہر مزمت کرتے ہیں ، اور یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اس طرح کے فعل سے وہ یہ دوہرانا چاہتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ڈکٹیٹر شپ کا راج ہے، تاہم بھٹو کے جیالوں کے لیے آپ پہلے ڈکٹیٹر نہیں جنہیں دھول نہ چٹائی ہو ۔

ہمارے حوصلے بلند اور ارادے پختہ ہیں صوبہ خیبر پختونخوا کو 15 سال سے تبدیلی کے نام چونا لگا کر خوب مال سمیٹی اب بھٹو کے جیالے ایسا ہونے نہیں دینگے ۔ اپ کو حساب دینا ہوگا ، معصوم عوام کے اعتماد کا آپ غلط فائدہ اٹھا رہیں ہے

ایسا اب نہیں ہوگا۔۔۔

Long Live Bhuttoism , Long Live Struggle
Long Live PPP

یاسر خان
جنرل سیکرٹری پیپلز اسٹوڈنٹ فیڈریشن

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے نائب صدر جناب بشیر احمد صاحب کی قیادت میں، خیبرپختونخوا کے عوامی کا استحکام اور صو...
25/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع لوئر چترال کے نائب صدر جناب بشیر احمد صاحب کی قیادت میں،

خیبرپختونخوا کے عوامی کا استحکام اور صوبہ بچاؤ تحریک کے تحت پشاور میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے آج پارٹی کے پرجوش جیالے، پورے جذبے اور عزم کے ساتھ، پشاور کی جانب روانہ ہو رہے ہیں تاکہ نا اہل اور ناکام صوبائی حکومت کے خلاف اپنا احتجاج اور آواز بلند کر سکیں۔

اس مقدس سفر میں، جنرل سیکرٹری ٹاؤن کیبنٹ زرمست خان، سینئر نائب صدر انجینئر معراج، اور دیگر قائدین بھی شامل ہیں، جو عوام کے حق میں اٹھنے والی اس آواز کا حصہ بن رہے ہیں۔

پشاور میں ہونے والے تاریخی جلسے کا مقصد عوام کے حقوق کا دفاع اور صوبہ خیبرپختونخوا کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے، اور ہمارے یہ سیاسی سفر کامیابی سے ہمکنار ہو، آمین!

پاکستان پیپلز پارٹی، عوام کے حقوق کے لیے، ہر میدان میں آپ کے ساتھ ہے۔
آئیے، ساتھ چلیں، اور اپنی آواز بلند کریں!

جۓ بھٹو !!!!

23/05/2025
انا للہ وانا الیہ راجعون نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی  لوئر چترال، و سابق صدر تجار یونین بشیر احمد  صاحب کے چچا زاد بھائ...
22/05/2025

انا للہ وانا الیہ راجعون

نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال، و سابق صدر تجار یونین
بشیر احمد صاحب کے چچا زاد بھائی ریٹائرڈ صوبدار چترال سکاؤٹس حضرت اللہ رضائے الہی سے وفا پا گئے ہے۔

اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے
نماز جنازہ اج رات بعد از نماز عشاء شاہی مسجد لوئر چترال کے صحن میں میں ادا کی جائے گی۔

انفارمیشن سیل پاکستان پیپلز پارٹی لوئر چترال

19/05/2025

پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدر اور سابق صدر تجار یونین تندور ُایسوسیشن کے ہمراہ میڈیا گفتگو کرتے ہوۓـ
Bashir Ahmad AS

Address

Chitral Lines
17200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yasir Khan PPP posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category