Government Degree College Chitral

Government Degree College Chitral Govt: Degree College Chitral is situated about 1.5 Km in south west of Chitral Town. Founded in 1969 and upgraded to degree level in 1975.

گورنمنٹ کالج چترال کے سابق طالب علم اور سابق صوبائی وزیرِ اقلیتی امور جناب وزیر زادہ صاحب نے آج اپنے مادر علمی گورنمنٹ ک...
24/08/2026

گورنمنٹ کالج چترال کے سابق طالب علم اور سابق صوبائی وزیرِ اقلیتی امور جناب وزیر زادہ صاحب نے آج اپنے مادر علمی گورنمنٹ کالج چترال کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد فضل حق صاحب اور دیگر اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور کالج کے تعلیمی و انتظامی امور سمیت مختلف معاملات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
دورے کے دوران وزیر زادہ صاحب نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور بالخصوص طلبہ ہاسٹل کا بھی دورہ کیا۔ پرنسپل صاحب نے انہیں کالج کو درپیش اہم مسائل اور ضروریات سے آگاہ کیا، جن میں بی ایس بلاک کی تعمیر، اساتذہ کرام کے لیے رہائشی سہولیات (Accommodation)، ان ڈور، کھیلوں کی سہولیات اور دیگر بنیادی ضروریات شامل ہیں۔
وزیر زادہ صاحب نے کالج کے مسائل کو توجہ سے سنا اور یقین دلایا کہ وہ اپنی بساط اور استطاعت کے مطابق ان مسائل کے حل اور کالج کی بہتری کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
بعد ازاں انہوں نے طلبہ ہاسٹل کا دورہ کیا اور وہاں مقیم طلبہ سے ملاقات کی۔ طلبہ نے ہاسٹل کو درپیش مختلف مسائل اور ضروریات سے انہیں آگاہ کیا، جنہیں وزیر زادہ صاحب نے غور سے سنا اور اپنی استطاعت کے مطابق ان کے حل کے لیے تعاون اور کوشش کی یقین دہانی کرائی۔
کالج انتظامیہ جناب وزیر زادہ صاحب کی تہہ دل سے شکر گزار ہے کہ انہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر اپنے مادر علمی کا دورہ کیا، اساتذہ اور طلبہ سے ملاقات کی، کالج کے مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لیے اپنی بھرپور کوششوں کی یقین دہانی کرائی۔
مادرِ علمی سے وابستگی اور اس کی ترقی و بہتری کے لیے جذبہ قابلِ تحسین ہے۔

24/08/2026

ضروری اعلان
گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی کالج کے تمام طلبہ کو سختی سے مطلع کیا جاتا ہے کہ فرسٹ ایئر میں داخلے کے لیے آنے والے نئے طلبہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی بدتمیزی، ہراسانی یا غیر مناسب رویہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
نئے آنے والے طلبہ بھی ہمارے کالج کا حصہ ہیں، لہٰذا ان کے ساتھ احترام، شائستگی اور خوش اخلاقی کا مظاہرہ کرنا ہر طالب علم کی شرعی واخلاقی ذمہ داری ہے۔
اگر کسی طالب علم کو کسی غیر اخلاقی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، حتیٰ کہ فی الفور کالج سے اخراج بھی کیا جا سکتا ہے۔
اس سلسلے میں کالج میں نصب سیکیورٹی کیمروں سے بھی مدد لی جائے گی۔ سٹوڈنٹ پراکٹرز اپنی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔ سٹاف پراکٹرز بھی نگرانی اور نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
لہٰذا تمام طلبہ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کالج کے نظم و ضبط کا احترام کریں، نئے طلبہ کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آئیں اور کسی بھی ایسی سرگرمی سے مکمل اجتناب کریں جو ادارے کے وقار کو مجروح کرے۔
یاد رکھیں: نظم و ضبط ہی ایک مہذب تعلیمی ادارے کی پہچان ہے۔
چیف پروکٹر پروفیسر فرمان علی شاہ
گورنمنٹ ڈگری کالج چترال
۔

محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے احکامات اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ کالج چترال میں ایک پُروق...
24/08/2026

محکمۂ ہائر ایجوکیشن کے احکامات اور ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن کی ہدایات کی روشنی میں گورنمنٹ کالج چترال میں ایک پُروقار سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس کا مرکزی عنوان "مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی اور سیرت و کردار کی تعمیر، سیرتِ نبوی ﷺ کی روشنی میں" تھا، جس کا مقصد نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ ﷺ کے ان روشن اور عملی پہلوؤں سے روشناس کرانا تھا جو ایک پُرامن، باکردار اور باہمی احترام پر مبنی معاشرے کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
تقریب کی نظامت کے فرائض شعبۂ اردو کے لیکچرر جناب عبداللہ شہاب صاحب نے نہایت خوش اسلوبی، شائستگی اور حسنِ انتظام کے ساتھ انجام دیے۔ پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا جس کے بعد طلبہ و طالبات نے نعتِ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم پیش کئے ۔
طلبہ و طالبات نے کانفرنس کے مرکزی موضوع کے مختلف پہلوؤں پر پُرمغز اور مؤثر تقاریر بھی پیش کیں۔
پروگرام کی ایک اہم اور دلچسپ سرگرمی سیرت النبی ﷺ کوئز مقابلہ تھا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کوئز مقابلے کو پروفیسر عتیق الرحمن صاحب نے نہایت عمدگی سے کنڈکٹ کیا۔ اس سرگرمی نے طلبہ کی علمی استعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ ﷺ کے مطالعے میں ان کی دلچسپی کو بھی مہمیز دی۔
کانفرنس کے مہمانِ خصوصی مقرر، ڈسٹرکٹ خطیب جناب فضل مولیٰ صاحب نے اپنے خطاب میں نوجوان نسل کو اس امر کی طرف متوجہ کیا کہ سیرتِ نبوی ﷺ محض ایک تاریخی مطالعہ نہیں بلکہ زندگی گزارنے کا ایک مکمل اور روشن نمونہ ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان اپنے کردار و عمل کی تعمیر سیرتِ رسول ﷺ کی تعلیمات کی روشنی میں کریں۔ انہوں نے بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کے فروغ کو بھی سیرتِ نبوی ﷺ کی تعلیمات سے وابستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں امن، برداشت، احترام اور باہمی اخوت کا فروغ اسی اسوۂ حسنہ کی پیروی سے ممکن ہے۔
تقریب سے گورنمنٹ کالج چترال کے پرنسپل جناب پروفیسر محمد فضل حق صاحب نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے نہایت مختصر مگر مؤثر انداز میں طلبہ کو سیرتِ نبوی ﷺ کے عملی پہلو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے خاص طور پر رسولِ اکرم ﷺ کی امانت و دیانت کو طلبہ کے لیے عملی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امتحانات سمیت زندگی کے ہر شعبے میں دیانت داری کو اپنا شعار بنانا چاہیے اور جھوٹ، بددیانتی اور ہر قسم کی اخلاقی کمزوری سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیرتِ نبوی ﷺ کا حقیقی پیغام اسی وقت ہماری زندگیوں میں جلوہ گر ہوگا جب ہم اسے محض سننے اور پڑھنے تک محدود رکھنے کے بجائے اپنے کردار کا حصہ بنائیں گے۔پرنسپل صاحب بزم ادب کمیٹی گورنمنٹ کالج چترال کو بہترین پروگرام ترتیب دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔ پروگرام کے لیے ہال و دیگر سہولیات فراہم کرنے پر لائیبریری چترال پبلک لائیبریری انتظامیہ اور محترم زاہد صاحب کا خصوصی طور پر شکریہ اداکیا۔ Chitral Public Library
پروگرام کے اختتام پر لیکچرر حیدر زمان نے دعائیہ کلمات ادا کیے اور یوں یہ پُروقار تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔

گورنمنٹ ڈگری کالج لوئر چترال کے قابلِ احترام پرنسپل اور جے ایم سی کوآرڈینیٹر، پروفیسر محمد فضل حق صاحب کو ریجنل ڈائریکٹو...
23/08/2026

گورنمنٹ ڈگری کالج لوئر چترال کے قابلِ احترام پرنسپل اور جے ایم سی کوآرڈینیٹر، پروفیسر محمد فضل حق صاحب کو ریجنل ڈائریکٹوریٹ آف ہائر ایجوکیشن، ملاکنڈ ریجن کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں Certificate of Appreciation اور شیلڈ سے نوازا گیا۔

23/08/2026
کل گورنمنٹ کالج چترال کی ڈیجیٹل لائبریری میں انٹر  داخلہ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت قائم مقام پرنسپل صدر ...
23/08/2026

کل گورنمنٹ کالج چترال کی ڈیجیٹل لائبریری میں انٹر داخلہ کمیٹیوں کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کی صدارت قائم مقام پرنسپل صدر شعبہ اردو پروفیسر شفیق احمد صاحب نے کی۔
داخلہ امور کے حوالے سے پروفیسر شکیل احمد صاحب نے تفصیلی بریفنگ دی اور اراکین کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔
اس موقع پر قائم مقام پرنسپل صاحب نے ہدایت کی کہ داخلے کا عمل شفافیت، میرٹ اور بروقت مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

🇵🇰 Honored Visit 🇵🇰  Today, *22st August 2026*, Mr. Muhammad Fazal Haq, newly appointed Principal of Government Degree C...
22/08/2026

🇵🇰 Honored Visit 🇵🇰
Today, *22st August 2026*, Mr. Muhammad Fazal Haq, newly appointed Principal of Government Degree College, Chitral, visited Swat.
During his visit, he also came to Divisional Forest Office Wildlife, Lower Swat and had a memorable meeting with his former student and alumnus of Govt. Degree College Chitral, Mr. Manzoor Qadir, DFO Wildlife Lower Swat.
On this occasion, DFO Lower Swat Mr. Manzoor Qadir presented him a memento from the department. They discussed the importance of wildlife conservation and also recalled their old memories from college days.
Mr. Muhammad Fazal Haq highly appreciated the efforts of Mr. Manzoor Qadir and his team for wildlife conservation in Lower Swat Division.

ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ کی جانب سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے پرن...
22/08/2026

ریجنل ڈائریکٹوریٹ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ملاکنڈ کی جانب سے منعقدہ افتتاحی تقریب میں گورنمنٹ ڈگری کالج چترال لوئر کے پرنسپل پروفیسر محمد فضل حق صاحب نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
یہ تقریب 22 اگست 2026 بروز ہفتہ کو گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف سوات میں منعقد ہوئی۔
تقریب میں عمارت کی تزئین و آرائش، سولر سسٹم کی تنصیب اور ایڈوانس کمپیوٹر لیب کا افتتاح کیا گیا۔

Today, the College Debating Society (CDS), Government College Chitral, successfully organized an insightful debate on:“I...
22/08/2026

Today, the College Debating Society (CDS), Government College Chitral, successfully organized an insightful debate on:
“Iran–USA–Israel Conflict: Global Peace Agenda or Strategic Dominance”.
Students examined the topic through the perspectives of the United States, Iran, Israel, and Pakistan and the United Nations as mediatos; engaging in a thought-provoking discussion on diplomacy, international relations, conflict resolution, and peacebuilding.
The session provided a meaningful platform for students to critically explore the complexities of global conflicts and the role of dialogue in shaping a more peaceful world.

Address

Near Chawni Pull
Chitral Lines
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Government Degree College Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Government Degree College Chitral:

Shortcuts

Share