PTI Tehsil Chitral

PTI Tehsil Chitral Official page Tehsil Setup of Pakistan Tehreek-e-Insaf Chitral

آج ڈسٹرکٹ زکٰوۃ آفس لوئر کی جانب سے جہیز فنڈ کے تحت آٹھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس پروگرام ...
20/12/2025

آج ڈسٹرکٹ زکٰوۃ آفس لوئر کی جانب سے جہیز فنڈ کے تحت آٹھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی معاونت فراہم کی گئی۔ اس پروگرام کے تحت ہر مستحق کو دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی گئی تاکہ ضرورت مند خاندانوں کی بیٹیوں کی شادی کے موقع پر مالی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔

اس مقصد کے لیے ڈسٹرکٹ زکٰوۃ آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متعلقہ افسران، معززینِ علاقہ اور مستحقین نے شرکت کی۔ تقریب میں اس امر پر زور دیا گیا کہ حکومتِ خیبر پختونخوا مستحق اور نادار طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور زکٰوۃ فنڈز شفاف طریقے سے حقداروں تک پہنچائے جا رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کے فلاحی پروگرامز باقاعدگی سے منعقد کیے جائیں گے تاکہ معاشرے کے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں اور سماجی انصاف کو فروغ دیا جا سکے۔

ضلع لوئر چترال میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاریآج پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فاتح الملک ...
15/10/2025

ضلع لوئر چترال میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی عہدیداران کا نوٹیفکیشن جاری

آج پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی صدر فاتح الملک ناصر اور، جنرل سیکرٹری نے دیگر عہدیداران کا نوٹیفکیشن باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تمام عہدیداران انتہائی باصلاحیت، نظریاتی اور وفادار کارکنان پر مشتمل ہیں جو پارٹی کے مشن اور قیادت کے وژن کے مطابق عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

تمام نو منتخب عہدیداران سے امید ہے کہ وہ ورکرز کے ساتھ مخلصانہ، ہمدردانہ اور مشاورتی انداز میں کام کریں گے تاکہ پارٹی کو مزید مضبوط اور فعال بنانے میں اپنی پوری صلاحیتیں بروئے کار لائئیں گے

ارشاد حسین تاجک

پاکستان تحریک انصاف – لوئر چترال

نیا جوش، نیا عزم، نظریے کے ساتھ وابستگی! 🇵🇰

15/10/2025
15/10/2025
15/10/2025

Address

PTI District Secretariat Shahi Bagh Near Mahraka Inn
Chitral
17200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Tehsil Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Tehsil Chitral:

Share