Hina Rehman Official

Hina Rehman Official This is my official page Hina Rehman official

30/05/2026

میں سیاست کروں، فوٹو شوٹ کروں، ٹک ٹاک بناؤں یا کوئی خیر کا کام کروں،
جنہیں تکلیف ہے وہ سامنے آ کر بات کرنے کی ہمت کریں۔

پیٹھ پیچھے تو کسی کے گھر میں بندھا ہوا کتا بھی گلی سے گزرنے والوں پر بھونک لیتا ہے، اصل ہمت تو سامنے آ کر بات کرنے میں ہے۔

اس دنیا میں ویسے بھی نہ کسی کو کسی کا رونا ہضم ہوتا ہے، نہ خوشی۔
اگر اداس رہو تو باتیں بنتی ہیں، اور اگر خوش رہو تو لوگوں کو تکلیف ہوتی ہے۔

اس لیے میں نے سوچ لیا ہے کہ جب میں غلط نہیں ہوں تو مجھے کسی کے منہ لگنے کی ضرورت نہیں۔

ہر بندہ کسی دوسرے پر انگلی اٹھانے اور طعنے دینے سے پہلے اپنے گریبان میں دیکھے کہ وہ خود کتنا پرہیزگار ہے۔

باقی جلنے والے جلتے رہو… 😌

29/05/2026

صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا جنید اکبر خان سمیت ایم این اے ڈاکٹر امجد علی خان، ایم این اے محبوب شاہ، ایم این اے سلیم الرحمان اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
یہ اقدامات سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔
ہم اپنے قائدین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کے غیر جمہوری ہتھکنڈوں کو مسترد کرتے ہیں۔
“ایک ریاست، دو دستور — نامنظور، نامنظور!”

حنا رحمان
انفارمیشن سیکرٹری ملاکنڈ ریجن وومن ونگ
پاکستان تحریکِ انصاف

28 مئی یوم تکبیر 🇵🇰28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناق...
28/05/2026

28 مئی یوم تکبیر 🇵🇰

28 مئی 1998 کو پاکستان نے بھارت کے 5 ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 6 ایٹمی دھماکے کرکے ملک کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔

یہ دن پاکستان کی دفاعی خودمختاری، قومی یکجہتی اور اسلامی دنیا کی واحد ایٹمی طاقت بننے کا مظہر ہے۔

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت نے نہ صرف ہمارے دفاع کو مضبوط بنایا، بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو بھی یقینی بنایا۔

‬⁩

اوورسیز پاکستانیوں کو عید الاضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک!۔ ۔۔۔۔
26/05/2026

اوورسیز پاکستانیوں کو عید الاضحٰی کی ڈھیروں خوشیاں مبارک!۔

۔
۔
۔
۔




سی ایم سہیل آفریدی صاحب کو ضلع چترال آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔آپ کا یہ دورہ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل ا...
25/05/2026

سی ایم سہیل آفریدی صاحب کو ضلع چترال آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید۔
آپ کا یہ دورہ علاقے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔
امید ہے کہ آپ کی قیادت میں چترال مزید ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔

حنا رحمان
انفارمیشن سیکرٹری مالاکنڈ ریجن ویمن وِنگ پاکستان تحریک انصاف

تمام وزراء کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو عوام کی خدمت، دیانتداری اور کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض ا...
22/05/2026

تمام وزراء کو میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو عوام کی خدمت، دیانتداری اور کامیابی کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
ہم دعاگو ہیں کہ آپ سب Imran Khan صاحب کے ویژن کے مطابق انصاف، خودداری، حقیقی آزادی اور عوامی فلاح کے مشن کو مزید مضبوط کریں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں۔

حنا رحمان
انفارمیشن سیکرٹری ملاکنڈ ریجن ویمن ونگ

مانگی ہوئی عزت اور مانگی ہوئی روٹی،انسان چاہے کتنا ہی خوددار کیوں نہ ہو،سامنے والے کی نظر میں کہیں نہ کہیں اپنی قیمت کھو...
11/05/2026

مانگی ہوئی عزت اور مانگی ہوئی روٹی،
انسان چاہے کتنا ہی خوددار کیوں نہ ہو،
سامنے والے کی نظر میں کہیں نہ کہیں اپنی قیمت کھو دیتا ہے۔
اس لیے کوشش یہی ہونی چاہیے کہ عزت بھی اپنے کردار سے کمائی جائے
اور رزق بھی اپنے محنت سے

9 مئی صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک ایسا دن ہے جس نے قوم کو کئی سوالات اور کئی تلخ یادیں دی ہیں۔آج بھی انصاف، سچ اور عوام...
09/05/2026

9 مئی صرف ایک تاریخ نہیں، بلکہ ایک ایسا دن ہے جس نے قوم کو کئی سوالات اور کئی تلخ یادیں دی ہیں۔
آج بھی انصاف، سچ اور عوامی حقِ رائے کی آواز کو دبانے کی کوششیں جاری ہیں، مگر تاریخ گواہ ہے کہ حق کی آواز کبھی خاموش نہیں ہوتی۔

ہم اپنے قائد Imran Khan کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے۔
قوم بیدار ہے، اور ہر ظلم و ناانصافی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔

“وقت گزر جاتا ہے مگر قربانیاں اور جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہیں۔”

حنا رحمان
انفارمیشن سیکرٹری
ملاکنڈ ریجن

ڈیرہ غازی خان کے “دی لٹل اسکالرز اسکول” میں دورانِ کلاس چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔چار معصو...
08/05/2026

ڈیرہ غازی خان کے “دی لٹل اسکالرز اسکول” میں دورانِ کلاس چھت گرنے کا افسوسناک واقعہ انتہائی دل دہلا دینے والا ہے۔
چار معصوم بچوں کا جان کی بازی ہار جانا اور متعدد بچوں کا زخمی ہونا پوری قوم کے لیے ایک سانحہ ہے۔

آخر کب تک ہماری غفلت معصوم جانوں کی قیمت لیتی رہے گی؟
تعلیمی اداروں کی حفاظت اور بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمی بچوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے۔ آمین 🤲🥀

حنا رحمان
انفارمیشن سیکرٹری ملاکنڈ ریجن

یومِ مزدور ہمیں اُن گمنام ہیروز کی یاد دلاتا ہے جن کے پسینے سے ترقی کی فصلیں اگتی ہیں، جن کے ہاتھوں کی سختی میں عزت کی ن...
30/04/2026

یومِ مزدور ہمیں اُن گمنام ہیروز کی یاد دلاتا ہے جن کے پسینے سے ترقی کی فصلیں اگتی ہیں، جن کے ہاتھوں کی سختی میں عزت کی نرمی چھپی ہوتی ہے، اور جن کی محنت سے معیشتوں کو استحکام اور معاشروں کو توانائی ملتی ہے۔ یہ دن صرف ایک تعطیل نہیں، بلکہ یہ اس عزم کی تجدید کا دن ہے کہ ہم محنت کشوں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود، اور ان کے وقار کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے۔ مزدور چاہے فیکٹری میں ہو، کھیتوں میں، تعمیراتی جگہوں پر یا کسی دفتر میں—ہر شعبہ زندگی میں ان کا کردار بنیادی اور لائقِ تحسین ہے۔ آئیے آج کے دن ان عظیم لوگوں کی خدمات کو سراہیں اور ایک ایسا معاشرہ بنانے کا عہد کریں جہاں محنت کو اس کا جائز صلہ ملے۔۔۔!!!

حناء رحمان
سیکریٹری انفارمیشن انصاف وومن ونگ
ملاکنڈ ریجن، خیبرپختونخواہ
۔
۔
۔
۔



Address

Chitral
Chitral

Telephone

+923435056561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hina Rehman Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hina Rehman Official:

Share