Village Council Chumurkon

Village Council Chumurkon Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Village Council Chumurkon, Government Organization, Chitral.

حالیہ بارشوں سے چمرکن کے دو اہم مقامات بھی شدید متاثر ہوئے، مگر اس مشکل گھڑی میں چیئرمین عبدالحق نے ایک ذمہ دار، متحرک ا...
07/04/2026

حالیہ بارشوں سے چمرکن کے دو اہم مقامات بھی شدید متاثر ہوئے، مگر اس مشکل گھڑی میں چیئرمین عبدالحق نے ایک ذمہ دار، متحرک اور عوام دوست قیادت کا عملی مظاہرہ کیا۔ گشن آباد کا مرکزی روڈ، جس سے تقریباً 45 گھرانے مستفید ہوتے ہیں، ملبے کی وجہ سے مکمل طور پر بند ہو چکا تھا۔ عبدالحق بھائی نے بغیر کسی تاخیر کے ایکسکیویٹر کا انتظام کیا اور خود موقع پر موجود رہ کر ملبہ ہٹانے اور سڑک کی بحالی کے عمل کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں تاکہ عوام کو جلد از جلد آمدورفت کی سہولت میسر آ سکے۔
اسی طرح نالہ قدر گول، جہاں دو سال قبل بھی انہی کی کوششوں سے بروقت اقدامات کے باعث لوگوں کے گھر اور زمینیں محفوظ رہی تھیں، ایک بار پھر بارشوں سے متاثر ہوا۔ اس مرتبہ بھی چیئرمین عبدالحق نے فوری ایکشن لیتے ہوئے نہ صرف صفائی کا عمل شروع کروایا بلکہ نالے کو مزید گہرا کرنے کا کام بھی جاری ہے تاکہ پانی کے بہاؤ کو محفوظ بنایا جا سکے اور مستقبل میں ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔
اس وقت بیک وقت دونوں مقامات پر کام تیزی سے جاری ہے اور چیئرمین ویلیج کونسل چمرکن عبدالحق بھائی خود موقع پر موجود رہ کر نگرانی کر رہے ہیں۔ ان کی یہ عملی قیادت، احساسِ ذمہ داری اور عوامی خدمت کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم تہہ دل سے عبدالحق بھائی کے مشکور ہیں جن کی انتھک کوششوں کی بدولت ایک بڑے ممکنہ نقصان سے بروقت بچاؤ ممکن ہوا۔

خیبر پختونخوا لوکل کونسل رولز کے تحت حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری
05/03/2026

خیبر پختونخوا لوکل کونسل رولز کے تحت حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست جاری

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Village Council Chumurkon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share