Qaqlasht - قاقلشٹ

Qaqlasht - قاقلشٹ Khush Amdeed! (Welcome) to the Qaqlasht Chitral page.

A flat terrain that is located about 80 kilometers north of Chitral town and approachable by a smooth drive of one and half-hour. When early spring sweeps through the valley, this Plateau type of plain transforms into a gorgeous picnic resort with a carpet grassy and tiny yellow flowers stretched miles and miles that attracts a great number of people from different parts of the district and other parts of the country.

04/09/2026

چترال پولو میچ کے دوران آنے والا ناخوشگوار واقعہ باہمی افہام و تفہیم سے حل ہوگیا۔

اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آرپولو کھلاڑی عظمت اللہ کی مدعیت میں پولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترا...
04/09/2026

اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آر

پولو کھلاڑی عظمت اللہ کی مدعیت میں پولو پلیئر اظہار علی خان کے خلاف چترال تھانے میں ایف آئی آر درج کر دی گئی۔ ایف آئی آر کی کاپی ملاحظہ کریں۔

03/09/2026

لیوی ایشو کو سیاسی پروپیگنڈے سے الگ رکھیں۔

پٹرول کی قیمت عالمی منڈی کے اتار چڑھاؤ کے مطابق بنتی ہے؛ اسی لیے کبھی بڑھتی ہے اور کبھی کم ہوتی ہے۔ پہلے قیمتوں پر ہفتہ وار نظرِثانی ہوتی تھی، اب اوگرا روزانہ بنیاد پر قیمت کا تعین کر رہا ہے۔

جماعتِ اسلامی اس روزانہ قیمت کے نظام کی وجہ سے پٹرول مہنگا ہونے کی ذمہ دار نہیں۔ اس کا احتجاج پٹرولیم لیوی کے خلاف ہے—یعنی حکومت پٹرول پر عوام سے جو اضافی لیوی وصول کر رہی ہے، جماعتِ اسلامی اسے ختم کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

لہٰذا قیمت کم ہو تو اسے حکومت کا کارنامہ کہنا اور قیمت بڑھ جائے تو جماعتِ اسلامی کو ذمہ دار ٹھہرانا سیاسی پروپیگنڈا ہے، معاشی حقیقت نہیں۔

Public Disownment
03/09/2026

Public Disownment

03/09/2026

مختار لال بونی، دھرنے سے خطاب کے دوران پولیس پر برہم ہوگئے۔

02/09/2026

جماعتِ اسلامی نے چترال بازار میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی، جس پر صدرِ تجار یونین بمعہ کابینہ نے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ یہ بھی واضح کیا کہ تجار یونین ایک غیر سیاسی گروپ ہے۔

ملاکنڈ ریجن میں انکم ٹیکس کے نفاذ کے خلاف جماعتِ اسلامی نے دکانداروں کے ساتھ نہیں بلکہ ان کی قیادت کی۔ کاروباری حضرات نے جماعت کی اس کاوش کا خیرمقدم کیا اور اسے سراہا۔ شاید اب جماعت کو ہماری بات سمجھ آ گئی ہوگی کہ ملازمین پر انکم ٹیکس عائد کرنا اپنی جگہ، مگر کاروباری طبقے کے لیے اس معاملے کی نوعیت مختلف ہے۔

بہرحال، کاروباری حضرات اپنا مقصد حاصل کر چکے ہیں اور اب انہوں نے کسی بھی ممکنہ تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ شاید آئندہ انکم ٹیکس کے معاملے پر جماعتِ اسلامی کو بھی ان کی طرف سے تعاون نہ ملے، اور امید ہے کہ وہ اپنے موقف میں کسی فریق کا کردار ادا کرنے کے بجائے غیر جانب دار رہیں گے۔

— تنزیل خان

معروف تاجر رہنما چترال دین محمد ندیم نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔۔۔دھرنے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئ...
02/09/2026

معروف تاجر رہنما چترال دین محمد ندیم نے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔۔۔۔

دھرنے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ حکومت کی جانب سے عائد لیوی ٹیکس کا براہ راست اثر تاجر برادری پر پڑ رہا ہے، جس سے کاروباری اخراجات میں اضافہ اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ ہے۔ لھذا ہم کل کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہیں۔

02/09/2026

کیا بونی اور چترال بازار کے تاجر حضرات بھی کل لیوی ٹیکس اور آئی پی پیز کے خلاف جماعتِ اسلامی کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کریں گے؟

30/08/2026

اہم وضاحت و تردید

کاری کے مکینوں نے مقامی سطح پر گردش کرنے والی اس خبر کی تردید کی ہے کہ چار مختلف مساجد سے نلکے (ٹوٹیاں) چوری ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق یہ خبر غلط اور بے بنیاد ہے، جبکہ خبر کی اشاعت سے قبل مقامی ذمہ داران سے تصدیق بھی نہیں کی گئی۔

پبلک سروس میسج
30/08/2026

پبلک سروس میسج

Address

Chitral

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qaqlasht - قاقلشٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share