01/06/2026
*ریسکیو 1122 لوئر چترال *
ریسکیو 1122 لوئر چترال کی ماہ مئی (2026)کی کارکردگی رپورٹ
ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ماہ مئی کے دوران مختلف ہنگامی صورتحال میں سیاحوں اورعوام کو بروقت اور فوری سہولیات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 لوئر چترال کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر چترال ساجد علی یوسفزئی کی سربراہی میں ریسکیو 1122 لوئر چترال کے اہلکاروں نے مئی 2026 کے دوران ظلع بھر میں 250 مختلف نوعیت کی ایمر جنسی واقعات کے دوران سیاحوں اور مقامی افراد کو بروقت اور بہترین ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے متعدد زخمیوں اور بیماروں کو ہسپتال منتقل کیا۔
(لوئر چترال ) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر لوئر چترال ساجدعلی یوسفزئی نے بتایا کہ ریسکیو 1122نے گزشتہ ماہ مئی میں
ریفرل سروس کے تحت هسپتال سے ہسپتال 133،
11ٹریفک حادثات،
07آگ لگنے،
209 میڈیکل ایمر جنسیز اور
21دیگر نوعیت کے واقعات میں خدمات فراہم کیں۔
ریسکیو 1122 لوئر چترال نے ٹریفک کے ہجوم کے با وجود اوسط ٹائم 8 منٹ میں عوام کو سہولیات فراہم کیں۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ساجدعلی یوسفزئی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کے اہل کار ضلع بھرکے ریسکیو اسٹیشنز ایمرجنسی سے نمٹنے کی لئے 24/7 ہائی الرٹ ہیں۔
کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ریسکیو کی فری هلپ لائن 1122 پر مفت کال کریں۔
ترجمان:
ریسکیو1122 لوئر چترال