17/06/2026
الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام چترال لوئر میں 15 یتیم اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیاں
چترال لوئر میں الخدمت فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 15 یتیم اور مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار اور یادگار تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا مقصد ضرورت مند خاندانوں کی معاونت اور نئے جوڑوں کو باعزت انداز میں زندگی کے نئے سفر کا آغاز فراہم کرنا تھا۔
تقریب کے دوران تمام جوڑوں کو فرنیچر، گھریلو استعمال کی ضروری اشیاء اور دیگر شادی تحائف فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنی نئی زندگی کا آغاز بہتر انداز میں کر سکیں۔ اس موقع پر نئے جوڑوں کے عزیز و اقارب، دوست احباب اور مقامی معززین کے اعزاز میں دعوتِ ولیمہ کا بھی اہتمام کیا گیا۔
شرکاء نے الخدمت فاؤنڈیشن کی اس فلاحی کاوش کو سراہتے ہوئے اسے معاشرتی خدمت اور مستحق خاندانوں کی مدد کی ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔
Lower Chitral News (LCN) کی جانب سے تمام نو بیاہتا جوڑوں کو دلی مبارکباد اور خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمنائیں۔