Agriculture Extension Deptt: Chitral

Agriculture Extension Deptt: Chitral Agriculture sutain us it plays a pivotal role in our economy

04/08/2026

ضروری اطلاع۔

31/07/2026
عوامی اطلاعضلع لوئر چترالضلعی انتظامیہ کی جانب سے نائٹروجن کھاد (یوریا) کی خرید و فروخت اور نقل و حمل پر عائد پابندی پر ...
29/07/2026

عوامی اطلاع
ضلع لوئر چترال
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نائٹروجن کھاد (یوریا) کی خرید و فروخت اور نقل و حمل پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے۔
تمام کھاد ڈیلرز، دکانداروں اور عوام سے گزارش ہے کہ جاری کردہ احکامات کی مکمل پابندی کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ کا تعاون نہ صرف قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گا بلکہ کھاد کی منصفانہ اور شفاف فراہمی میں بھی معاون ثابت ہوگا۔
محکمہ زراعت (توسیع) ضلع لوئر چترال

Attention For all!
10/06/2026

Attention For all!

گندم کی فصل میں لوز سمٹ بیماری سے ہوشیار رہیںلوئر چترال کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل پر لوز سمٹ (Loose S**t) بیماری کا ...
25/05/2026

گندم کی فصل میں لوز سمٹ بیماری سے ہوشیار رہیں

لوئر چترال کے بعض علاقوں میں گندم کی فصل پر لوز سمٹ (Loose S**t) بیماری کا شدید حملہ دیکھا گیا ہے۔ یہ ایک خطرناک پھپھوندی بیماری ہے جو بالیوں کے اندر دانوں کی جگہ سیاہ سفوف نما مادہ پیدا کرتی ہے، جس سے پیداوار اور دانوں کے معیار میں نمایاں کمی آتی ہے۔

کسان بھائی درج ذیل احتیاطی تدابیر پر فوری عمل کریں:

متاثرہ بالیوں کو فوراً احتیاط سے کاٹ کر جلا دیں یا زمین میں دبا دیں تاکہ بیماری مزید نہ پھیلے۔
متاثرہ کھیت میں مویشیوں کو نہ چرائیں کیونکہ بیماری کے جراثیم ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہو سکتے ہیں۔
کٹائی کے بعد زرعی آلات، تھریشر اور دیگر مشینری کو اچھی طرح صاف کریں۔
صرف صحت مند اور صاف ستھرا بیج آئندہ کاشت کے لیے محفوظ کریں۔

آئندہ فصلوں میں لوز سمٹ سے بچاؤ کے لیے:

ہمیشہ منظور شدہ اور بیماری سے پاک بیج استعمال کریں۔
بیج کو بوائی سے پہلے مناسب پھپھوند کش زہر سے ضرور ٹریٹ کریں، مثلاً کاربینڈازم یا تھیرام۔
فصلوں کی تبدیلی (Crop Rotation) اختیار کریں اور ایک ہی زمین میں مسلسل گندم کاشت نہ کریں۔
کھیت اور اردگرد جڑی بوٹیوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں۔
متوازن کھادوں کا استعمال کریں تاکہ فصل مضبوط اور بیماری کے مقابلے کے قابل بن سکے۔

لوز سمٹ سے بچاؤ ہی بہتر پیداوار کی ضمانت ہے۔
مزید رہنمائی کے لیے محکمہ زراعت (توسیع) لوئر چترال سے رابطہ کریں۔

رابطہ نمبر: 0348 1117070

فروٹ فلائی باغات میں پھلوں کے خراب ہونے، قبل از وقت گرنے اور پیداوار و معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس مسئلے کے مؤثر...
11/05/2026

فروٹ فلائی باغات میں پھلوں کے خراب ہونے، قبل از وقت گرنے اور پیداوار و معیار میں کمی کی ایک بڑی وجہ ہے۔ اس مسئلے کے مؤثر کنٹرول کے لیے فروٹ فلائی ٹریپس کا درست استعمال نہایت اہم ہے۔ اگر ٹریپس کو صحیح طریقے سے بھرا جائے، مناسب جگہ پر نصب کیا جائے، مقررہ وقفے کے بعد دوبارہ محلول ڈالا جائے اور وقتاً فوقتاً صاف رکھا جائے تو ان کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آتی ہے۔

کاشتکاروں کی سہولت کے لیے یہ رہنما فلائر تیار کیا گیا ہے جس میں ٹریپ بھرنے، 15 دن بعد ری فل کرنے، صفائی کے طریقہ کار، مناسب جگہ پر تنصیب اور دیگر ضروری ہدایات کو آسان انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ امید ہے کہ کاشتکار ان ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے باغات میں فروٹ فلائی کے حملے کو کم کرنے اور بہتر و معیاری پیداوار حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید راہنمای کے لیے اپنے سرکل آفس سے رابطہ کریں۔

محکمہ زراعت شعبہ توسیع، لوئر چترال
Department of Agriculture Extension
Chitral Lower

Connecting for a greener and more prosperous Chitral! 🌿🤝The **Office of the District Director Agriculture (Extension) Lo...
18/04/2026

Connecting for a greener and more prosperous Chitral! 🌿🤝

The **Office of the District Director Agriculture (Extension) Lower Chitral** successfully convened its **6th Coordination Meeting** today at the SIF Office.
Bringing together key partners including **AKRSP, SIF, Muslim Aid Pakistan,** and **Nida Pakistan**, the session focused on high-impact strategies to transform the local agricultural landscape.
**Key Highlights:**
* **Fruit Nursery Development:** Emphasizing the vital role of private nurseries in boosting local fruit production.
* **High-Value Crops:** Strategic planning for the introduction of premium crops to increase farmer income.
* **Saffron Revolution:** A detailed review of saffron performance in the district and its promising future as a cash crop for Chitral.
Together with our stakeholders, we are committed to promoting innovative and sustainable farming practices for our community.

☆☆- صوبہ خیبرپختونخواہ میں پھل دار فصلوں اور باغات کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے معلوماتی چارٹ-☆☆◇ کھادوں کی مقدار اور اوقا...
10/04/2026

☆☆- صوبہ خیبرپختونخواہ میں پھل دار فصلوں اور باغات کی پیداواری ٹیکنالوجی بارے معلوماتی چارٹ-☆☆

◇ کھادوں کی مقدار اور اوقات
◇ وقت کاشت
◇ ورائیٹیز ( اقسام )
اور دیگر معلومات ایک ہی چارٹ سے دیکھ سکتے ہیں.

Address

Near DHQ Hospital Chitral
Chitral

Telephone

+92943412561

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture Extension Deptt: Chitral posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Agriculture Extension Deptt: Chitral:

Shortcuts

Share