05/01/2026
آیون میں اٹانی ایریگیشن چینل پر پیشرفت نہ ہونے پر عمائدین کے تحفظات، احتجاجی اقدامات کی وارننگ
لوئر چترال کی وی سی آیون 1 میں اٹانی لشٹ، اشکون لشٹ اور بڑاوشٹ کے عمائدین کا اٹانی ایریگیشن چینل سے متعلق تحفظات پر ایک اہم اجلاس امیر شریف کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں شرکاء نے محکمہ آبپاشی کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
عمائدین کے مطابق سابق ایڈوائزر وزیر زادہ کے دور میں اٹانی ایریگیشن چینل کے لیے 12 ملین روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم چار سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر کوئی عملی پیشرفت نہیں ہو سکی اور اب تک ایک اینٹ بھی نہیں رکھی گئی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر علاقے کے کاشتکاروں کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر محکمہ آبپاشی ایک ہفتے کے اندر کام کا آغاز نہ کر سکا تو عمائدین چترال پریس کلب اور پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے ذریعے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور متعلقہ حکام کو صورتحال سے آگاہ کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے۔
عمائدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اٹانی ایریگیشن چینل پر فوری طور پر کام شروع کیا جائے تاکہ علاقے کے دیرینہ مسائل کا حل ممکن ہو سکے۔
منجانب: اہلیان آٹانی، وی سی آیون 1