Municipal Committee Choa Saidan Shah

Municipal Committee Choa Saidan Shah People can share their suggestions on this page for improvement of municipal services

14/04/2026

Jashan e Sherazi 2026

07/04/2026
07/04/2026

🚨 ضروری اطلاع برائے صفائی 🚨
تمام اہلیان چوآسیدن شاہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شہر کے کسی بھی نالے میں کوڑا کرکٹ ہرگز نہ پھینکیں۔ یہ عمل نہ صرف ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے بلکہ نکاسی آب کے نظام کو بھی متاثر کرتا ہے۔
⚠️ آئندہ اگر کوئی شہری نالوں میں کوڑا کرکٹ پھینکتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ سے گزارش ہے کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور ایک صاف ستھرا چوآسیدن شاہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منجانب:
محمد اقبال
اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ

*پنجاب بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری*حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں توانائی کے بہتر استعمال اور ...
07/04/2026

*پنجاب بھر میں کاروباری اوقات کار محدود کرنے کا نوٹیفکیشن جاری*

حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر میں توانائی کے بہتر استعمال اور نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے بازاروں، مارکیٹوں اور شاپنگ مالز کے اوقات کار سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام بازار، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ بیکریاں، ریسٹورنٹس، تندور اور کھانے پینے کی دیگر دکانیں رات 10 بجے تک کھلی رہ سکیں گی۔اسی طرح میرج ہالز، مارکیز اور دیگر کمرشل تقریبات کے مقامات کو بھی رات 10 بجے کے بعد بند کرنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں نجی گھروں اور پراپرٹیز میں شادی بیاہ کی تقریبات بھی رات 10 بجے کے بعد منعقد کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ میڈیکل اسٹورز، پٹرول پمپ، تندور، بیکریز، دودھ کی دکانیں اور فارمیسیز ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گی تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی متاثر نہ ہو۔حکام کے مطابق ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Jashan-e-Sherazi (Choa Saidan Shah) 2026
06/04/2026

Jashan-e-Sherazi (Choa Saidan Shah) 2026

28/03/2026

*زمین سے محبت کا عملی مظاہرہ کریں*

28 مارچ 2026
⏰ رات 8:30 بجے سے 9:30 بجے تک

ایک گھنٹے کے لیے تمام غیر ضروری لائٹس اور برقی آلات بند کر دیں اور ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔

یہ چھوٹا سا قدم توانائی کے تحفظ، ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور بہتر مستقبل کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے۔

آئیں! اپنی آنے والی نسلوں کے لیے زمین کو محفوظ بنائیں۔

اپنا حصہ ڈالیں — روشنی بند کریں، شعور روشن کریں! 🌱
منجانب: اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ

Observance of earth hours
28/03/2026

Observance of earth hours

میونسپل انتظامیہ چوآ سیدن شاہ کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر شہر کے مخلتف علاقوں میں پودے  لگائے گئے ہیں۔ اس ...
21/03/2025

میونسپل انتظامیہ چوآ سیدن شاہ کے زیر اہتمام عالمی یوم جنگلات کے موقع پر شہر کے مخلتف علاقوں میں پودے لگائے گئے ہیں۔ اس مہم کے تحت چیف آفیسر ناصر حسین کنول کی زیر نگرانی شہر بھر میں ایک ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔اے سی/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوآ سیدن شاہ محمد حمادحامد نے دفتر میونسپل کمیٹی میں پودے لگاکر شجرکاری مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر سیاسی رہنماء حاجی محمد مختار سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی اورصوبیدار امیرحسین نے بھی پودے لگائے

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ محمد حماد حامد ریلی کی قیادت کرتے ہوئے
05/02/2025

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی چوآسیدن شاہ محمد حماد حامد ریلی کی قیادت کرتے ہوئے

Address

Chakwal Road
Choa Saidan Shah

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+92543580064

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Municipal Committee Choa Saidan Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Municipal Committee Choa Saidan Shah:

Share