Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official

Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official The Head Of District Administration (Collector & Representative of Government)

ڈپٹی کمشنر آفس دادو04 ستمبر 2026پی آر نمبر: 218/2K26DC/MCپریس رلیزڈپٹی کمشنر دادو کی زیرِ صدارت گندم کی ذخیرہ اندوزی،سیل...
04/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
04 ستمبر 2026
پی آر نمبر: 218/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیرِ صدارت گندم کی ذخیرہ اندوزی،سیل گوداموں سے منتقلی اور آبادگاروں کو ادائیگیوں کے حوالے سے اجلاس

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیرِ صدارت ضلع میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف جاری کارروائیوں، سیل کیے گئے گوداموں سے گندم کی منتقلی اور آبادگاروں کو سرکاری خریداری کی رقم کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس کیمپ آفس دادو میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نزاکت علی ہیسبانی اور اسسٹنٹ کمشنر دادو سمیع اللہ وگن نے شرکت کی۔

اجلاس میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں، سیل گوداموں سے گندم کی منتقلی، ذخیرہ شدہ گندم کے ریکارڈ اور آبادگاروں کو ادائیگیوں سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی ایف سی دادو نے ڈپٹی کمشنر شادو کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے متعلقہ افسران کو ذخیرہ اندوزی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائیاں جاری رکھنے، سیل گوداموں سے گندم کی منتقلی مقررہ طریقہ کار کے مطابق مکمل کرنے اور تمام ریکارڈ شفاف رکھنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے اہل آبادگاروں کو سرکاری سطح پر خریدی گئی گندم کی واجب الادا رقم کی بروقت ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی منافع خوری اور کسی بھی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

ڈپٹی کمشنر آفس دادو03 ستمبر 2026پی آر نمبر: 217/2K26DC/MC پریس رلیز آل پاکستان انجمن تاجران ضلع دادو کے وفد کی ڈپٹی کمشن...
03/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
03 ستمبر 2026
پی آر نمبر: 217/2K26DC/MC

پریس رلیز

آل پاکستان انجمن تاجران ضلع دادو کے وفد کی ڈپٹی کمشنر دادو سے ملاقات، یادگاری تعریفی شیلڈ پیش

دادو: آل پاکستان انجمن تاجران ضلع دادو کے وفد نے ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ضلع میں تاجر برادری کو درپیش مسائل، تجارتی سرگرمیوں کے فروغ اور عوامی سہولیات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر تاجر برادری کے وفد نے ضلع بھر میں تجارت کے فروغ، عوام اور تاجروں کے مسائل کی بروقت داد رسی، تاجر برادری کو سہولیات کی فراہمی اور ضلعی انتظامیہ و تاجر برادری کے درمیان مؤثر روابط کے اعتراف میں ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

وفد میں احمد خان زئونر، افتخار احمد راہوجو، سید حامد مرتضیٰ اور دیگر تاجر و دکاندار حضرات شامل تھے۔

ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ نے یادگاری شیلڈ پیش کرنے پر تاجر برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت اور ضلع کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے تاجر برادری کو یقین دلایا کہ ان کے جائز مسائل کے حل اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ملاقات کے دوران ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری کے درمیان باہمی تعاون اور رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

03/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
03 ستمبر 2026
پی آر نمبر: 216/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے سماجی و سیاسی امور کا اجلاس

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (DCC) برائے سماجی و سیاسی امور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع کی سماجی و سیاسی صورتحال، امن و امان، عوامی سہولیات اور مختلف محکموں کی کارکردگی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی تقریبات کے حوالے سے نوجوانوں میں پاکستان کی جدوجہدِ آزادی اور قائداعظم کی سیاسی جدوجہد سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے پروگرامز کی تیاری، بلدیاتی اداروں کے ذریعے صاف پینے کے پانی، صفائی ستھرائی اور تجاوزات کے خاتمے، کاکول واہ میہڑ سے تجاوزات و مٹی کے خاتمے، کیمیکل ملے دودھ اور غیر معیاری و زائد المیعاد اشیائے خورونوش کے خلاف کارروائی سمیت دیگر اہم امور پر غور کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل، شہری سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون وجاہت غفور، ڈی ایس پی کمپلین سیل نظیر احمد ملاح، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی میہڑ بابر مگسی، چائلڈ پروٹیکشن افسر عبدالوحید سمیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد بخش میرانی، سید محمد شاہ آف میہڑ، چائلڈ رائٹس و تاجر برادری کے رہنما سید حامد شاہ، افتخار راہوجو، جہانزیب قریشی سمیت محکمہ لیبر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

03/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
03 ستمبر 2026
پی آر نمبر: 215/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کا اجلاس

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں بچوں کے تحفظ، حقوق کے فروغ اور بچوں کے ساتھ زیادتی، استحصال، جبری مشقت، گداگری، کم عمری کی شادی اور دیگر مسائل کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں بچوں کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے کیسز، لاپتا بچوں کی تلاش، متاثرہ بچوں کو تحفظ و پناہ فراہم کرنے، بحالی اور اسکولوں و کالجز میں آگاہی مہم چلانے کے امور پر بھی غور کیا گیا۔ متعلقہ پولیس افسران نے گزشتہ اجلاس میں زیرِ بحث بچوں سے متعلق کیسز کی تازہ پیش رفت سے کمیٹی کو آگاہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر دادو نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے باہمی رابطہ اور مؤثر اقدامات یقینی بنائے جائیں جبکہ بچوں سے متعلق شکایات اور کیسز پر قانون کے مطابق فوری کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون وجاہت غفور، ڈی ایس پی کمپلین سیل نظیر احمد ملاح، وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سب انسپیکٹر بشیر وگھیو، چائلڈ پروٹیکشن افسر عبدالوحید سمیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد بخش میرانی، چائلڈ رائٹس کمیٹی کے نیاز چانڈیو، سماجی رہنما معشوق برہمانی سمیت محکمہ لیبر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

03/09/2026

ڈپٹی کمشنر آفس دادو
03 ستمبر 2026
پی آر نمبر: 214/2K26DC/MC

پریس رلیز

ڈپٹی کمشنر دادو کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی برائے جبری مشقت کا اجلاس

دادو: ڈپٹی کمشنر دادو سید مرتضیٰ علی شاہ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلینس کمیٹی (DVC) برائے جبری مشقت کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلع میں جبری مشقت کے خاتمے، متعلقہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضلع بھر کے اینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور دیگر اہم کام کی جگہوں کا ریکارڈ مرتب کرنے، رجسٹریشن، اچانک معائنوں اور جبری مشقت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر ہدایت کی گئی کہ جبری مشقت کی نشاندہی کی صورت میں قانون کے مطابق فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور آزاد کرائے گئے مزدوروں کی بحالی و معاونت کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون وجاہت غفور، ڈی ایس پی کمپلین سیل نظیر احمد ملاح، وومین اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سب انسپیکٹر بشیر وگھیو، چائلڈ پروٹیکشن افسر عبدالوحید سمیجو، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد بخش میرانی، چائلڈ رائٹس کمیٹی کے نیاز چانڈیو، سماجی رہنما معشوق برہمانی سمیت محکمہ لیبر، لوکل گورنمنٹ، میونسپل و ٹاؤن کمیٹیز اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔

ترجمان
ڈپٹی کمشنر دادو

02/09/2026

Address

Dadu
76200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner/Collector Dadu- Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share