02/09/2026
مورخہ: 2 ستمبر 2026
ڈپٹی کمشنر بونیر کی ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل چغرزی علی نواز نے گزشتہ روز پاندیڑ یونین کونسل گاوں تیڑا میں آسمانی بجلی گرنے کے باعث متاثر ہونے والے گھروں کا جائزہ لیا۔
آسمانی بجلی گرنے کے واقعے کے نتیجے میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا تھا، جس کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد کے لیے ٹینٹ وغیرہ اور دیگر ضروری امدادی سامان تقسیم کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر علی نواز نے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل اور نقصانات سے آگاہی حاصل کی اور انہیں یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن تعاون اور ریلیف فراہم کرے گی۔
انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ متاثرہ گھروں کے نقصانات کا مناسب ریکارڈ مرتب کیا جائے اور متاثرین تک امدادی سامان کی بروقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
ضلعی انتظامیہ بونیر عوام کو درپیش مشکلات کے حل اور قدرتی آفات سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے. 2.اسسٹنٹ کمشنر چغرزی علی نواز صاحب نے اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام سے ملاقات کی اور شہریوں کے مسائل سنے۔ مختلف علاقوں سے آنے والے لوگوں نے اپنے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جنہیں اسسٹنٹ کمشنر نے غور سے سنا اور متعلقہ مسائل کے حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں