Sada Darman ساڈا درمان

Sada Darman  ساڈا درمان Beautiful City

11/07/2026
🤲 عطیہ برائے ایصالِ ثوابگلزار مدینہ ویلفیر سوسائٹی درمان کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے میت کو محفوظ رکھنے والا ج...
03/07/2026

🤲 عطیہ برائے ایصالِ ثواب
گلزار مدینہ ویلفیر سوسائٹی درمان کی جانب سے اہلِ علاقہ کی سہولت کے لیے میت کو محفوظ رکھنے والا جدید اسٹین لیس اسٹیل فریزر درمان میں بلا معاوضہ دستیاب۔
ضرورت کے وقت رابطہ کریں
اللہ تعالیٰ اس صدقۂ جاریہ کو قبول فرمائے آمین

16/06/2026

الحمد اللّه اللّه کی رحمت درمان میں صبح 6:30 سے لیے کر اب تک بارش جاری ہے

27/05/2026

کھوڑیا فارم ہاؤس درمان میں عید کے موقع پر فیملیز اپنی عید کی خوشیوں کو دوبالا کرتے ہوئے

یونین کونسل درمان 2026
26/05/2026

یونین کونسل درمان 2026

16/05/2026

کیا آپ کو اپنا گاوں یاد آتا ہے

14 اپریلوساکھ کا آغاز بیساکھی کا تہوارویساکھ یا بیساکھ یا ویساکھی  بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا پہلا مہینا جبکہ (قمری) کا دوسر...
14/04/2026

14 اپریل
وساکھ کا آغاز
بیساکھی کا تہوار

ویساکھ یا بیساکھ یا ویساکھی بکرمی کیلنڈر (شمسی) کا پہلا مہینا جبکہ (قمری) کا دوسرا مہینا ہے۔ پنجابی کیلنڈر (شمسی) کا پہلا مہینا جبکہ (قمری) کا دوسرا مہینا ہے۔ اس کے علاوہ یہ نانک شاہی کیلنڈر کا دوسرا مہینا ہے۔
بیساکھ پنجابی تقویم کا بھی پہلا مہینا ہے یہ 14 اپریل کو شروع ہوتا ہے۔

بیساکھی پنجاب کا نئے سال کا تہوار یعنی بہار کا میلہ جو یکم بیساکھ یعنی 13 یا 14 اپریل کو منایا جاتا ہے۔ اس دن پنجاب اور ہریانہ کے کسان فصل کاٹنے کے بعد نیے سال کی خوشیاں مناتے ہیں-

بیساکھی کا دن سکھوں میں مذھبی طور پر بھی نہایت اہمیت کا حامل دن سمجھا جاتا ہے، کیوں کہ اسی دن سکھوں کے "گرو گوبند سنگھ" نے سکھوں کو سردار بنانے کا فیصلہ کیا، انہوں نے اعلان کیا اب "تمام سکھ چڑیا سے عقاب بن جائیں" اور پنجاب پر حکمرانی حاصل کریں_

وہ 13 اپریل 1699ء کا دن تھا. جب گرو گوبند سنگھ نے سکھ فوج کی بنیاد رکھی اور گرو نانک کے پیروکاروں نے پہلی بار تلوار ہاتھ میں اٹھا کر طاقت کا مظاہرہ کیا. سکھ آج بھی بیساکھی کے دن تلواریں ہاتھوں میں اٹھائے اس دن بھنگڑا ڈالتے نظر آئیں گے_

کنکاں دی مک گئی راکھی
آئی وساکھی۔

گندم تقریبا پک چکی ہے اور "وساکھ" کا مہینہ آج سے شروع ہو رہا ہے جس کے ساتھ ہی پنجاب میں گندم کی کٹائی کا آغاز ہو جاتا ہے _مختلف دیہات میں میلے لگتے ہیں , کسان کی محنت کے پھل کا وقت ہوتا ہے , بہت سے کسان بھائی اس فصل کے پکنے کا انتظار کرتے ہیں تا کہ بیٹیوں کے ہاتھ پیلے کر سکیں یا مکان بنا سکیں , اس سب سے ساتھ ہی سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اور پھرسے نئی فصل کی تیاری میں لگ جاتے ہیں _

یہ کتنی دلکش بات ہے کہ پنجاب کے جتنے بھی ثقافتى تہوار ہیں، وہ سب کے سب خوشیوں اور شادمانیوں کے رنگوں سے لبریز ہیں, خوبصورت اور زرخیز پنجاب کا یہ حق ہے کہ اس کے "لوہڑی" یا "بسنت" یا پھر "بیساکھی" سب کے سب خوبصورت اور رنگین تہوار ہوں_

پنجاب میں جس طرح سے کماد/گنے کی فصل اٹھاتے وقت لوہڑی کا تہوار منایا جاتا ہے. اسی طرح پنجاب کی زمینوں میں جب گندم کی فصل پک کر سونا بن جاتی ہے. فصل کی پہلی کٹائی شروع ہوتی ہے تو تب جو جشن منایا جاتا ہے اسے "بیساکھی" کہتے ہیں_

"بیساکھی" اصل میں رب کی شکریہ ادائیگی اور بہترین فصل کی صورت میں اس کے احسانات پر جشن کا دن ہے. پنجاب میں بسنے والے سب پنجابی کئی صدیوں سے یہ دن یکم بیساکھ یعنی 13 اپریل کو مناتے آئے ہیں. یہ دن رب کے شکرانے اور جشن کا دن ہوتا ہے_

مسلمان اس دن مساجد میں جاکر شکرانے کی نمازیں ادا کرتے، سکھ صبح کو نہروں اور گردواروں کے تالاب میں نہا کر گردواروں میں عبادت کرتے، ہندو مندروں میں سر ٹیکتے اور عیسائی گرجا گھروں میں جا کر عبادت کرتے ہیں. پہلے سب کے سب پنجابی الگ الگ مذہبی رسومات ادا کرتے. مگر بعد میں جشن ساتھ مناتے. بھنگڑا، لڈی، جھومر، موسیقی، رقص سے لے کر مٹھائیاں، کھانا اور بانٹنا ساتھ ساتھ ہوتا رہتا_

ایک وقت تھا کہ بیساکھی آتے ہی لوگ فصل کاٹنے کیلے گھر کے ہر جوان کیلئے سپشل نئی درانتی بنواتے اور جب گندم کی کٹائی کا وقت ہوتا تھا تو گاؤں کے لوگ پنجاب کے چاہے کسی کونے میں بھی ہوں وہ جوک در جوک اپنے اپنے گاؤں پہنچتے اور گندم کی کٹائی کرتے، لوگوں کو اس بات کی خوش ہوتی تھی کہ اس سے ایک تو سال بھر کی روزی روٹی کا بھی بندوبست ہو جائے گا اور دوسرا وہ دوست جو ہر سال عید پر ہی ملتے ہیں وہ بھی دوبارہ ملیں گے،فصل کاٹتے ہوئے مقابلے بھی ہوتے تھے، ساتھ میں گڑ کے چاول دیسی گھی میں بنائے جاتے، لوگ منگیں لیتے یعنی گندم کٹائی کیلیے سپیشل دعوت دی جاتی، گہائی کا وقت آتا لوگ پھر بولائے جاتے، تھریشر لگایا جاتا، اور اناج کو اکٹھا کر کے بھڑلوں میں ڈالا جاتا تھا۔

بھنگڑے کو خاص طور پر "بیساکھی" کا ناچ مانا جاتا ہے. دلچسپ بات یہ ہے کہ پورے پنجاب کا رقص بلکل ایک جیسا ہے. خمیر جو ایک ہے _

اس وقت بھارتی پنجاب میں بیساکھی کو قومی دن کی حیثیت حاصل ہے اور اس دن عام چھٹی کی جاتی ہے. جب کہ پاکستان میں جنرل ضیا کی ثقافت مخالف پالیسیوں کے وجہ سے پاکستان میں "بیساکھی" منانا تقریبآ بند ہی ہوگیا_

موسمی تہواروں پر جب مذھبی رنگ اور واقعات کی قدغن لگ جاتی ہے. تب وہ تہوار ثقافتی طور پر کمزور ہونا شروع ہوجاتے ہیں_

بیساکھی جیسے شاندار تہوار کو بھی پاکستانی پنجاب میں اپاہج کردیا گیا ہے، اب اس اپاہج تہوار کو بھی اک عدد "بیساکھی" کی ضرورت ہے _

نوٹ _ وساکھ کے آغاز کے ساتھ ہی پنجاب کے تقریبا ہر قصبے اور گاؤں میں چھوٹے بڑے میلوں کا ایک سیزن
شروع ہو جاتا تھا ,جو کہ اب ناپید ہوچکا ہے
اللہ کریم میرے پنجاب اور کسان بھائیوں پر رحم کرے

10/03/2026

انڈین ٹریکٹر پاکستانی بارڈر کے پاس کام کرتے ہوئے

21/02/2026

درمان میں موجود اس مندر کی تاریخ کون کون جانتا ہے

18/02/2026

رمضان المبارک
🥰🥰🥰

Address

Darman
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sada Darman ساڈا درمان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category