Ikram ul Hassan

Ikram ul Hassan Ikram Ul Hassan – Your Digital Skills Coach


اکرام الحسن – آپ کا ڈیجیٹل کوچ

12/10/2025

ابھی تو اے آئی کی شروعات ہے، اور دیکھیں کس حد تک کامیابی سے ایڈ بنانے کے قابل ہو گئی ہے اے آئی، اب ایڈ بنانے کے لئے مہنگے سٹوڈیو کی ضرورت نہیں، ناں ہی کسی مہنگے ایکٹر کی ضرورت ہے، بس آئیڈیا الفاظ اور محنت، اور اس سے بھی بہترین ایڈ بن کر تیار، اسی لئے تو میں کہتا ہوں کہ ابھی نہیں تو کبھی نہیں، اگر آج بھی آپ کچھ نیا نہیں سیکھیں گے تو اوروں کی طرح اپنے حالات کا رونا ہی روئیں گے،
آج ہی خود کو ایک خواب دکھائیں اور اس کو پورا کرنے کی لگن لے کر شروع ہو جائیں، ایک دن لوگ آپ کی بھی مثال دیا کریں گے اور آپ کی طرح بننے کی خواہش کیا کریں گے،
اکرام الحسن

11/10/2025

اے آئی اب دنیا کو آسان بنا رہاہے اگر آپ کو خواہش ہے جنون ہے اور لگن ہے تو آپ بھی اس دوڑ میں شامل ہوکر اپنا آنے والا کل روشن کر سکتے ہیں، اب ویڈیو بنانا کارٹون بنانا کسی برانڈ کی ایڈ بنانا بہت ہی آسان ہے اور تقریبا بالکل فری بھی بس ضرورت ہے تو آپ کی توجہ کی حوصلہ کی اور صبر کی۔ اب دنیا جتنی تیزی سے بدل رہی ہے اگر آپ خود کو بھی اسی انداز سے بدلیں تو یقینا آپ بھی خود کو اس قابل بنا سکتےہیں کہ لوگ آپ کی اور آپ کے ہنر کی قدر کریں، تو دیر نا کریں صبر اور مستقل مزاجی سے لگے رہیں، جو کوشش کرتا ہے پھل اسی کو ملتا ہے،
اکرام الحسن

10/10/2025

یہ ایک چھوٹی سی ویڈیو ہے جو کہ وی ای او تھری سے بنائی گئی ہے۔ اب جن کو کچھ کرنے کا جنون ہے ان کے لئے اے آئی نیں بہت آسانیاں کر دی ہیں، اب جو لوگ خود کو اور مستقبل کو بہتر کرنا چاہ رہے ہیں ان کو لازمی طور پر اے آئی سیکھنا چاہئے تاکہ وہ ترقی کی اس دوڑ میں شامل ہو سکیں، جیسے آج کل سورا نیں دھوم مچائی ہوئی ہے ہر طرح سے دنیا بدل کر رکھ دی ہے اسی طرح وی ای او تھری کا نیا ماڈل آنے والا ہے جس کا نام ہوگا وی ای او تھری پوائنٹ ون اس میں مزید مزیدار فیچرز شامل ہونگے غلطیاں نا ہونے کر برابر رہ جائیں گی، اور کریکٹر میں سین میں کنسسٹینسی ہوگی، اور بہت کچھ نیا دیکھنے کو ملے گا، اب جو لوگ خود کو اپگریڈ کریں گے محنت کریں گے وہی دنیا کو نیا زاویہ دیں گے۔ آنے والا وقت لگتا ہے کہ ڈرامے فلیمیں وغیرہ بنانے کے لئے ہیرو اور ہیروئن کی ضرورت نہیں رہے گی اور جیسے کہ آنلائن ٹیوٹر اساتزہ کی جگہ بھی اے آئی لے لے گا تو آج وقت ہے خود کو بدلیں، اور لوگوں کے لئے آسانیاں لے کر آئیں،،،،،،
اکرام الحسن۔

کامیابی کا سفر ہمیشہ ایک قدم سے شروع ہوتا ہے۔ اکثر ہم دوسروں کو کامیاب دیکھ کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید یہ لوگ ہمیشہ سے ...
24/08/2025

کامیابی کا سفر ہمیشہ ایک قدم سے شروع ہوتا ہے۔ اکثر ہم دوسروں کو کامیاب دیکھ کر یہ سمجھ لیتے ہیں کہ شاید یہ لوگ ہمیشہ سے خوش قسمت تھے یا ان کے راستے میں کوئی مشکل نہیں آئی۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ جنہیں آپ کامیاب دیکھتے ہیں، وہ بھی کئی ناکامیوں سے گزرے ہیں۔ فرق صرف اتنا ہے کہ انہوں نے ناکامی سے ڈر کر ہار نہیں مانی بلکہ ہر بار گرنے کے بعد خود کو سنبھالا، سیکھا اور آگے بڑھتے گئے۔
یاد رکھیں! اگر پہلا قدم نہیں اٹھائیں گے تو منزل تک پہنچنے کا خواب ہمیشہ خواب ہی رہے گا۔

Artificial Intelligence –                انسان اور مشین کے درمیان ایک نیا دوریہ وہ دور ہے جہاں ٹیکنالوجی انسان کی سوچ کے...
19/07/2025

Artificial Intelligence –
انسان اور مشین کے درمیان ایک نیا دور

یہ وہ دور ہے جہاں ٹیکنالوجی انسان کی سوچ کے قریب آچکی ہے۔
Artificial Intelligence اب صرف روبوٹس، ڈیجیٹل سرکٹس یا نیورل نیٹ ورکس تک محدود نہیں رہا۔ یہ ایک ایسی ذہانت ہے جو خود سیکھتی ہے، خود فیصلے کرتی ہے اور دنیا کے ہر شعبے میں انقلاب لا رہی ہے۔

کاروبار میں AI نے کمپنیوں کو اس قابل بنایا ہے کہ وہ اپنے صارفین کے مسائل چند لمحوں میں حل کریں اور مارکیٹ میں دوسروں سے آگے نکل سکیں۔
صحت کے شعبے میں یہ پیچیدہ بیماریوں کی تشخیص، روبوٹک سرجری اور علاج کے جدید طریقوں میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
تعلیم میں طلباء کے لیے سیکھنے کے عمل کو آسان بنایا جا رہا ہے اور اساتذہ کے لیے جدید ٹولز فراہم کیے جا رہے ہیں۔
روزمرہ زندگی میں AI اب ہر جگہ موجود ہے، چاہے وہ ورچوئل اسسٹنٹس ہوں، خودکار گاڑیاں یا سمارٹ ہوم ڈیوائسز۔

یہ وقت ہے کہ ہم اس ٹیکنالوجی کو صرف دیکھنے تک محدود نہ رہیں بلکہ اسے سیکھیں اور اپنی زندگی اور کاروبار کا حصہ بنائیں۔ کیونکہ آنے والا کل انہی کا ہے جو آج کے فیصلے صحیح وقت پر کرتے ہیں۔

18/07/2025

آپ کے ڈیزائن کو ہم بنائیں گے خوبصورت اور پر کشش، اگر آپ بھی ایسی ویڈیوز بنوانا چاہتے ہیں تو رابطہ کریں

کیا آپ آج بھی صرف تصویروں سے اپنی پراڈکٹ کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں؟اب وقت ہے آگے بڑھنے کا!اپنی پراڈکٹ کی تصویر کو ایک ...
18/07/2025

کیا آپ آج بھی صرف تصویروں سے اپنی پراڈکٹ کو بیچنے کی کوشش کر رہے ہیں؟
اب وقت ہے آگے بڑھنے کا!
اپنی پراڈکٹ کی تصویر کو ایک دلکش ویڈیو میں بدلیں جو دیکھتے ہی کسٹمر کی توجہ کھینچ لے اور آپ کی سیل کئی گنا بڑھا دے۔

اگر آپ خود یہ کام نہیں کر سکتے تو ہم آپ کے لیے حاضر ہیں۔
ہم آپ کی پروڈکٹ سے ایسی پروفیشنل ویڈیو بنائیں گے جو آپ کے برانڈ کو نمایاں کرے۔
آج ہی ہم سے رابطہ کریں اور فرق خود دیکھیں۔







Address

Galotian Kalan
Daska
51010

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ikram ul Hassan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category