22/05/2026
آج مورخہ 22 مئی 2026ء کو ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کی ٹیم نے تحصیل سوئی میں مختلف پٹرول پمپس کا دورہ کیا دورانِ دورہ پٹرول اور ڈیزل کے ریٹس، پیمانے اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تمام پمپ مالکان کو سرکاری نرخنامے کے مطابق پٹرول اور ڈیزل فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت جاری کی گئی جبکہ پیمانوں میں شفافیت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا مزید برآں آئندہ بھی سرکاری ریٹس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔