Dera Bugti Police

Dera Bugti Police Goverment organization

27/08/2026
ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ بگٹی26 اگست 2026  ضلع ڈیرہ بگٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس و ریلیاں پُرامن طور پر اختتام پذیرضلع ڈی...
26/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس ڈیرہ بگٹی
26 اگست 2026

ضلع ڈیرہ بگٹی میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس و ریلیاں پُرامن طور پر اختتام پذیر

ضلع ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے میں منعقد ہونے والے جلوس اور ریلیاں پُرامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گئیں۔ تمام مذہبی اجتماعات کے دوران امن و امان کی صورتحال مکمل طور پر قابو میں رہی اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔_

تمام جلوسوں اور ریلیوں کے دوران سینئر پولیس افسران کی ہدایات کے مطابق جامع اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ حساس مقامات اور مرکزی اجتماع گاہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات رہی، جبکہ گشت، ناکہ بندی اور متعلقہ منتظمین و امن کمیٹیوں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا گیا۔

ضلعی پولیس سوتھ ڈیرہ بگٹی کی مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین سیکیورٹی انتظامات کے باعث تمام مذہبی اجتماعات پُرامن اور خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے۔

پریس ریلیز_23 اگست 2026          🔹   SOUTH DERA BUGTI POLICE   🔹سوئی پولیس کی کاروائی، مفرور ملزم گرفتارجناب ایس پی ڈیرہ...
23/08/2026

پریس ریلیز_
23 اگست 2026

🔹 SOUTH DERA BUGTI POLICE 🔹

سوئی پولیس کی کاروائی، مفرور ملزم گرفتار

جناب ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے ہدایت بر خلاف جرائم پیشہ عناضر پر عملدرآمد کرتے ڈی ایس پی سرکل سوئی اعظم خان گشکوری کی زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ صدر سوئی عبدالرحیم بگٹی, ہیڈ محرر امان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے مفرور ملزم میر عالی عرف شیر باز خان ولد علی نواز عرف شاہ نواز قوم بگٹی سکنہ سوئی مقدمہ15/026 بجرم زیر دفعہ 337A.506².504.147.149 میں حسب ضابطہ گرفتار کیا جا کر مزید تفشیش جاری ہے۔

پریس ریلیز23 اگست 2026          🔹    SOUTH DERA BUGTI POLICE    🔹ڈیرہ بگٹی پولیس کی کاروائی، 03 مفرور ملزمان گرفتارجناب ...
23/08/2026

پریس ریلیز
23 اگست 2026

🔹 SOUTH DERA BUGTI POLICE 🔹

ڈیرہ بگٹی پولیس کی کاروائی، 03 مفرور ملزمان گرفتار

جناب ایس پی ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے ہدایت بر خلاف جرائم پیشہ عناضر پر عملدرآمد کرتے ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ بگٹی مشتاق بابر کی زیر نگرانی ایس ایچ او پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی انسپکٹر نور علی بگٹی, سب انسپکٹر خیر جان بگٹی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 03 مفرور ملزمان 01- رحمدل عرف پوڈو ولد لعل محمد 02- محمود ولد لعل محمد 03- لعل محمد عرف لالا ولد ہاریں اقوام رامیزئی بگٹی مقدمہ13/026 بجرم زیر دفعہ 324.34Ppc میں حسب ضابطہ گرفتار کیا جا کر مزید تفشیش جاری ہے۔

12 ربیع الاول کے حوالے سے امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاسایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے احکامات پر...
23/08/2026

12 ربیع الاول کے حوالے سے امن و امان اور سکیورٹی انتظامات پر اہم اجلاس

ایس پی ساؤتھ ڈیرہ بگٹی عبدالرؤف بابر کے احکامات پر ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او سرکل ساؤتھ ڈیرہ بگٹی کی زیرِ نگرانی پولیس تھانہ ڈیرہ بگٹی میں 12 ربیع الاول کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام، عمائدینِ علاقہ اور اقلیتی برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء کو 12 ربیع الاول کی مذہبی اہمیت کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ اس بابرکت موقع پر کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی، نفرت انگیز تقاریر، منفی پروپیگنڈے اور قانون و ضابطے کی خلاف ورزی سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ تمام شرکاء پر زور دیا گیا کہ باہمی مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارے، رواداری اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں علماء کرام اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان کو یقین دہانی کرائی گئی کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے، جبکہ تمام جلوسوں، محافلِ میلاد اور دیگر مذہبی اجتماعات کو مکمل سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

اجلاس میں شریک تمام مکاتبِ فکر کے علماء کرام، عمائدین اور دیگر شرکاء نے ضلع میں امن و امان برقرار رکھنے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ پولیس ساؤتھ ڈیرہ بگٹی

Address

Dera Bugti

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera Bugti Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share