District Administration Dera Bugti

District Administration Dera Bugti Official page of District Administration / Deputy Commissioner Office, Dera Bugti

آج اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، حسنین احمد صاحب، نے لیویز تھانہ دشت گوران کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وہاں تعینات ...
23/10/2025

آج اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی، حسنین احمد صاحب، نے لیویز تھانہ دشت گوران کا دورہ کیا۔ اس دورے کے دوران انہوں نے وہاں تعینات لیویز اہلکاروں کی حاضریاں چیک کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے لیویز تھانے کی عمارت کا بھی جائزہ لیا اور لیویز انچارج کو ہدایت کی کہ تمام لیویز فورس کی حاضریوں کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو لیویز ایکٹ کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔ یہ اقدام لیویز فورس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہے۔

از دفتر جناب اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹیموضوع: فٹ پاتھ پر ریڑھی لگانے کی اجازتبحکم جناب ڈپٹی کمشنر صاحب، آپ کو مطلع کیا جاتا ...
20/10/2025

از دفتر جناب اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ بگٹی
موضوع: فٹ پاتھ پر ریڑھی لگانے کی اجازت
بحکم جناب ڈپٹی کمشنر صاحب، آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے تمام ریڑھی بانوں کی درخواست قبول کرکے ان کو فٹ پاتھ پر ریڑھی لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔
یہ ضروری ہے کہ آپ جس دکان کے سامنے ریڑھی لگائیں گے، وہاں کسی کو بھی کرایہ نہ دیں۔ اگر کوئی دکاندار زبردستی کرایہ مانگے تو براہ کرم اسسٹنٹ کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی کو مطلع کریں تاکہ اس دکاندار کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

بحکمِ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی،  اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی کے پرائز کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے سوئی بازار میں اشیاء خوردو...
20/10/2025

بحکمِ جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی، اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی کے پرائز کنٹرول کمیٹی کی ٹیم نے سوئی بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے سبزی فروشان چھوٹے گوشت ، برائلر مرغی گوشت اور جنرل اشیاء کی دکانوں کا وزٹ کیا اور پلاسٹک بیگ کے دکانوں کو بھی چیک کیا جس میں سے کافی پلاسٹک بیگ ریکور
کر لیے اور جرمانہ عائد کی۔
پرائز کنٹرول ٹیم نے واضح احکامات جاری کئے کہ شہر میں گراں فروشوں کیخلاف کاروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ بگٹی درانی خان سیلاچی نے ڈیرہ بگٹی بازار...
19/10/2025

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب کے احکامات کی روشنی میں تحصیلدار ڈیرہ بگٹی درانی خان سیلاچی نے ڈیرہ بگٹی بازار میں مہنگائی کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گراں فروشی کرنے والے سبزی فروش مرغی فروش ، والوں پر جرمانہ عائد کیا اور ناجائز تجاوزات کو فٹ پاتھ پر قبضہ کئے ہوئے تھے انکے سامان کو ہٹایا گیا اور آخری وارننگ جاری کی کہ کل تک تجاوزات مکمل طور پر ہٹا دیں نہیں تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مقام: تحصیل سوئی، ضلع ڈیرہ بگٹیتاریخ: [12/10/2025]حوالہ: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صاحب کے احکامات پر سنیپ چیکنگتفصیل:ڈپٹی کم...
19/10/2025

مقام: تحصیل سوئی، ضلع ڈیرہ بگٹی
تاریخ: [12/10/2025]
حوالہ: ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صاحب کے احکامات پر سنیپ چیکنگ
تفصیل:
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی صاحب کے احکامات کی روشنی میں آج مورخہ 18/10/2025 کو پولیس ,لیویز فورس سوئی کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کا عمل کیا گیا۔ دورانِ چیکنگ گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ افراد کی تلاشی لی گئی۔
اس کارروائی کا مقصد امن و امان کو برقرار رکھنا، غیر قانونی اسلحہ، منشیات اور مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام تھا۔
چیکنگ کے دوران عوام الناس کو قانون کی پاسداری اور شناختی دستاویزات ہمراہ رکھنے کی ہدایت کی گئی۔
کارروائی کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔
علاقہ پرامن رہا اور عوام نے لیویز فورس اور پولیس فورس کے اقدام کو سراہا۔

17/10/2025

ضلع ڈیرہ بگٹی میں ضلعی انتظامیہ ڈیرہ بگٹی کی زیر نگرانی بگٹی قبائل نے پاک افغان کشیدگی کے بعد پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے بہت بڑے ریلی کا انعقاد کیا ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، جناب زوہیب الحق صاحب کے احکامات کے تحت، سوئی میں تمام پیٹرول پمپس عوام کیلئے  پیٹرول اور ڈیزل کی ف...
17/10/2025

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی، جناب زوہیب الحق صاحب کے احکامات کے تحت، سوئی میں تمام پیٹرول پمپس عوام کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی کے لیے کھلے جا چکے ہیں
حال ہی میں سوشل میڈیا پر سوئی کے شہریوں کی جانب سے یہ بیانات سامنے آئے تھے کہ پیٹرول پمپس مالکان نے قیمتوں میں کمی کے باعث پیٹرول کی فراہمی روک دی ہے۔ اس صورتحال کی وضاحت اور سچائی جانچنے کے لئے ڈپٹی کمشنر صاحب نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیں جو پیٹرول پمپس کا معائنہ کرنے کے لئے بھیجی گئیں۔
معائنہ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ تمام پیٹرول پمپس کھلے ہوئے ہیں اور عوام کو پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی میٹنگڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب ، کی زیر صدارت پی پی ایل ،  ایس ایس جی سی ایل  کے...
16/10/2025

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی کی میٹنگ
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی جناب زوہیب الحق صاحب ، کی زیر صدارت پی پی ایل ، ایس ایس جی سی ایل کے آفیسران اور اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی کے ساتھ ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
اس میٹنگ کا مقصد سوئی ڈیرہ بگٹی عوام کو گیس کی بہتر سہولیات فراہم کرنا تھا،
واضح رہے کہ وزیراعلی بلوچستان، میر سرفراز احمد بگٹی، کے خصوصی احکامات ہیں کہ سردیوں کا سیزن ہے لہذا سوئی ڈیرہ بگٹی کےعوام کو صحیح معنوں میں گیس کی سہولیات میسر کروائیں ۔
میٹنگ میں یہ بات سامنے آئی کہ کمرشل گیس لائنز جو تندوری حضرات روٹر موٹر لگا کر یا گھروں کے لائینز کو چوری کرکے ہوٹلوں میں غلط استعمال کر رہے ان تمام کو جناب ڈپٹی کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی کے احکامات پر دکانداروں ، ہوٹل مالکان کو اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نوٹسزز جاری کریں گے کہ یہ غیر قانونی گیس کنکشنر کو فوری طور پر ختم کریں اور دو بارہ جس نے بھی غیر قانونی طریقے سے گیس لائن لگائے انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔
نیز عوام کو گھروں میں ایس ایس جی سی ایل نے چھوٹے پائپ لگا کر دئے لیکن عوام نے وہ پائیپس نکال کر غیر قانونی طریقے سے اکثر گھروں میں بڑے پائپ لگائے دیکھے گئے ہیں جنکی وجہ باقی عوام تک گیس سپلائی نہیں ہو پارہی انکو بھی اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نوٹس دیں گے
ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی نے ایس ایس جی سی ایل آفیسر کو بتایا سردیوں کے موسم میں سوئی عوام کو کتنے لمٹ میں ضرورت ہوگی مجھے تین اندر رپورٹ دیں تاکہ ضرورت کے مطابق گیس پریشر کو بڑھایا جا سکے ۔
ڈپٹی کمشنر صاحب ڈیرہ بگٹی نے پی پی ایل اور ایس ایس جی سی ایل کے آفیسران کو ہدایت کئے کہ مشترکہ طور پر جلد سے جلد سروے کریں اور گیس لائنز کے مسائل کو حل کریں اور لیکج وغیرہ صحیح معنوں میں ریپئیر کرکے بند کریں تاکہ سوئی کے
عوام کو گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
ایس ایس جی سی ایل کے آفیسران نے یقین دہانی کروایا کہ کل سے سروے کا کام شروع کیا جائیگا ۔
یہ اجلاس عوامی سہولیات کی بہتری کی جانب ایک مثبت قدم ، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو گیس کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ ہو۔

موضوع: اسسٹنٹ کمشنر کا انڈس ہسپتال بیکڑ کا دورہآج، 14 اکتوبر 2025 کو، اسسٹنٹ کمشنر قادر آباد، قہور خان صاحب نے انڈس ہسپت...
14/10/2025

موضوع: اسسٹنٹ کمشنر کا انڈس ہسپتال بیکڑ کا دورہ

آج، 14 اکتوبر 2025 کو، اسسٹنٹ کمشنر قادر آباد، قہور خان صاحب نے انڈس ہسپتال بیکڑ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹرز کے لیے رہائشی کنٹینرز کا معائنہ کیا اور ہدایت دی کہ کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ ڈاکٹرز اور سٹاف کو رہائش کے مسائل نہ ہوں۔
اس کے علاوہ، اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی معائنہ کیا، جس میں ایمرجنسی، وارڈز اور دیگر طبی سہولیات شامل تھیں۔ انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اور ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے مریضوں کی سہولت اور علاج معالجے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ہسپتال انتظامیہ کو ضروری ہدایات دیں۔

از دفتر اسسٹنٹ کمشنر**ڈیرہ بگٹی** بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز ...
14/10/2025

از دفتر اسسٹنٹ کمشنر
**ڈیرہ بگٹی**
بذریعہ نوٹس اطلاع دی جاتی ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں ناجائز تجاوزات کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تمام دکانداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے دکانوں کے سامنے سے ناجائز تجاوزات، بشمول ریڑھی بان اور فٹ پاتھوں پر قبضہ، تین دن کے اندر اندر ہٹا دیں۔
ناجائز تجاوزات کا خاتمہ عوامی سہولیات اور راستوں کی صفائی کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر آپ کی دکان کے سامنے سے تجاوزات ہٹائے نہیں گئے تو متعلقہ حکام کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے۔

آج  اسسٹنٹ کمشنر سوئی، صادق صاحب نے آر آچ سی سوئی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران درج ذیل نکات پر توجہ دی گئیحاضریوں کی جانچ ...
13/10/2025

آج اسسٹنٹ کمشنر سوئی، صادق صاحب نے آر آچ سی سوئی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران درج ذیل نکات پر توجہ دی گئی
حاضریوں کی جانچ
اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نے عملے کی حاضریاں چیک کی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ملازمین موجود ہیں۔
دوائیوں کا جائز
دوائیوں کی دستیابی اور معیار کا جائزہ لیا گیا تاکہ مریضوں کو بہترین خدمات فراہم کی جا سکیں۔
اسسٹنٹ کمشنر صاحب نے سٹاف کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنی حاضریوں کو یقینی بنائیں اور مریضوں کی دیکھ بھال میں کوئی کوتاہی نہ ہونے پائے۔
یہ دورہ صحت کے نظام کی بہتری کے لیے ایک اہم اقدام ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نے سوئی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے کام کا جائزہ لیا اور بچوں کے ہاتھوں کے نشانات ...
13/10/2025

اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نے سوئی میں جاری پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کے کام کا جائزہ لیا اور بچوں کے ہاتھوں کے نشانات چیک کیے۔ یہ مہم بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے اہم ہے، اور اس دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ورکرز کی محنت کو سراہا اور انہیں مزید حوصلہ افزائی فراہم کی۔
اس کے علاوہ، اسسٹنٹ کمشنر صاحب سوئی نے والدین کو بھی آگاہ کیا کہ بچوں کی حفاظتی ویکسینیشن کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے تاکہ اس خطرناک بیماری کا خاتمہ کیا جا سکے۔ اس مہم کے دوران عوامی آگہی اور پولیو ٹیموں کیساتھ تعاون کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

Address

DC Office Pakistan Chowk
Dera Bugti

Opening Hours

Monday 09:00 - 16:00
Tuesday 09:00 - 16:00
Wednesday 09:00 - 16:00
Thursday 09:00 - 16:00
Friday 09:00 - 16:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Administration Dera Bugti posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share