27/08/2026
آج مورخہ 27 اگست 2026 کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان جناب عثمان خالد صاحب کی ہدایت پر، ڈاکٹر عتیق الرحمٰن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کی نگرانی میں یونین کونسل فاضلہ کچھ کے علاقہ جھنڈی میر خانی میں، جو بلوچستان کی سرحد سے متصل ہے، خسرہ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپ کے دوران تقریبا 66 بچوں کو ای پی ائی ویکسینیشن کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے، تاکہ سرحدی اور منتشر آبادی کے بچوں کو بروقت حفاظتی ویکسینیشن کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
اس موقع پر علاقے کے لوگوں نے بچوں کو ان کی دہلیز پر حفاظتی ویکسینیشن کی سہولت فراہم کرنے پر ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور محکمہ صحت کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو سراہا۔