Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan

Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan گورنمنٹ آف پنجاب
(1)

15/08/2026
ڈی جی خان: یومِ آزادی پر لادی گینگ کے آخری گروپ نے بھی سرنڈر کردیاڈی جی خان: مولوی یعقوب گروپ کے 5 اشتہاری ملزمان نے بھا...
15/08/2026

ڈی جی خان: یومِ آزادی پر لادی گینگ کے آخری گروپ نے بھی سرنڈر کردیا

ڈی جی خان: مولوی یعقوب گروپ کے 5 اشتہاری ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سمیت خود کو قانون کے حوالے کیا

14/08/2026

ڈیرہ غازی خان میں یومِ آزادی کی مرکزی تقریب، قومی یکجہتی اور اتحاد کے عزم کا اظہار

کمشنر آفس ڈیرہ غازی خان میں 79ویں یومِ آزادی کی پُروقار تقریب

کمشنر اشفاق احمد چوہدری، آر پی او اظہر اکرم اور منتخب نمائندوں کی پرچم کشائی

ممبر قومی اسمبلی محمود قادر لغاری، ممبران صوبائی اسمبلی حنیف پتافی، اسامہ عبدالکریم، صلاح الدین کھوسہ، ڈپٹی کمشنر عثمان خالد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر صادق خان بلوچ تقریب میں موجود

پولیس، بلوچ لیوی اور بارڈر ملٹری پولیس کے دستوں کی مارچ پاسٹ، قومی پرچم کو سلامی

یومِ آزادی تقریب میں طلبہ و طالبات کے ملی نغموں نے سماں باندھ دیا

زندہ قومیں اپنے اسلاف کی قربانیوں کو یاد رکھتی اور ان کے مشن کو آگے بڑھاتی ہیں، کمشنراشفاق احمد چوہدری،

پاکستان کے دفاع کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، اشفاق احمد چوہدری

وطن کو جب بھی قربانی کی ضرورت پڑی، قوم بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرے گی، کمشنراشفاق احمد چوہدری،

پاکستان کو اتحاد، تنظیم اور ایمان کے اصولوں کے تحت آگے لے کر جانا ہے، کمشنراشفاق احمد چوہدری،

پاک سعودی عرب اور ترکیہ باہمی دفاعی تعاون نے یومِ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کردیا، کمشنراشفاق احمد چوہدری،

اختلافات بھلا کر ملک و قوم کی بھلائی کے لیے کام کرنا ہوگا، آر پی او اظہر اکرم

تحمل، برداشت اور ایثار کے جذبے سے ملک کی خدمت کرنا ہوگی، آر پی او

پاکستان سفارتی اور دفاعی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے، محمود قادر لغاری

پاکستان کو خوشحالی کی منزل تک پہنچانے کے لیے قوم کا متحد ہونا ضروری ہے، محمود قادر لغاری

پاکستانی قوم ایک زندہ اور باہمت قوم ہے، یومِ آزادی جوش و جذبے سے مناتی ہے، حنیف پتافی

پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے، حنیف پتافی

آزادی کے تحفظ میں مسلح افواج کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے، اسامہ عبدالکریم

متحد قوم دشمن کو واضح پیغام دیتی ہے کہ پاکستان مضبوط اور ناقابلِ تسخیر ہے، ڈپٹی کمشنر

پاکستان قیامت تک قائم رہے گا، ہم سب نے مل کر اسے مضبوط بنانا ہے، عثمان خالد

یومِ آزادی تقریب میں میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کی خصوصی پذیرائی

پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے یومِ آزادی تقریب میں خصوصی دعا

14/08/2026

ڈی جی خان: یومِ آزادی پر لادی گینگ کے آخری گروپ نے بھی سرنڈر کردیا

ڈی جی خان: مولوی یعقوب گروپ کے 5 اشتہاری ملزمان نے بھاری ہتھیاروں سمیت خود کو قانون کے حوالے کیا

ضلعی انتظامیہ کے افسران اور سرنڈر کرنے والے افراد نے مل کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے

14/08/2026

جشنِ آزادی مبارک 🇵🇰

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰آج کا دن ہمیں آزادی کی عظیم نعمت، ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز سے وفاداری کے عہد...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

آج کا دن ہمیں آزادی کی عظیم نعمت، ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں اور وطنِ عزیز سے وفاداری کے عہد کی یاد دلاتا ہے۔

آئیے اس یومِ آزادی پر عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰
جشنِ آزادی مبارک!

13/08/2026

✨ جشنِ آزادی کی روشنیاں 🇵🇰

یومِ آزادی کے موقع پر ضلع ڈیرہ غازی خان روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔
سبز و سفید روشنیوں سے سجی خوبصورت عمارتیں اور شاہراہیں وطنِ عزیز سے محبت اور آزادی کی خوشی کی خوبصورت عکاسی کر رہی ہیں۔ 🇵🇰✨

پاکستان زندہ باد! 💚🤍

ڈیرہ غازی خان: دانش سکولز اور سنٹرز آف ایکسی لینس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاسڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے صدارت کی۔تعلیم...
12/08/2026

ڈیرہ غازی خان: دانش سکولز اور سنٹرز آف ایکسی لینس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے صدارت کی۔

تعلیمی اداروں کے سربراہان کی اداروں کی تعلیمی و انتظامی پیش رفت پر بریفنگ

دانش اتھارٹی کے زیر انتظام اداروں میں معیار تعلیم اور بہتر سہولیات یقینی بنائی جائیں، ڈپٹی کمشنر

اداروں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ سے قریبی رابطہ رکھا جائے، محمد عثمان خالد

تعلیمی اداروں میں سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات میں عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی، ڈپٹی کمشنر

طلبہ کو محفوظ اور معیاری تعلیمی ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، محمد عثمان خالد

اجلاس میں دانش سکولز اور سنٹرز آف ایکسی لینس کے پرنسپلز اور بورڈ ممبران کی شرکت

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Dera Ghazi Khan:

Shortcuts

Share