29/07/2026
---
*انتقالِ پُرملال*
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم اعلیٰ
*حضرت مولانا عزیز الرحمن جالندھری صاحب رحمہ اللہ*
خالقِ حقیقی سے جا ملے۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
مولانا صاحب کا جامعہ دارالعلوم رحمانیہ اور الحاج غلام قاسم کھتران رحمہ اللہ کے خاندان سے دیرینہ تعلق تھا۔ الحاج غلام قاسم کھتران رحمہ اللہ آپ رحمہ اللہ کے والد مولانا محمد علی جالندھری رحمہ اللہ کے رفقاء میں سے تھے
مولانا صاحب جب بھی ڈیرہ غازی خان تشریف لاتے تو جامعہ دارالعلوم رحمانیہ ضرور تشریف لاتے۔ انہوں نے الحاج غلام قاسم کھتران رحمہ اللہ کے بڑے صاحبزادے مولانا محمد سلیم اللہ کھتران رحمہ اللہ کا جنازہ بھی پڑھایا تھا۔
اللہ تعالیٰ مولانا صاحب کی مغفرت فرمائے، درجات بلند فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین
ہمیں ان کے نقشِ قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے