علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان

17/08/2026
09/08/2026

ڈیرہ غازی خان: ہسپتال سے بچے کو غلطی سے لے جانے کا معاملہ، انتظامیہ کی تحقیقات

ڈیرہ غازی خان کے علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال میں ایک خاتون کی جانب سے مبینہ طور پر غلطی سے دوسرے بچے کو لے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد ہسپتال انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ بچے کو جان بوجھ کر نہیں بلکہ غلطی سے لے جایا گیا تھا، جبکہ خاتون کا اپنا بچہ بھی ہسپتال میں موجود تھا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور ذمہ داری کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

اہم بات: ایسے حساس معاملے میں سوشل میڈیا پر غیرمصدقہ اطلاعات یا کسی فرد کے خلاف الزام تراشی سے گریز کیا جائے۔
#ہسپتال #تحقیقات

جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کا چیک اپ کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا شخص پولیس کے حوالے*نام: شادی خان ولد نور محمد*  *قوم...
06/08/2026

جعلی ڈاکٹر بن کر مریضوں کا چیک اپ کرنے اور ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والا شخص پولیس کے حوالے

*نام: شادی خان ولد نور محمد*
*قوم: کھیتران*
*پتہ: ضلع بارکھان، بلوچستان*

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال، ڈیرہ غازی خان میں مذکورہ شخص مبینہ طور پر خود کو ڈاکٹر ظاہر کرکے مریضوں کے درمیان گھومتا، ان کے معائنے اور چیک اپ کا تاثر دیتا اور ٹک ٹاک کے لیے ویڈیوز بناتا رہا۔

ابتدائی جانچ کے مطابق مذکورہ شخص نہ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال کا ڈاکٹر ہے، نہ ملازم اور نہ ہی کسی میڈیکل کالج کا طالب علم۔ اس کے باوجود وہ مبینہ طور پر ڈاکٹر کا روپ دھار کر مریضوں کے قریب جاتا، ان سے طبی عملے کے انداز میں گفتگو کرتا اور مریضوں کے چیک اپ کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرتا رہا۔

ایسی سرگرمیاں مریضوں کی رازداری، عزتِ نفس اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہونے کے ساتھ ساتھ ہسپتال کے نظم و ضبط اور وقار کو بھی متاثر کرتی ہیں۔

*میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر منصور احمد افغان نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ شخص کو قانون کے مطابق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔* متعلقہ ویڈیوز اور دستیاب شواہد بھی پولیس کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔

میڈیا نمائندگان اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ اس معاملے کو محض ٹک ٹاک یا تفریحی سرگرمی کے طور پر نہ دیکھا جائے۔ کسی غیر متعلقہ شخص کا خود کو ڈاکٹر ظاہر کرنا، مریضوں کے معائنے کا تاثر دینا اور ان کی اجازت کے بغیر ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر نشر کرنا انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تصاویر یا ویڈیوز بنانے، جعلی ڈاکٹر یا طبی اہلکار بننے اور ہسپتال کے نام یا ماحول کو سوشل میڈیا کی تشہیر کے لیے استعمال کرنے والے کسی بھی شخص کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حتمی جرم اور سزا کا تعین پولیس تفتیش اور مجاز عدالت کرے گی۔

03/08/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "صحت مند پنجاب" وژن کے تحت 1٫60٫00٫000 بچوں کو خسرے کی ویکسین فراہم کی گئی ۔

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں نرسنگ آفیسر پر تشدد کرنے والا وارڈ سرونٹ آصف ندیم گرفتار، مقدمہ درج، مزید کارر...
17/07/2026

علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان میں نرسنگ آفیسر پر تشدد کرنے والا وارڈ سرونٹ آصف ندیم گرفتار، مقدمہ درج، مزید کارروائی جاری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور وعدہ پوراچیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت فالج کے فوری اور بروقت علاج کے لیے پنج...
07/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ایک اور وعدہ پورا
چیف منسٹر سٹروک پروگرام کے تحت فالج کے فوری اور بروقت علاج کے لیے پنجاب بھر میں 40 شہروں میں سٹروک سنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔
یہ اقدام پنجاب حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر شہری کو فوری اور بروقت علاج مئیسر ہو تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے اور فالج سے ہونے والی مستقل معذوری کے خطرات میں کمی لائی جا سکے۔
فالج ایک میڈیکل ایمرجنسی ہے۔ اگر کسی فرد میں چہرے کا ٹیڑھا ہونا، ایک بازو یا ٹانگ میں کمزوری، یا بولنے میں دشواری جیسی علامات ظاہر ہوں تو فوری طور پر قریبی اسٹروک سینٹر سے رجوع کریں یا ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
بروقت علاج زندگی بچا سکتا ہے۔

Address

Dera Ghazi Khan
32200

Telephone

+92649260224

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازیخان:

Shortcuts

Share