16/05/2026
🌟 بلآخر کیپکو ورکرز کی تنخواہوں میں 22.50٪ اضافہ منظور ہو گیا، جو ایک طویل عرصے سے جاری تنازعہ کے خوش اسلوبی سے حل ہونے کا عملی ثبوت ہے۔ 🤝
اس موقع پر ہم ڈائریکٹر لیبر اور رجسٹرار آف ٹریڈ یونینز ڈی جی خان ڈویژن، جناب محمد شاہد صاحب کو ان کے مثبت، متوازن اور ذمہ دارانہ کردار پر دلی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ 👏
ان کی سنجیدہ کاوشوں، دانشمندانہ رہنمائی اور انصاف پر مبنی طرزِ عمل کی بدولت ورکرز کو ان کا جائز حق ملا اور ایک دیرینہ مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہوا۔ ⚖️✨
ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی ادارہ جاتی ہم آہنگی، انصاف اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ کردار ادا کیا جاتا رہے گا۔ 🌹
جزاک اللہ خیراً 🤲