24/09/2026
سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان
تاریخ: 24 ستمبر 2026
سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) کی جانب سے نامزد کردہ فیمیل ٹیچرز کے لیے سول ڈیفنس ٹریننگ کا سلسلہ جاری ہے، جو 07 اکتوبر 2026 تک جاری رہے گا۔ آج انچارج سول ڈیفنس آفس ڈیرہ اسماعیل خان عالمگیر خان کی نگرانی میں انسٹرکشنل اسٹاف نے شرکاء کو ہنگامی حالات سے مؤثر نمٹنے، اسکول ایمرجنسی اور محفوظ انخلاء کی منصوبہ بندی، ہجوم کے انتظام اور گھبراہٹ پر قابو پانے، ہنگامی حالات میں قیادت و انتظامی صلاحیتوں اور ہجوم کو مؤثر طریقے سے سنبھالنے کے حوالے سے جامع نظری و عملی تربیت فراہم کی۔ تربیت کے دوران ہنگامی صورتحال میں بروقت فیصلہ سازی، محفوظ انخلاء، ہجوم کے مؤثر انتظام، گھبراہٹ پر قابو پانے اور ایمرجنسی رسپانس کے عملی طریقہ کار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیت کا مقصد فیمیل ٹیچرز کو ہنگامی حالات میں مؤثر کردار ادا کرنے اور اپنے متعلقہ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کی حفاظت اور ایمرجنسی آگاہی کو یقینی بنانے کے لیے تیار کرنا ہے۔