Dawar Khan kundi

Dawar Khan kundi Welcome to our official page, Dawar Khan kundi. I'm PhD Scholar, elected representative MNA from southern KPK.

Join us as we advocate for the rights of people in Tank and DIK, fight for fair resource distribution and promote local employment opportunities

20/07/2026
دوستووطن عزیز پاکستان میں مہنگائی اب ایک سماجی المیہ بن چکی ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کی زندگی جو پہلے ہی مشکلات کا شکار تھ...
19/07/2026

دوستو
وطن عزیز پاکستان میں مہنگائی اب ایک سماجی المیہ بن چکی ہے۔ کم آمدنی والے طبقے کی زندگی جو پہلے ہی مشکلات کا شکار تھی، اب متوسط اور سفید پوش طبقہ بھی تیزی سے معاشی ہیجان کا شکار ہو چکا ہے۔ روزمرہ استعمال کی اشیاء بجلی، گیس، پٹرول، ادویات، تعلیم اور علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے لاکھوں خاندانوں کا بجٹ درہم برہم کر دیا ہے۔

سب سے زیادہ افسوسناک پہلو یہ ہے کہ تنخواہ دار طبقے کو اپنی آمدنی کا تقریباً 40 فیصد مختلف ٹیکسوں اور کٹوتیوں کیصورت میں حکومت کو واپس دینا پڑ رہا ہے۔ آخر جو لوگ ٹیکس نیٹ سے باہر ہیں یا اصل آمدنی کے مقابلے میں نہایت کم ٹیکس دیتے ہیں، ان کیخلاف مؤثر کارروائی کیوں نہیں کیجاتی۔۔۔؟

موجودہ حکومت تقریباً پی ڈی ایم دور کا تسلسل ہے۔ آج تک عوام کو بار بار یہ یقین دہانیاں کرائی جاتی رہیں کہ معیشت سنبھل رہی ہے تو مہنگائی میں بھی کمی آئیگی اور سرمایہ کاری بھی بڑھےگی۔ لیکن زمینی حقائق ان دعوؤں کے برعکس ہیں۔ ملکی قرضوں کا بوجھ مسلسل بڑھتا جارہا ہے، روپے کی قدر کمزور ہو رہی ہے، مہنگائی نے نئے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے جبکہ عام آدمی کی قوت خرید اور معیار زندگی ہے جو مسلسل گرتی چلی جا رہی ہے۔

معاشی بدحالی کیساتھ ساتھ سیاسی عدم استحکام، سیاسی جماعتوں کے غیر سنجیدہ رویے، اداروں کے درمیان تناؤ اور غیر یقینی سیکیورٹی صورتحال نے کاروباری ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
جب تک ملک میں سیاسی استحکام، قانون کی بالادستی، پالیسیوں کا تسلسل اور امن قائم نہیں ہوگا، ہمارے ہاں نہ تو سرمایہ کاری آئیگی اور نہ ہی روزگار کے مواقع پیدا ہو سکیں گے۔

اگر صاحب اختیار و اقتدار طبقہ ملک کو معاشی بحران سے نکالنا چاہتا ہے تو اسے مخصوص اور ٹارگٹڈ ٹیکس ریکوری کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا ہوگی۔ بڑے بڑے ٹیکس چوروں، طاقتور مافیا، غیر دستاویزی معیشت اور مراعات یافتہ طبقات کو قانون کے دائرے میں لائے بغیر پائیدار معیشت کا تصور خام خیالی ہی رہیگا۔

اگر مہنگائی میں اسی رفتار کیساتھ مسلسل اضافہ ہوتا رہا اور ٹیکسوں کا بوجھ صرف محدود طبقے پر رہا تو اسکے نتائج لازماً سماجی اور سیاسی بھی ہونگے۔ متوسط طبقے کا کمزور ہونا کسی بھی معاشرے کیلیئے خطرے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ یہی طبقہ معیشت، تعلیم، کاروبار اور سماجی استحکام کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔ مرکزی اور صوبائی حکومتیں پروپیگنڈہ کامیابیوں کی بجائے عوامی مشکلات کو سنجیدگی سے لیں ورنہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معاشی بے یقینی، سیاسی تفریق اور بدامنی کی صورتحال ملک کو مذید مشکل بحرانوں کیطرف دھکیل سکتی ہے، جس کے خدانخواستہ ہم کسی صورت متحمل نہیں ہو سکتے۔

داور خان کنڈی MNA
Pakistan Tehreek-e-Insaf

Address

Kundi Flour Mills
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dawar Khan kundi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Dawar Khan kundi:

Shortcuts

Share