05/08/2026
سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اپنے آبائی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں حجرے پر عوام سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ وہ شہریوں کے مسائل اور شکایات خود سن کر موقع پر متعلقہ حکام کو فوری ہدایات جاری کر رہے ہیں تاکہ عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا سکیں۔
عوام سے براہِ راست رابطہ، ان کے مسائل کا فوری ادراک اور عملی اقدامات ہی حقیقی عوامی نمائندگی کی پہچان ہیں۔ علی امین خان گنڈاپور کا یہ طرزِ عمل عوامی خدمت اور عمران خان کے عوامی فلاح کے وژن کی عملی عکاسی کرتا ہے۔