DPO DIKhan

DPO DIKhan ڈیرہ اسماعیل خان پولیس
عوام دوست پولیس

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*            *پریس ریلیز*        مورخہ: 2026-06-02*ایس پی ہیڈکوارٹر جلیل عمران غلزئی کا اعجاز...
02/06/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ: 2026-06-02

*ایس پی ہیڈکوارٹر جلیل عمران غلزئی کا اعجاز شہید پولیس لائن کا اسٹاف و مختلف شعبہ جات کے ساتھ اجلاس ، آمدہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ*

♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر ایس پی ہیڈکوارٹر جلیل عمران غلزئی نے اعجاز شہید پولیس لائن کا پولیس لائن کے اسٹاف اور مختلف شعبہ جات کے انچارجز کے ساتھ ایک اہم میٹنگ۔ اس دوران موجودہ امن و امان کی صورتحال، فورس کی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں اور سیکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایس پی ہیڈکوارٹر نے افسران و جوانوں کو الرٹ رہنے، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور فرائض کی انجام دہی میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر آنے والے محرم الحرام کے سلسلے میں سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینے والی اضافی نفری کی رہائش، کھانے پینے اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے تاکہ فورس کو بہترین ماحول اور سہولیات میسر آسکیں۔
بعد ازاں ایس پی ہیڈکوارٹر نے پولیس لائن میں قائم میس، کینٹین، بیرکس اور دیگر انتظامی شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، خوراک کے معیار اور رہائشی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ایس پی ہیڈکوارٹر جلیل عمران غلزئی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*       *پریس ریلیز*    مورخہ :2026-06-02*ڈی ایس پی پہاڑپور پرویز شاہ کا تھانہ کڑی خیسور کا س...
02/06/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ :2026-06-02
*ڈی ایس پی پہاڑپور پرویز شاہ کا تھانہ کڑی خیسور کا سرپرائز سیکیورٹی آڈٹ*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ ڈی ایس پی پہاڑپور پرویز شاہ نے تھانہ کڑی خیسور کے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے تھانے کے مختلف رجسٹرات، ریکارڈ اور کوت کا معائنہ کیا۔
بعد ازاں ڈی ایس پی پہاڑپور نے تھانہ سٹاف کے ساتھ میٹنگ کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام، عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے اور سیکیورٹی امور میں مزید بہتری لانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کو پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دینے اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*   *پریس ریلیز*    مورخہ 2026-06-01   *تھانہ درابن پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب ...
01/06/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ 2026-06-01
*تھانہ درابن پولیس کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائی قتل کا ملزم اشتہاری گرفتار آلہ قتل برآمد*
♦️ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی صدر ڈویژن زیر قیادت ڈی ایس پی درابن محمد اسلم بلوچ ہمراہ ایس ایچ او درابن اسماعیل خان کی مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائی قتل کے مقدمے میں ملوث ملزم اشتہاری اللہ نواز ولد ابراہیم قوم کہاوڑ سکنہ گنڈی عاشق جو کہ عرصہ دراز سے مفرور تھا جسکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا جبکہ آلہ قتل ریپیٹر 30 بور معہ 4 عدد کارتوس اور ایک عدد پسٹل 30 بور معہ فٹ میگزین برآمد کر کے ملزم کو پابند سلاسل کیا جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
ڈی ایس پی درابن سرکل محمد اسلم بلوچ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اورخاص طور پے مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں بلا تفریق جاری رہے گی۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*    *پریس ریلیز*    مورخہ 2026-05-31    *سببرب سرکل کی کامیاب کاروائی چوری ڈکیتی و منشیات می...
31/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ 2026-05-31
*سببرب سرکل کی کامیاب کاروائی چوری ڈکیتی و منشیات میں ملوث 7 عدد ملزمان گرفتار جبکہ چھینے گئے 12موٹر سائیکل برآمد جبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ 5 لاکھ سر کی قیمت والا مفرور بھی گرفتار*
♦️ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی سٹی ڈویژن محمد نعمان زیر قیادت ڈی ایس پی سببرب سرکل حافظ محمد عدنان ہمراہ ایس ایچ او شورکوٹ آفتاب عالم بلوچ و ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن ملک عمران مڑہل کی چوروں ڈکیتوں کے خلاف کامیاب کاروائی سببرب سرکل کے چوری ڈکیتی میں ملوث 7 عدد ملزمان گرفتار جن میں ۱-ارسلان عرف انو ولد محمد رفیق قوم اعوان، سکنہ مندرہ کلاں ۲شہزاد ولد شریف اللہ قوم مروت، سکنہ حال فضل رحیم کالونی
۳-ایمان علی ولد رحیم گل قوم بھٹنی، سکنہ نیازی چوک
۴-عبداللہ عرف گجنی ولد سیفل سکنہ کورائی
۵-ریحان بہاری ولد رشید احمد سکنہ بہاری کالونی کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جنکے قبضہ سے12 عدد موٹر سائیکل برآمد کیے گئے جن کی تفصیل درج زیل ہے
1. مقدمہ نمبر 103 مورخہ 23/03/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(زرِ نقدی رقم 20 ہزار روپے)
2. مقدمہ نمبر 125 مورخہ 15/04/26 جرم 457/381-A تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل CD-70 برآمد)
3. مقدمہ نمبر 129 مورخہ 16/04/26 جرم 379 تھانہ شورکوٹ
(نقدی رقم 10 ہزار روپے برآمد)
4. مقدمہ نمبر 144 مورخہ 19/04/26 جرم 381-A تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل CD-70 برآمد)
5. مقدمہ نمبر 165 مورخہ 27/04/26 جرم 457/380 تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد)
6. مقدمہ نمبر 172 مورخہ 30/04/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد)
7. مقدمہ نمبر 174 مورخہ 30/04/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(زرِ نقدی رقم 25 ہزار روپے)
8. مقدمہ نمبر 198 مورخہ 09/05/26 جرم 381-A تھانہ شورکوٹ
(زرِ نقدی رقم 50 ہزار روپے)
9. مقدمہ نمبر 200 مورخہ 01/05/26 جرم 457/381-A تھانہ شورکوٹ
(زرِ نقدی رقم 30 ہزار روپے)
10. مقدمہ نمبر 208 مورخہ 12/05/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(زرِ نقدی رقم 30 ہزار روپے)
11. مقدمہ نمبر 219 مورخہ 18/05/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل CD-70 برآمد)
12. مقدمہ نمبر 234 مورخہ 30/05/26 جرم 381-A تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد)
13. مقدمہ نمبر 235 مورخہ 31/05/26 جرم 392 تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل یونیک سٹار برآمد)
14. مقدمہ نمبر 236 مورخہ 31/05/26 جرم 457/381-A تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل ہونڈا 125 برآمد)
15. مقدمہ نمبر 238 مورخہ 31/05/26 جرم 381-A تھانہ شورکوٹ
(موٹر سائیکل ہونڈا 125
اس طرح ایک ملزم اشتہاری جو کہ منشیات اور قتل کے مقدمات میں ملوث ہے جسکی صوبائی حکومت کی طرف سے سر کی قیمت 5لاکھ روپے مقرر ہے جسکو حسب ضابطہ گرفتار کر کے پابند سلاسل کیا گیا جس کی مقدمات کی تفصیل درج زیل ہے
ملزم سعادت علی ولد حق نواز قوم بھٹنی سکنہ ٹانک
1. مقدمہ نمبر 202 مؤرخہ 29/03/19
جرم 9(c) CNSA تھانہ SMA
2. مقدمہ نمبر 424 مؤرخہ 20/09/21
جرم 302-324 PPC / 148-149 PPC تھانہ SMA
3. مقدمہ نمبر 103 مؤرخہ 08/03/22
جرم 15AA تھانہ SMA
4. مقدمہ نمبر 53 مؤرخہ 05/02/22
جرم 9(c) CNSA تھانہ SMA
5. مقدمہ نمبر 318 مؤرخہ 19/07/23
جرم 324 PPC تھانہ SMA
6. مقدمہ نمبر 148 مؤرخہ 18/05/25
جرم 9(c) CNSA تھانہ
ڈی ایس پی سببرب سرکل حافظ محمد عدنان کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس**پریس ریلیز*مورخہ :2026-05-31*ڈی ایس پی ٹریفک انور خٹک کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں  انچارج ٹریفک ...
31/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ :2026-05-31
*ڈی ایس پی ٹریفک انور خٹک کا ٹریفک ہیڈکوارٹر میں انچارج ٹریفک اور سٹاف کے ساتھ میٹنگ شہریوں سے خوش اخلاقی اور روڈ پر ٹریفک کے بہتر نظام کے لیے بریفنگ*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر ٹریفک ہیڈکوارٹر ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی ٹریفک انور خٹک اور انچارج ٹریفک اختر منیر کی زیر نگرانی ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ٹریفک عملے نے شرکت کی۔
اجلاس میں سڑکوں پر ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط، شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی، نرم رویہ اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی احسن انداز میں ادائیگی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں۔ اس موقع پر ٹریفک اہلکاروں کو عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ فرائض سرانجام دینے کی تلقین کی گئی۔
اجلاس کے اختتام پر ملک میں امن و امان، پولیس فورس کی سلامتی اور ڈیرہ کے امن کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس**پریس ریلیز*مورخہ: 2026-05-31*ڈی ایس پی درازندہ کی  امن و امان کے حوالے سے درازندہ مشران سے ...
31/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*

مورخہ: 2026-05-31

*ڈی ایس پی درازندہ کی امن و امان کے حوالے سے درازندہ مشران سے امن جرگے کا انعقاد*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی صدر آصف محمود ڈی ایس پی درازندہ شریف اللہ خان کا علاقے میں امن و امان کے متعلق جرگے کا انعقاد جس میں درازندہ مغل کوٹ اور گردونواح کے معزز مشران، تھانہ مغل کوٹ کے ایس ایچ او رحمت اللہ خان نے شرکت کی۔
جرگے میں علاقے کے امن و امان کے بارے تفصیلی گفتگو کی گئی مشرانِ علاقہ کو اعتماد میں لیتے ہوئے امن کے قیام، مشکوک افراد کی بروقت اطلاع اور پولیس کے ساتھ تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مشرانِ علاقہ نے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون اور علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس سلسلے میں نگرانی اور رابطوں کا عمل بدستور جاری رہے گا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

29/05/2026

*گزشتہ روز پنیالہ کے علاقے توئے میں ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار*

♦️ گزشتہ روز پنیالہ کے علاقے توئے میں اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضیاءالدین احمد نے عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی۔جس پر ایس ایچ او پنیالہ اضغر خان وزیر نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حارث گل ولد فضل الرحمن کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد SMG بھی برآمد کر لی گئی جبکہ ملزم کے خلاف حسبِ ضابطہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*    *پریس ریلیز*    مورخہ 2026-05-27    *ایس ایچ او گلوٹی کی کامیاب کاروائی ڈکیتی کے ملزم گر...
27/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ 2026-05-27
*ایس ایچ او گلوٹی کی کامیاب کاروائی ڈکیتی کے ملزم گرفتار چھینہ گیا موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی برآمد*
♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر زیر نگرانی ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ ایس ایچ گلوٹی بلال خان کی کامیاب کاروائی کچھ دن قبل ڈکیتی میں ملوث ملزمان محمد عمیر ولد موسم خان قوم کنڈی سکنہ ٹانک سمیع اللہ عرف شاہ جی ولد حبیب اللہ قوم مروت کو حسب ضابطہ گرفتار کیا جبکہ چھینا گیا موٹر سائیکل ہنڈا 125 2 عدد موبائل فون اور 25 ہزار نقد برآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاسل کیا جبکہ موٹر سائیکل موبائل فون اور نقد رقم اصل مالکان کے حوالے کیے گئے جس پر مالکان نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس**پریس ریلیز*مورخہ: 2026-05-27*ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کی شہید سب انسپکٹر فہیم مم...
27/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ: 2026-05-27

*ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ کی شہید سب انسپکٹر فہیم ممتاز خان کے آبائی گاؤں پیزو آمد، شہید کی قربانیوں اور خدمات کو خراجِ عقیدت*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر ایس پی پہاڑپور ڈویژن اقبال خان بلوچ نے عید الاضحیٰ کے موقع پر شہید سب انسپکٹر فہیم ممتاز خان کے آبائی گاؤں پیزو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ دلی ہمدردی اور اظہارِ تعزیت کیا۔
اس موقع پر ایس پی پہاڑپور نے شہید سب انسپکٹر فہیم ممتاز خان کی محکمہ پولیس اور ملک و قوم کے لیے دی گئی بے مثال خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء قوم کا فخر ہیں، جنہوں نے امن و امان کے قیام اور عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
انہوں نے اہل خانہ کو یقین دلایا کہ محکمہ پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔
اہل خانہ نے ایس پی پہاڑپور ڈویژن کی آمد اور اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس**پریس ریلیز*مورخہ: 2026-05-27*“ہم تمہیں بھولے نہیں” — ڈی آئی خان پولیس کی عید الاضحیٰ شہداء ...
27/05/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ: 2026-05-27

*“ہم تمہیں بھولے نہیں” — ڈی آئی خان پولیس کی عید الاضحیٰ شہداء کے بچوں اور اہلخانہ کے نام*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ضیاءالدین احمد کی خصوصی ہدایات پر عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر ضلع بھر کے تمام ڈویژنل افسران ایس پی سٹی ڈویژن محمد نعمان اور سرکل افسران ڈی ایس پی سببرب سرکل حافظ محمد عدنان ڈی ایس پی پروا سرکل عمران اللہ خٹک اور ایس ایچ اوز نے شہداء پولیس کے گھروں کا دورہ کیا اور عید کی خوشیاں شہداء کے بچوں اور اہلخانہ کے ساتھ منائیں۔
افسران نے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کی، اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء کے بچوں کے ساتھ محبت و شفقت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عید کی خوشیوں میں شریک رکھا تاکہ وہ خود کو پولیس خاندان کا اہم حصہ محسوس کریں۔
ڈی پی او ڈیرہ ضیاءالدین احمد نے کہا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر اور قوم کا فخر ہیں۔ ان کے اہلخانہ ہماری ذمہ داری ہیں اور ڈی آئی خان پولیس ہر خوشی اور غم میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کی لازوال قربانیوں کی بدولت آج قوم امن و سکون کی زندگی گزار رہی ہے اور ڈی آئی خان پولیس اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

Address

Dera Ismail Khan
29050

Telephone

+929669280094

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when DPO DIKhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to DPO DIKhan:

Share