02/06/2026
ڈیرہ اسماعیل خان: کمشنر ڈیرہ ڈویژن دائود خان سے نو تعینات ڈپٹی کمشنر ٹانک جمشید خان نے کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹانک نے کمشنر ڈیرہ دائود خان کو شیلڈ پیش کی۔ملاقات کے دوران ڈپٹی کمشنر ٹانک نے ضلع ٹانک میں امن و امان کی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، ریونیو امور، تجاوزات کے خلاف آپریشن، صاف پانی کی فراہمی، مختلف عوامی فلاحی سکیموں، صحت کے شعبے اور عیدالاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع ٹانک کے عوام کو درپیش بجلی کے مسائل اور ان کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔کمشنر ڈیرہ دائود خان نے صوبائی حکومت کے ویژن اور ایجنڈے کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری اداروں میں افسران اور عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اور عوامی خدمات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے شہری مسائل کے حل اور عوامی سہولیات کی بہتری کے لیے انتظامی اقدامات مزید موثر بنانے پر زور دیا۔