Deputy Commissioner DIKhan

Deputy Commissioner DIKhan Official page of Deputy Commissioner Dera Ismail Khan. Presently, Mr. Hakmat Ullah (PMS-KP) is serving as DC DIKhan.

For updates follow our official WhatsApp Channel:

https://whatsapp.com/channel/0029Va9OLIR4yltPTIwymx3z

06/08/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کا زمونگ کور ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس کا معائنہ۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ نے زمونگ کور، ڈیرہ اسماعیل خان کیمپس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رہائشی کمروں، کلاس رومز، کچن، لائبریری اور دیگر سہولیات کا معائنہ کیا۔

دورے کے دوران بچوں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کی تعلیم، روزمرہ معمولات اور رہائشی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا، جبکہ زمونگ کور انتظامیہ سے ادارے کی مجموعی کارکردگی پر بریفنگ بھی لی۔

معائنے کے دوران ادارے کی بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کی گئیں تاکہ بچوں کو مزید بہتر تعلیمی اور رہائشی ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان  کی سربراہی میں شیخ یوسف چوک اور چشمہ روڈ پر نالوں کی صفائی کا آغاز، بیشتر کام مکمل۔ڈپٹی ک...
06/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی سربراہی میں شیخ یوسف چوک اور چشمہ روڈ پر نالوں کی صفائی کا آغاز، بیشتر کام مکمل۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ ااسماعیل خان کی سربراہی میں شیخ یوسف چوک اور چشمہ روڈ پر نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گزشتہ روز کیے گئے آپریشن کے دوران نالوں پر قائم مستقل تھڑے، ریمپس، تھلیاں اور دیگر غیر قانونی تعمیرات کو ہٹا دیا گیا تاکہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور بارشوں کے دوران پانی کی بلا رکاوٹ روانی یقینی ہو سکے۔

آج صبح ڈبلیو ایس ایس سی کی ٹیموں نے لیبر اور ہیوی مشینری کی مدد سے نالوں کی باقاعدہ صفائی کا آغاز کیا، جبکہ تجاوزات کے باعث جمع ہونے والا ملبہ بھی فوری طور پر موقع سے ہٹا دیا گیا۔
مون سون سیزن سے قبل نکاسی آب کے نظام کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے صفائی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ اب تک صفائی کا بیشتر کام مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ حصہ آئندہ 24 گھنٹوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ نالوں پر کسی قسم کی تجاوزات قائم نہ کریں اور صفائی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ نکاسی آب کا نظام مؤثر رہے اور بارشوں کے دوران شہریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی واضح ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع بھر میں غیر قانونی، بغیر این او سی اور ...
05/08/2026

صوبائی حکومت خیبرپختونخوا کی واضح ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان نے ضلع بھر میں غیر قانونی، بغیر این او سی اور غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

​اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ وزیر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر حامد صدیق، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA) اور LUBCA کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
:
​ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع بھر میں قائم تمام غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کے خلاف ایک جامع اور پرزور آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بلا اجازت کام کرنے والی سوسائٹیز کے دفاتر کی سیلنگ، غیر قانونی تعميرات کا انخلا اور سائٹس کو مسمار کرنے کا عمل عمل میں لایا جائے گا۔

تمام ایسی سوسائٹیز کے مالکان، ڈویلپرز اور پروموٹرز کے خلاف قانونی ضوابط کے تحت سخت دفعات کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

​ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی محنت کی کمائی کو محفوظ رکھنے کے لیے کسی بھی ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ خریدنے سے قبل اس کی قانونی حیثیت، ٹی ایم اے اور متعلقہ اداروں سے منظور شدہ این او سی (NOC) کی تصدیق لازمی کریں۔

​تمام غیر قانونی اسکیموں کی ہر قسم کی تشہیر، پینافلیکس اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے، اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔

​ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ یہ آپریشن تمام غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے مکمل خاتمے اور قانون کی بالادستی کے قیام تک بلا تفریق جاری رہے گا۔

05/08/2026

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے 5 اگست یوم استحصال کے موقع پر یکجہتی واک کا انعقاد۔

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی پر یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر کشمیر...
04/08/2026

ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ کی پر یومِ استحصالِ کشمیر (5 اگست) کے موقع پر کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے خصوصی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف اہم مقامات، شاہراہوں اور عوامی مقامات پر کشمیر سے اظہارِ یکجہتی کے خصوصی بینرز اور کشمیری پرچم آویزاں کیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کا بنوں اڈہ، امامیہ گیٹ اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ، گراں فروشوں ...
04/08/2026

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کا بنوں اڈہ، امامیہ گیٹ اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ، گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی، 7 دکانداروں کو جیل بھیج دیا۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے بنوں اڈہ، امامیہ گیٹ اور ملحقہ بازاروں کا اچانک دورہ کیا، جہاں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخ ناموں، معیار اور صفائی ستھرائی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کریانہ، سبزی، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ فروخت کرنے والی دکانوں کا معائنہ کیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے نمایاں جگہ پر آویزاں رکھنے اور مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر شہر کی مشہور سوہن حلوہ کی دکانوں کا بھی معائنہ کیا گیا، جہاں کیمیکل دودھ برآمد ہونے پر ایک دکان سیل کر دی گئی اور دکاندار کو جیل کی سلاخوں پیچھے بھیج دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ صارفین کو معیاری اور حفظانِ صحت کے مطابق اشیاء کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

قیمتوں میں ناجائز اضافہ اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر نے بطور سپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک دکاندار کو 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا، جبکہ 7 دکانداروں کو 15 روز کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے واضح کیا کہ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، ناقص اور غیر معیاری اشیائے خورونوش کی فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ بازاروں کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے تاکہ شہریوں کو معیاری اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کا شہر میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں کا ہنگامی دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایا...
02/08/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ کا شہر میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں کا ہنگامی دورہ، کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایات

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان حکمت اللہ وزیر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس عدنان خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹرحامد، مینیجر واسا اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لینے کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے طارق آباد اور دریا سائیڈ پر زیرِ تعمیر آؤٹ لیٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کام کی سست رفتار پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکمے کو ہدایت کی کہ مشینری اور افرادی قوت میں فوری اضافہ کیا جائے تاکہ نکاسی آب کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا سکے۔

بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے مدنی ٹاؤن کے آؤٹ لیٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے نالے کو پختہ کرنے اور تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

اسی طرح مدینہ کالونی میں رکی ہوئی نکاسی آب کی نہر کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی گئی کہ نہر کو دریا تک پہنچانے کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی میں حائل تمام رکاوٹیں دور کی جا سکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی کہ جہاں جہاں بارش کا پانی جمع ہے، ان تمام مقامات سے پانی کی فوری نکاسی کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کو ہدایت جاری کی گئی کہ تمام متعلقہ محکموں کے ساتھ مؤثر رابطہ اور مسلسل نگرانی کے ذریعے جاری کاموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کروایا جائے تاکہ شہریوں کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر حکمت اللہ وزیر نے واضح کیا کہ شہریوں کو بارشوں کے باعث درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور نکاسی آب کے تمام منصوبوں کی تکمیل تک فیلڈ میں موجود رہ کر نگرانی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

ڈیرہ اسماعیل خان ضلعی انتظامیہ کیجانب سے  (Waterways)نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف  بڑا آپریشن، 7 کنال 2 مرلے سرکاری ارا...
02/08/2026

ڈیرہ اسماعیل خان ضلعی انتظامیہ کیجانب سے (Waterways)نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن، 7 کنال 2 مرلے سرکاری اراضی واگزار۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں کمشنری بازار اور باکھری بازار میں نالوں پر قائم تجاوزات کے خلاف ایک بڑے پیمانے پر مشترکہ آپریشن کیا گیا۔

آپریشن میں تحصیلدار ڈیرہ اسماعیل خان، ریونیو اسٹاف، واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (WSSC)، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (TMA)، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (PHED) اور مقامی پولیس نے بھرپور حصہ لیا۔

عوام الناس کی جانب سے موصول ہونے والی متعدد شکایات میں نشاندہی کی گئی تھی کہ بازاروں میں غیر قانونی تجاوزات کے باعث شدید رش، ٹریفک کی روانی میں خلل اور شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ ان شکایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نے کمشنری بازار اور باکھری بازار میں گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا۔ کارروائی کے دوران نالوں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔

آپریشن مکمل ہوتے ہی واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی (WSSC) کی مشینری اور عملہ فوری طور پر متحرک ہو گیا، جس نے موقع پر موجود تمام ملبہ، تعمیراتی مواد اور تجاوزات کا باقی ماندہ سامان اٹھا کر بازاروں کو مکمل طور پر صاف اور کلیئر کر دیا، تاکہ ٹریفک اور پیدل آمدورفت بلا رکاوٹ جاری رہ سکے۔

آپریشن کے دوران کمشنری بازار اور باکھری بازار میں نالوں کے دونوں اطراف اور ان کے اوپر قائم غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا۔ کارروائی کے دوران نالوں پر تعمیر شدہ تھلیاں، ریمپس اور دیگر غیر قانونی تعمیرات و رکاوٹیں ہٹا دی گئیں، جو نہ صرف صفائی ستھرائی کے نظام بلکہ بارش کے پانی کی روانی میں بھی شدید رکاوٹ کا باعث بن رہی تھیں اور شہریوں کے لیے ممکنہ خطرات پیدا کر رہی تھیں۔

کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر 7 کنال 2 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، جس کی تخمینہ بازاری مالیت تقریباً 52 کروڑ 54 لاکھ روپے ہے۔ یہ حالیہ عرصے کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف کی جانے والی اہم کارروائیوں میں سے ایک ہے۔

آپریشن رات گئے تک جاری رہا جس میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر موجود رہیں اور تجاوزات کے خاتمے کا عمل بلا تعطل جاری رکھا تاکہ نالوں اور آبی گزرگاہوں پر قائم تمام غیر قانونی رکاوٹوں کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے اور نکاسیٔ آب کا نظام بحال کیا جا سکے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے کہا کہ آبی گزرگاہوں، نالوں، ڈرینج سسٹم اور سرکاری اراضی پر کسی بھی قسم کی تجاوزات ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد، شہری سہولت، نکاسیٔ آب کے مؤثر نظام اور سرکاری املاک کے تحفظ کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے شہریوں، تاجروں اور دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ رضاکارانہ طور پر تجاوزات ختم کریں، نالوں اور آبی گزرگاہوں کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک رکھیں اور ایک صاف، محفوظ، خوبصورت اور منظم ڈیرہ اسماعیل خان کی تعمیر میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں۔

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں  بلمقاب...
31/07/2026

ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں بلمقابل کوٹلی امام حسین، موضع ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک کامیاب انسدادِ تجاوزات آپریشن کیا گیا، جس کے دوران صوبائی حکومت کی ملکیتی 10 کنال قیمتی اراضی ناجائز قابضین سے واگزار کرا لی گئی۔

یہ اراضی، جس کی موجودہ مارکیٹ ویلیو تقریباً 46 کروڑ روپے (Rs. 460,000,000/-) ہے، صوبائی حکومت نے زائرین ہاسٹل کے قیام کے لیے حاصل کی تھی اور اس کی باقاعدہ انتقال (Mutation) بھی حکومتِ خیبرپختونخوا کے نام ہو چکی ہے۔ مذکورہ اراضی سابقہ محکمہ اوقاف کے لیز ہولڈرز کے قبضے میں تھی، تاہم قانونی کارروائی کے ذریعے حکومتی ملکیت کا قبضہ بحال کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران 07 دکانوں کو غیر فعال/مسمار کیا گیا، جبکہ زیرِ تعمیر 16 دکانوں کو بھی گرا دیا گیا تاکہ سرکاری اراضی پر مزید غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ کیا جا سکے اور منصوبے پر بروقت عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

اس کے علاوہ اراضی پر قائم رہائشی مکانات کے مکینوں کو 24 گھنٹوں کے اندر جگہ خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں، بصورت دیگر قانون کے مطابق مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی نگرانی میں ریونیو اسٹاف، تحصیل میونسپل انتظامیہ (TMA)، پولیس اور واسا کے تعاون سے پرامن انداز میں مکمل کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری املاک کے تحفظ اور عوامی مفاد کے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ زائرین ہاسٹل کا قیام ایک اہم عوامی فلاحی منصوبہ ہے، جس سے زائرین کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم ہوں گی اور ضلع میں عوامی خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں لیٹر اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات ...
31/07/2026

غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کا بڑا کریک ڈاؤن، لاکھوں لیٹر اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات برآمد

اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ نے وفاقی تحقیقاتی ادارہ (FIA)، پاکستان کسٹمز، ضلعی پولیس اور سول ڈیفنس کے ہمراہ غیر قانونی ڈیزل ایجنسیوں اور اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑا کریک ڈاؤن کیا۔
یہ آپریشن مشرقی سرکلر روڈ، بنوں روڈ اور بائی پاس روڈ سمیت مختلف مقامات پر کیا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر ڈیزل اور پٹرول کی ذخیرہ اندوزی اور فروخت میں ملوث ایجنسیوں کا معائنہ کیا گیا۔

کارروائی کے دوران پیٹرولیم رولز 1934 کے رول 3-A کے تحت غیر قانونی ڈیزل ڈسپنسنگ یونٹس اور متعلقہ تنصیبات کو موقع پر ہی مسمار اور ختم کیا گیا۔

کارروائی کے دوران 05 غیر قانونی ڈیزل یونٹس قبضہ میں لے کر ضبط کیے گئے جبکہ 12 غیر قانونی ڈیزل یونٹس کو موقع پر ہی سیل کر دیا گیا۔ مزید برآں تقریباً 1,50,000 لیٹر ڈیزل اور 50,000 لیٹر پٹرول برآمد کیا گیا، جن کے اسمگل شدہ ہونے کا شبہ ہے۔

کارروائی کے دوران متعدد ڈیزل ڈسپنسنگ یونٹس، پائپ لائنز، فٹنگز، فائر ایکسٹنگوشر اور پانچ ایکسپائر شدہ فائر ایکسٹنگوشرز بھی قبضے میں لیے گئے۔

تمام برآمد شدہ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر ضبط شدہ سامان کو پیٹرولیم رولز 1934 کے رول 3-E کے تحت پاکستان کسٹمز کے حوالے کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ تحویل میں رکھا جائے اور متعلقہ قوانین کے مطابق مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ پاکستان کسٹمز کو یہ بھی سفارش کی گئی ہے کہ برآمد ہونے والی اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کو کسٹمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ضبط کرتے ہوئے ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی اور مقدمات درج کیے جائیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈاکٹر محمد حامد صدیق نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی جان و مال کے تحفظ، غیر قانونی کاروبار کے خاتمے، اسمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات کی روک تھام، سرکاری محصولات کے تحفظ اور قانون کی مکمل عملداری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غیر قانونی پٹرولیم کاروبار، بغیر اجازت ذخیرہ اندوزی اور اسمگل شدہ ایندھن کی خرید و فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی اور کسی کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔

انہوں نے کارروائی میں شریک FIA، پاکستان کسٹمز، ضلعی پولیس، سول ڈیفنس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ تمام اداروں کے باہمی تعاون سے قانون شکن عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی ممکن ہوئی ہے۔

Address

Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+923009097758

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner DIKhan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner DIKhan:

Shortcuts

Share