25/04/2026
میرا والدین سے ایک سوال ہے...
"جب کوئی آپ کے بچے کو کہتا ہے کہ 'بیٹا ادھر آؤ، میں تمہیں چیز دوں گا'، تو آپ اس بڑے کو منع کیوں نہیں کرتے؟ صرف اس لیے کہ وہ آپ کا 'اپنا' ہے؟ یاد رکھیں، آج کے دور میں کوئی اپنا نہیں ہوتا، اپنا صرف وہی ہے جو آپ کے بچے کی عزت اور جان کا محافظ ہے۔ ہر کسی پر اندھا بھروسہ کرنا عقلمندی نہیں، خاص طور پر اس دور میں جہاں درندے انسانوں کے روپ میں گھوم رہے ہیں۔
بات پانچ دس روپے کی چیز یا چند پیسوں کی نہیں ہے، بات اس 'بھروسے' کی ہے جو آپ اس انسان پر کر رہے ہیں۔ اور جب وہی 'اپنا' آپ کے بچے کے ساتھ برا کرتا ہے، تو یقین مانیں، روح کانپ جاتی ہے اور دل چیر جاتا ہے۔
سیکس ایجوکیشن (S*x Education) یا چائلڈ سیفٹی (Child Safety) کوئی مذاق نہیں ہے۔ آپ کی عمر چاہے جو بھی ہو، اس پر بات کریں، اپنے بچوں کو آگاہ کریں، کیونکہ آپ کے گھر اور نسلوں کا سارا سکون اسی ایک تربیت پر منحصر ہے۔ اگر بنیاد محفوظ نہیں، تو سب کچھ بکھر جائے گا
#آوازِ_محافظ