27/05/2025
*موسم گرما کی تعطیلات میں والدین کے حوالے سے چند گزارشات*
*اطلاعی پیغام برائے والدین*
*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*
مورخہ 28 مئی 2025 بروز بدھ سے
گرمیوں کی تعطیلات کا باقاعدہ آغاز ہو رہا ہے۔
ان شاء اللہ اسکول پندرہ اگست 2025 بروز جمعہ کو دوبارہ کھلیں گے
محترم والدین موسم گرما کی تعطیلات کے دوران اپنے بچوں کو فجر کی نماز ضرور پڑھائیں بلکہ خود بھی ان کے ساتھ نماز ادا کریں اور پھر تلاوت بھی کریں۔اسکے بعد ناشتہ کروا کر یاد کرنے والا ہوم ورک کروائیں۔اسکے بعد بیشک سب دو گھنٹے کے لیے سو کر اپنی نیند پوری کر لیں
سکول سے دیا گیا چھٹیوں کا کام مکمل،صاف ستھرا اور خوشخط کروائیں۔
ہم والدین کرام سے گزارش کرتے ہیں کہ:
بچوں کو موسم کی شدت سے محفوظ رکھیں،
بلا ضرورت انہیں گھروں سے باہر نہ نکلنے دیں،
ان کی صحت کا خاص خیال رکھیں،
تعطیلات کے دوران دیے گئے تعلیمی کام پر خصوصی توجہ دیں،
بچوں سے ہوم ورک اپنی نگرانی میں مکمل کروائیں،
اور انہیں غیر ضروری سیر و تفریح یا وقت ضیاع سے بچائیں۔
یہ تعطیلات بچوں کی صحت، کردار سازی اور علمی ترقی کے لیے ایک بہترین موقع ہیں۔ والدین کی مکمل توجہ، نگرانی اور رہنمائی بچوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
مزید معلومات یا رہنمائی کے لیے اسکول آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
*دعاؤں کا طلبگار*