19/08/2026
دون، گانشال کے مشران کی اسسٹنٹ کمشنر شرینگل سے ملاقات۔
دون اور گانشال کے مشران نے اسسٹنٹ کمشنر شرینگل نور شیر مہمند سے ملاقات کی، جس میں دونوں علاقوں کے مختلف عوامی مسائل، انتظامی امور اور بالخصوص امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
مشران نے اپنے علاقوں سے متعلق مسائل اور تجاویز اسسٹنٹ کمشنر کے سامنے پیش کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر شرینگل نور شیر مہمند نے مشران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام، قانون کی پاسداری اور باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور عوام کو ایک پُرامن ماحول فراہم کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔