ANP Dir Lower

ANP Dir Lower Official page of ANP Dir Lower
Admin Naseer Akhun Khail District Council member of Awami National Party

حج مبارکي د عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوز دیر ضلعی سینئر نائب صدر ملک سجاد خان سرہ د ھغوئ په حجرہ کښ  د عوامی نیشنل پارٹی تح...
22/06/2026

حج مبارکي
د عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوز دیر ضلعی سینئر نائب صدر ملک سجاد خان سرہ د ھغوئ په حجرہ کښ
د عوامی نیشنل پارٹی تحصیل تیمـرګری سابقہ جنرل سيكرٹری ملک ألفت ؛ د تحصيل بلامبٹ نائب صدر شیر محمد ؛ د ضلعی کونسل ممبر فرید اتمانخیل ؛ د یونین کونسل لاجبوک صدر اکرام الدين یوسفزئی د عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب الریاض ریجن شمیسی جديد یونٹ سینئر نائب صدر عباس أحمد؛ د عوامی نیشنل پارٹی سعودی عرب تکړ‎ہ ملګری ؛ سید ناصر زیب جان ؛ آؤ نجیم اللہ
ملک سجاد خان ته په فریضہ حج کولو مبارک باد اوئیل

بجٹ 2026-27 میں لاجبوک مین روڈ کو ایک بار پھر نظر انداز کرنا اہلِ علاقہ کے ساتھ کھلی ناانصافی اور عوامی مسائل سے چشم پوش...
22/06/2026

بجٹ 2026-27 میں لاجبوک مین روڈ کو ایک بار پھر نظر انداز کرنا اہلِ علاقہ کے ساتھ کھلی ناانصافی اور عوامی مسائل سے چشم پوشی کے مترادف ہے۔ یہ سڑک کئی سالوں سے خستہ حالی کا شکار ہے، مگر عوامی نمائندوں کی جانب سے صرف وعدے کیے گئے جبکہ عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
آج لاجبوک کے عوام ٹوٹی پھوٹی سڑک پر سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ مریض، طلبہ، خواتین اور بزرگ روزانہ شدید مشکلات اور خطرات کا سامنا کرتے ہیں، لیکن افسوس کہ بجٹ میں اس اہم عوامی مسئلے کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی۔

عوامی نیشنل پارٹی ضلعی جوائنٹ سیکرٹری میاں حضرت حسین ۔
|

په جدہ کښ د عوامی نیشنل پارټئ سعودی عرب مرکزی سینئر نائب صدر ملک سیدزمان په ځائے کښ د کوز دیر لاجبوک سرہ تعلق لرونکي سیر...
12/06/2026

په جدہ کښ د عوامی نیشنل پارټئ سعودی عرب مرکزی سینئر نائب صدر ملک سیدزمان په ځائے کښ د کوز دیر لاجبوک سرہ تعلق لرونکي سیراج الدین صیب د پاکستان پیپلز پارټئ نه مستعفی شو او په عوامی نیشنل پارټئ کښ ئے د شمولیت اعلان اوکړ‎و ،
په دے موقع د جدے ریجن سینئر نائب صدر محمد عالم خان ، مرکزی جائینټ سیکرټری ډاکټر رفیع اللہ ، د جدے ریجن اډیشنل جنرل سیکرټری مناف خان باغی، ډپټی جنرل سیکرټری ډاکټر انور درانی ، نائب صدر وصال خان، فنانس سیکرټری عمر علی خان،د پیښور پوھبنتون سوشل سائنسز فیکلټی پُښتون ایس ایف سابقہ نائب صدر یاسین خټک ، د افضل خان ډګری کالج پُښتون ایس ایف سابقه صدر شاھد خان ھُم موجود وو،
سیراج الدین صیب ته په عوامی نیشنل پارټئ کښ په شمولیت د زړ‎ہ له تله ھرکلے وایو او مبارکي ورکوؤ،
تل د وی پُښتون ولی
باچا خانی پکار دہ

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری میاں حضرت حسین نے لوئر دیر ملاکنڈ پائین میں شہید مولانا خان زیب کے نام سے قائم ل...
01/05/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جائنٹ سیکرٹری میاں حضرت حسین نے لوئر دیر ملاکنڈ پائین میں شہید مولانا خان زیب کے نام سے قائم لائبریری کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
صدر اے این پی تحصیل تحصیل بلامبٹ ملک بخت مالک سینئر نائب صدر ملک حیات، جنرل سیکرٹری اے این پی یونین کونسل لاجبوک فرید اللّٰہ اتمانی، تحصیل نائب صدر ملک اختر زیب، اور وی سی ملاکنڈ پائین کے صدر سجاد علی اور دیگر مشران بھی موجود تھے۔
||

28/04/2026

خیبر پختونخوا، ملک میں استعمال ہونے والے قدرتی گیس کا ایک بڑا حصہ پیدا کرتا ہے۔ ہم نے اپنے دور حکومت میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے وقت، حکومت کو پابند کیا تھا کہ اس پیداوار کے بدلے پختونخوا میں گیس شیڈنگ نہیں ہوگی۔ 2013 کے بعد مسلم لیگ کی حکومت میں پختونخوا میں گیس شیڈنگ شروع ہوئی، اب صورتحال یہ ہے کہ گیس نہ گھریلو استعمال کیلئے دستیاب ہے اور نہ کمرشل استعمال کیلئے۔ مطالبہ کرتے ہیں کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم کے تحت ہمیں ہمارے حقوق دیئے جائیں۔

ایمل ولی خان
مرکزی صدر عوامی نیشنل پارٹی

|

28/04/2026

“مجھ سے اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ تمہارے چہرے پر مسکراہٹ کیوں نہیں آتی۔ ایسے وطن میں ایک پختون کے چہرے پر مسکراہٹ کیسے آئے، جہاں روزانہ موت، دھماکے اور جنگیں ہوتی ہوں۔
|| ||

28/04/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب

🟥 پچھلے بیس پچیس سال سے دہشت گردی اپنے عروج پر ہے، لیکن اس کا کوئی مؤثر حل آج تک نہیں نکالا جا سکا۔

🟥 رمضان المبارک کے مہینے سے ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے، اور آئے روز نئے واقعات ہو رہے ہیں، مگر نہ صوبائی حکومت اور نہ ہی مرکزی حکومت کی جانب سے اس پر کوئی سنجیدہ توجہ دی جا رہی ہے۔

🟥 کل ایک ہی دن میں باجوڑ سے لے کر وزیرستان تک مختلف مقامات پر دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔

🟥 ملٹنسی تو موجود ہے، لیکن پاکستان اور افغانستان کے درمیان جو ایک غیر اعلانیہ جنگ جاری ہے، اس کے اہداف اور مقاصد آج تک واضح نہیں کیے گئے، اور نہ ہی ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو اس معاملے میں اعتماد میں لیا گیا ہے۔

🟥 ڈیورنڈ لائن کے دونوں اطراف عام عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ اس لکیر کے دونوں جانب ایک ہی قوم آباد ہے، مسلمان، پشتون اور افغان جن کی زبان، ثقافت اور تاریخ ایک ہے۔

🟥 اس کے باوجود ان واقعات پر ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ جو لوگ شہید ہو رہے ہیں، ان میں اکثریت بچوں، خواتین اور بزرگوں کی ہے۔

🟥 بارڈر کے اس پار حفیظ صاحب اور اُس پار مولانا صاحب بیٹھے ہیں۔ ہم ان دونوں سے یہ سوال کرتے ہیں کہ شریعت اس بارے میں کیا حکم دیتی ہے؟ اگر جنگ ہو بھی جائے تو بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نقصان نہیں پہنچایا جانا چاہیے۔ یہ قرآن کا واضح حکم ہے، لیکن یہاں صورتحال یہ ہے کہ طاقتور طبقے محفوظ ہیں، جبکہ عام عوام بیچ میں مارے جا رہے ہیں۔

🟥 یہ تو پاکستان کے اپنے لوگ ہیں۔ فیض حمید نے چائے کے کپ کے ساتھ کہا تھا کہ “یہ ہمارے لوگ ہیں”، تو پھر اپنے ہی لوگوں کے ساتھ یہ صورتحال کیوں پیدا ہو گئی؟

🟥 پینتالیس سال سے قائم دوستانہ تعلقات اس طرح کیسے خراب ہو گئے، اور اس کی قیمت بچے، خواتین اور بزرگ کیوں ادا کر رہے ہیں؟

🟥 آج افسوس ہوتا ہے کہ کاش مولانا خانزیب شہید اور مفتی منیر شاکر شہید زندہ ہوتے تو اس قوم کو اس جنگ کے بارے میں قرآن و سنت کی روشنی میں وعظ و نصیحت کرتے۔

🟥 بدقسمتی سے ہم ایسی سرزمین پر زندگی گزار رہے ہیں جہاں نہ امن ہے اور نہ سکون۔ دہشت گردی، آئے روز ٹارگٹ کلنگ، دھماکے اور اغوا برائے تاوان معمول بن چکے ہیں۔ یہاں خوشی اور تفریح ناپید ہیں۔

🟥 پی ایس ایل کے میچز ہر جگہ ہو رہے ہیں، لیکن پشاور میں نہیں۔ یہاں نہ انٹرٹینمنٹ ہے، نہ ثقافتی سرگرمیاں اور نہ ہی کھیلوں کے مواقع۔

🟥وزیر اعلیٰ صاحب سے مطالبہ ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے ساتھ اس مسئلے کو سنجیدگی سے اٹھائیں اور فوری اور مؤثر اقدامات یقینی بنائیں۔

| |

فیصل زیب خان عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے صدر اور اعظم خان جنرل سیکرٹری  منتخب دونوں کو بہت بہت مبارک ہو 🚩🚩🚩
28/04/2026

فیصل زیب خان عوامی نیشنل پارٹی شانگلہ کے صدر
اور اعظم خان جنرل سیکرٹری منتخب
دونوں کو بہت بہت مبارک ہو 🚩🚩🚩

لاجبوک علاقہ کی سڑکوں کا حال اب صرف ایک مسئلہ نہیں رہا، بلکہ یہ حکومتی ناکامی کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ یہاں کی ٹوٹی پھوٹی...
13/04/2026

لاجبوک علاقہ کی سڑکوں کا حال اب صرف ایک مسئلہ نہیں رہا، بلکہ یہ حکومتی ناکامی کی زندہ مثال بن چکا ہے۔ یہاں کی ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جگہ جگہ گڑھے، اور گرد و غبار اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کے بنیادی حقوق کو مکمل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
کیا علاقہ لاجبوک کی رہنے والے انسان نہیں ہیں؟ کیا انہیں اچھی سڑکوں کا حق نہیں؟
۔یہاں گاڑی چلانا ڈرائیونگ نہیں، بلکہ ہمت اور برداشت کا امتحان ہے۔
حکومت ہر بار ترقی کے دعوے کرتی ہے، مگر علاقہ لاجبوک میں آ کر یہ دعوے زمین بوس ہو جاتے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ آخر کب تک عوام کو صرف وعدوں پر ٹالا جائے گا؟علاقہ لاجبوک کی سڑکیں دیکھ کر لگتا ہے حکومت نے ترقی نہیں بلکہ “تباہی” کا منصوبہ بنایا ہے! 🤦‍♂️
اور جہاں تک عظم خان اور بشیر خان جیسے ذمہ دار افراد کا تعلق ہے، تو ان کی خاموشی اور عملی کام کی کمی مزید سوالات کھڑے کرتی ہے۔ اگر واقعی وہ اس علاقے کی نمائندگی کرتے ہیں تو پھر عوام کو اس حالت میں کیوں چھوڑ دیا گیا ہے؟
یہ بات اب صاف نظر آتی ہے کہ یا تو ترجیحات کہیں اور ہیں، یا پھر مسائل کو سنجیدگی سے لینے کی صلاحیت ہی موجود نہیں۔ عوام روزانہ ان سڑکوں پر مشکلات برداشت کرتی ہے—گاڑیوں کا نقصان، وقت کا ضیاع، اور حادثات کا خطرہ—لیکن ذمہ داروں کی طرف سے کوئی ٹھوس قدم نظر نہیں آتا۔
سچ تو یہ ہے کہ علاقہ لاجبوک کے لوگوں کے ساتھ سیدھا سیدھا مذاق ہو رہا ہے
عظم خان اور بشیر خان شاید صرف تصویروں اور وعدوں تک محدود ہیں، کیونکہ زمین پر تو کچھ نظر نہیں آتا۔
ایسا لگتا ہے کہ ذمہ دار لوگ کبھی اس علاقے میں آئے ہی نہیں، کیونکہ اگر ایک بار بھی ان کی اپنی گاڑی ان سڑکوں سے گزرتی تو شاید اگلے دن ہی کام شروع ہو جاتا۔ لیکن نہیں، یہاں تو سب “فائلوں میں ترقی” ہو رہی ہے اور زمین پر تباہی۔
مزے کی بات یہ ہے کہ ٹیکس وقت پر لیا جاتا ہے، جرمانے بھی پورے وصول کیے جاتے ہیں، لیکن جب بات عوام کو بنیادی سہولت دینے کی آتی ہے تو سب کو جیسے سانپ سونگھ جاتا ہے۔ لگتا ہے حکومت نے علاقہ لاجبوک کو نقشے سے ہی نکال دیا ہے!
خدارا، عوام کو مزید بے وقوف سمجھنا بند کریں۔ سڑک بنانا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کی ذمہ داری ہے—
یہ صرف لاپرواہی نہیں، بلکہ عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے۔ لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ووٹ دیتے ہیں، مگر بدلے میں انہیں بنیادی سہولت تک نہیں ملتی۔
اب وقت آ گیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ افراد صرف بیانات نہ دیں بلکہ عملی کام کریں۔ کیونکہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عوام کا ردعمل بھی اتنا ہی سخت ہوگا جتنا آج ان کا صبر ہے۔
علاقہ لاجبوک کے لوگ اب خاموش نہیں رہیں گے
انہیں سڑک چاہئیں، وعدے نہیں۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور سابق ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم افراد کی...
07/04/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما، سابق صوبائی وزیر اور سابق ضلعی صدر ایوب خان اشاڑی کے گھر پر گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ نہایت افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
اے این پی لاجبوک نے اس بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں

Address

Dir

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ANP Dir Lower posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share