Assistant Commissioner Wari Dir Upper

Assistant Commissioner Wari Dir Upper To keep in touch with people

18/02/2026

دیر بالا واڑی اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کا گران فروشوں کے خلاف دو ٹوک پیغام رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں کوئی بھی دوکاندار اگر مقرر کردہ ریٹ سے تجاوز کرے گی تو فورا جیل بھیجا جائے گا کمپلین کے لیئے چاپر چوک میں کپلین ڈسک بھی لگایا گیا ہے ۔۔۔۔ مزید تفصیل اس ویڈیو میں ۔۔۔۔۔

تحصیل واڑی دیر اپر۔۔۔اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کی زیر نگرانی رمضان المبارک کے انتظامات حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ ...
17/02/2026

تحصیل واڑی دیر اپر۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کی زیر نگرانی رمضان المبارک کے انتظامات حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ڈی۔ایس۔پی واڑی سب ڈویژن فخر عالم، ایس۔ایچ۔او واڑی، بازار صدر و کابینہ موجود تھے۔ اجلاس میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، آشیاء خوردنوش کی فراہمی اور علاقے کا امن وامان برقرار رکھنے بارے گفتگو کی گئی۔ اور صوبائی حکومت کی رمضان بارے جاری ہدایات پر من وعن عمل کرنے کیلئے پلان تشکیل دیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کی نگرانی میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ا...
11/02/2026

اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم کی نگرانی میں رمضان المبارک کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر انعام اللہ، ٹی۔ایم۔او، ٹریفک انچارج، اےایس ایچ او واڑئ ودیگر محکموں کی نمائیندگان نے شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد رمضان میں مصنوعی گرانفروشی پر قابو پانا، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائی کرنا اور عوام کو سرکاری نرخنامے پر آشیاء خوردنوش مہیا کرنا ہے
Dated:10/02/2026

*اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر آفتاب عالم کی زیر نگرانی پولیو میٹنگ کا انعقاد*
04/02/2026

*اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر آفتاب عالم کی زیر نگرانی پولیو میٹنگ کا انعقاد*

*اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم کی زیرنگرانی پولیو میٹنگ کا انعقاد*
02/02/2026

*اسسٹنٹ کمشنر واڑئ آفتاب عالم کی زیرنگرانی پولیو میٹنگ کا انعقاد*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی خصوصی ہدایات پر  اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واڑی دیر بالا نے اپنے دفتر میں مختلف وفود کو ...
28/01/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل واڑی دیر بالا نے اپنے دفتر میں مختلف وفود کو سنا۔ علاقائی مسائل جس میں سڑکوں کے تنازعات، راستوں کے بندش، دکانات کے ملکیت کے مسائل وغیرہ پر جرگہ بلا کر فریقین کے موقف کو سنا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے جرگے کو مسائل خوش اسلوبی کے ساتھ حل کرنے پر زور دیا اور فریقین کو ہدایات جاری کئے کہ علاقے کا امن وامان ہر صورت برقرار رکھا جاۓ۔*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے بنیادی مرکز صحت کاکڑ واڑئ کا دورہ کیا۔ ...
26/01/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے بنیادی مرکز صحت کاکڑ واڑئ کا دورہ کیا۔ اور بنیادی سہولیات بمعہ ادویات کی فراہمی، سٹاف کی حاضری وغیرہ کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کردی*

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے تندور شاپس، ہوٹلز، آٹا فلورملز، جنرل سٹ...
26/01/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر صاحب کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے تندور شاپس، ہوٹلز، آٹا فلورملز، جنرل سٹورز اور بیکری کے دکانوں کا معائینہ کیا اور نرخنامہ پر عمل درامد یقینی بنایا۔ گرانفروشوں کو موقع پر جرمانہ کیا گیا*

21/01/2026

دیر۔۔
اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے 45 دنوں میں 34 کیسوں کے فیصلے سنادئے۔اپنی تعیناتی کے بعد ہونے والی کارکردگی کے حوالے سے اے سی واڑی آفتاب عالم خان کہتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔

*ڈپٹی کمشنر دیر اپر نوید اکبر صاحب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نےحدود تھانہ جاگام پانچ ویلج کونسلز ک...
21/01/2026

*ڈپٹی کمشنر دیر اپر نوید اکبر صاحب کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نےحدود تھانہ جاگام پانچ ویلج کونسلز کے سڑک کے تنازعے بابت اپنے دفتر میں جرگہ بلایا اور دونوں فریقین کے موقف کو سنا گیا۔*
جس میں ویلج کونسل بانڈی ویلج کونسل سیڑھٸ ویلج کونسل بانڈئ ،ویلیج کونسل نہاگ، ویلیج کونسل ماتاڑ اور ویلیج کونسل بڈالئ کا حصہ اور ویلیج کونسل نہاگ کے تین گاوں پر مشتمل سڑک جو کہ دیہہ صندل سے براستہ بانڈٸ دولاڑ اور گچیل تک جاچکا ہے درمیان میں اس سے دیگر دیہاتوں کو کٸ لنک سڑکیں چلے گٸے ہیں صندل کے مقام پر ایک سال قبل سرکاری ADP سے تین کلو میٹر کی ڈنگوں اور دوبارہ مرمت کرنے کا ٹنڈر ہوچکا ہے جس کے پیماٸش اور کام شروع کرنے کیلٸے کٸ بار ٹھیکدار جاچکا ہے لیکن اہلیان صندل ٹھیکدار کو کام کرنے سے منع کررہا ہے اہلیان صندل کہہ رہے ہیں کہ اہلیان بانڈٸ کساتھ ہمارا زمینی تنازعہ چل رہا ہے جب تک تنازعہ حل نہیں ہوتا ھم سڑک پر کام کرنے نہیں دینگے دیگر 15/20دیہات کے لوگوں نے سڑک میں خلل ڈالنے اور کام رکوانے کے سلسلے میں اسسٹنٹ کشمنر واڑی کو تحریری درخواست دی تھی۔ اسسٹنٹ کمشنر واڑی نے مشران صندل اپنے افس واڑی طلب کرکے سڑک میں خلل دور کرنے کے ہدایت کی گٸ بعد از دیگر دیہات کے مشران کو علاقہ مشران کے وساطت سے صندل مشران کے ساتھ سڑک میں روکاوٹ دور کرنے کی جرگہ بھی کی گٸ ہے تا اہم اہلیان صندل ماننے سے انکاری ہے ACصاحب نے ایک مرتبہ پھر اہلیان صندل کو سڑک مذکورہ میں روکاوٹیں دور کرنے کی چند دن کا مہلت دیا، بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر دیر بالا/ کمانڈنٹ دیر لیویز فورس نوید اکبر کی خصوصی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نہاگ درہ شالگاہ ...
11/01/2026

ڈپٹی کمشنر دیر بالا/ کمانڈنٹ دیر لیویز فورس نوید اکبر کی خصوصی ہدایت پر آج اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نہاگ درہ شالگاہ میں دیر لیویز فورس کے مرحوم سپاہی نعیم خان جو حال ہی میں وفات پاگئے تھے ان کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے بچوں سمیت ان کے والد اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ خصوصی ملاقات کرکے ان کی حوالہ افزائی کی جبکہ ساتھ ہی دیر لیویز فورس کے دیگر جوانان ایس ڈی ایل او فرمان اللہ، محرر شیرین ذادہ و دیگر نوجوانان بھی شامل تھے۔۔۔۔ ان کے تین بچوں 2 بیٹیاں اور ایک بیٹے کو اس موقع پر 3 لاکھ مالی معاونت فراہم کی۔۔۔۔۔
اس کے ساتھ اسسٹنٹ کمشنر واڑی آفتاب عالم نے مرحوم کے خاندان کو یقین دلایا کہ وہ ان کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے تیار رہیں گے اور ان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔۔۔

Address

Wari Dir Upper
Dir

Telephone

+92944840028

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Wari Dir Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Wari Dir Upper:

Share