Dsp Fakhare Alam Khan

Directions

Dsp Fakhare Alam Khan Our mission is to protect and serve our community with integrity, professionalism, and compassion.

08/10/2026

دیر بالا پولیس
واڑی: سرکل واڑی میں ترقی پانے والے پولیس افسران کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل جان خالق خان، سلیم خان، فضل ملک اور ماہر خان کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI) کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی محکمانہ خدمات، محنت اور فرض شناسی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ترقی اعزاز کے ساتھ مزید ذمہ داری کا نام ہے، ترقی پانے والے افسران اپنی نئی ذمہ داریوں کو ایمانداری، محنت، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ نبھاتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور پولیس فورس کے وقار میں مزید اضافہ کریں۔

تقریب میں ایس ایچ او تھانہ واڑی اور ایس ایچ او تھانہ گندیگار سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں اور معززینِ علاقہ نے شرکت کی اور ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ترقی پانے والے افسران کو ہار پہنائے گئے اور گلدستے پیش کیے گئے جبکہ شرکاء کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

۔۔۔

دیر بالا | صاحب آباد تبلیغی اجتماع بحفاظت اختتام پذیرصاحب آباد تبلیغی مرکز میں جاری اجتماع اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اجتم...
26/09/2026

دیر بالا | صاحب آباد تبلیغی اجتماع بحفاظت اختتام پذیر

صاحب آباد تبلیغی مرکز میں جاری اجتماع اپنے اختتام کو پہنچ گیا۔ اجتماع میں بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کی، جبکہ پورے اجتماع کے دوران دیر بالا پولیس، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، مرکز کے منتظمین، امیران، رضاکاران اور تمام متعلقہ اداروں نے باہمی رابطے اور بھرپور تعاون کے ساتھ سیکیورٹی، ٹریفک اور دیگر انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا۔

ڈی پی او دیر بالا کی نگرانی میں پولیس افسران و جوان مسلسل فیلڈ میں موجود رہے، جبکہ ڈی ایس پی سرکل واڑی فخر عالم خان نے سیکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی براہِ راست نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں انجام دیں۔

اجتماع کے دوران الخدمت فاؤنڈیشن ہیلتھ موبائل یونٹ سمیت دیگر فلاحی تنظیموں نے بھی شرکاء کو طبی و فلاحی سہولیات فراہم کیں۔

ڈی ایس پی سرکل واڑی فخر عالم خان نے اجتماع کے پُرامن اختتام پر مرکز کے امیران و منتظمین، ضلعی انتظامیہ، ٹریفک پولیس، فلاحی تنظیموں، رضاکاران، پولیس افسران و جوانوں اور تمام شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور اجتماع کے دوران بھرپور تعاون کو سراہا۔

باہمی تعاون، بہترین انتظامات اور ذمہ دارانہ کردار کے باعث اجتماع پُرامن ماحول میں بحفاظت اختتام پذیر ہوا۔

دیر بالا پولیس

24/09/2026

پریس ریلیز
صاحب آباد مرکز، واڑی — دو روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں سکیورٹی و انتظامی اقدامات مکمل

صاحب آباد مرکز واڑی میں شروع ہونے والے دو روزہ تبلیغی اجتماع کے سلسلے میں گزشتہ روز صاحب آباد مرکز میں ایک اہم انتظامی اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنر واڑی، ڈی ایس پی واڑی، ایس ایچ او صاحب آباد، الخدمت فاؤنڈیشن، ٹی ایم اے واڑی، سول ڈیفنس اور مختلف مقامی فلاحی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

اجلاس میں اجتماع کے دوران سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، طبی سہولیات، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور شرکاء کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ تمام متعلقہ اداروں اور تنظیموں کو اپنی ذمہ داریاں مؤثر انداز میں ادا کرنے کی ہدایات دی گئیں۔

ڈی ایس پی واڑی نے اس موقع پر اجتماع کے دوران سکیورٹی انتظامات، ٹریفک کی روانی اور شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پولیس کی جانب سے کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ اہلکاروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ پولیس کی جانب سے اجتماع کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور شرکاء کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔

آج سے شروع ہونے والے دو روزہ اجتماع کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن، الاخوان فاؤنڈیشن، جلال فلاحی تنظیم، میرزوخیل فلاحی تنظیم، یوسف خیل فلاحی تنظیم سمیت دیگر مقامی فلاحی تنظیمیں بھی خدمت اور معاونت کے لیے موجود ہیں۔

اس سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن کا ہیلتھ موبائل یونٹ بھی طبی و ہنگامی خدمات کی فراہمی کے لیے موجود رہے گا، تاکہ اجتماع کے شرکاء کو ضرورت کے وقت فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔

ضلعی انتظامیہ، پولیس، متعلقہ اداروں اور مقامی فلاحی تنظیموں کے باہمی تعاون سے اجتماع کے لیے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔

واڑی پولیس اجتماع کے دوران امن و امان، سکیورٹی اور عوامی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کر رہی ہے۔

ترجمان: واڑی پولیس

پریس ریلیزسرکل واڑی پولیسانسدادِ پولیو مہم کا آخری روز، ڈی ایس پی سرکل واڑی کا پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا فیلڈ انسپیکشنوا...
24/09/2026

پریس ریلیز
سرکل واڑی پولیس

انسدادِ پولیو مہم کا آخری روز، ڈی ایس پی سرکل واڑی کا پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا فیلڈ انسپیکشن

واڑی: خیبر پختونخوا میں جاری چار روزہ انسدادِ پولیو مہم آج آخری مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے سرکل واڑی پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنائے گئے۔

اس سلسلے میں ڈی ایس پی سرکل واڑی نے مختلف علاقوں میں پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کا خود فیلڈ میں معائنہ کیا، ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

ڈی ایس پی سرکل واڑی نے پولیس اہلکاروں کو ہدایت کی کہ مہم کے آخری دن بھی مکمل الرٹ رہتے ہوئے پولیو ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار رکھا جائے اور انہیں محفوظ ماحول فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔

سرکل واڑی پولیس کی جانب سے پولیو ٹیموں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ عوام سے بھی بھرپور تعاون کی اپیل ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں۔
ترجمان: سرکل واڑی پولیس

20/09/2026

کچھ لوگ چلے جاتے ہیں، مگر اُن کی بہادری اور قربانی ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ 🖤
ایس پی اکبر شینواری شہید
آپ کی جدائی کا دکھ ہمیشہ دلوں میں رہے گا، اور وطن کے امن کے لیے آپ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے، اہلِ خانہ کو صبر عطا فرمائے اور ہماری سرزمین کو ہمیشہ کے لیے امن و سکون نصیب فرمائے۔ آمین۔ 🖤

شہید کو سلام۔

کوہاٹ دھماکہ — ایس پی ٹریفک اکبر شنواری شہیدکوہاٹ میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں ایس پی ٹریفک کوہاٹ اکبر ...
18/09/2026

کوہاٹ دھماکہ — ایس پی ٹریفک اکبر شنواری شہید

کوہاٹ میں پیش آنے والے افسوسناک دھماکے کے نتیجے میں ایس پی ٹریفک کوہاٹ اکبر شنواری نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

شہید ایس پی اکبر شنواری کی شہادت پر ڈی ایس پی سرکل واڑی فخرِ عالم خان نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہید کی بلندیٔ درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔

ڈی ایس پی فخرِ عالم خان نے کہا کہ شہداء پولیس کی قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں، ان کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید اکبر شنواری کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین۔

14/09/2026

Leadership that inspires.
A bond built on trust, respect, and brotherhood. 🤝
Dsp Fakhare Alam Khan

پریس ریلیزسرکل واڑی میں کرائم میٹنگ کا انعقادواڑی: ڈی پی او دیر بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخرِ عالم...
11/09/2026

پریس ریلیز
سرکل واڑی میں کرائم میٹنگ کا انعقاد

واڑی: ڈی پی او دیر بالا کی خصوصی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخرِ عالم خان کی زیرِ صدارت ایس ڈی پی او آفس میں سرکل کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کا اہم کرائم میٹنگ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایس ایچ او تھانہ واڑی تاج محمد خان، ایس ایچ او تھانہ صاحب آباد سلمان ارشد، ایس ایچ او تھانہ گندیگار لعل بہادرخان، اور ایس ایچ او تھانہ جگام جان زیب خان نے شرکت کی۔

میٹنگ میں سرکل کے مجموعی امن و امان، جرائم کی صورتحال، زیرِ تفتیش مقدمات، اشتہاری و مطلوب ملزمان کے خلاف کارروائی، منشیات فروشی، غیر قانونی سرگرمیوں، چوری و ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی روک تھام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

ایس ڈی پی او فخرِ عالم خان نے افسران کو ہدایت کی کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز اور مؤثر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، مقدمات کی تفتیش میرٹ اور قانون کے مطابق مکمل کی جائے، اشتہاری و مطلوب ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے گشت و ناکہ بندی کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور پولیس افسران عوام کے ساتھ بہتر روابط قائم رکھتے ہوئے ہر قسم کی غیر قانونی سرگرمی کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائیں۔

ترجمان پولیس، سرکل واڑی

پریس ریلیزسرکل واڑی: ڈی ایس پی سرکل واڑی فخر عالم خان نے اسسٹنٹ کمشنر واڑی ڈاکٹر فواد اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز دیر اپ...
10/09/2026

پریس ریلیز
سرکل واڑی: ڈی ایس پی سرکل واڑی فخر عالم خان نے اسسٹنٹ کمشنر واڑی ڈاکٹر فواد اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹرز دیر اپر کے ہمراہ صاحب آباد مرکز کا دورہ کیا، جہاں مرکز کے امیر صاحب اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور آئندہ 24 اور 25 ستمبر کو منعقد ہونے والے اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی۔

اس موقع پر سیکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ، آمد و رفت کے متبادل راستوں اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔ شرکاء کے تحفظ، ٹریفک کی روانی اور علاقے میں امن و امان کے مؤثر قیام کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔

ڈی ایس پی سرکل واڑی فخر عالم خان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اجتماع کے دوران فول پروف سیکیورٹی، عوام کی سہولت اور پرامن ماحول کے قیام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ باہمی رابطے اور تعاون سے تمام انتظامات کو مؤثر انداز میں یقینی بنائیں گے۔
Dsp Fakhare Alam Khan

Address

Dir
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dsp Fakhare Alam Khan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share