24/09/2026
ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (DSC) کا اجلاس
آج بمورخہ 24 ستمبر 2026، ڈپٹی کمشنر اپر دیر کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی (DSC) کا ماہِ اگست کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر (DMO)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (میل و فیمیل)، اے ڈی اوز، اے ایس ڈی اوز، ایس ڈی اوز اور دیگر متعلقہ محکموں و اداروں کے نمائندگان، بشمول C&W آفیسر اور اکاؤنٹس آفیسر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران گزشتہ ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے منٹس اور فیصلوں پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ ماہِ اگست کے دوران رپورٹ ہونے والے نئے کیسز اور متعلقہ امور بھی زیرِ بحث آئے اور ان کے حل کے لیے ضروری اقدامات پر غور کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر دیر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ زیرِ التواء کیسز کو ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد نمٹایا جائے اور عوام، بالخصوص طلبہ و طالبات کو درپیش مسائل کے حل اور انہیں دستیاب سہولیات کی بروقت اور مؤثر فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ کمیٹی کے فیصلوں پر مقررہ وقت کے اندر عملدرآمد کرتے ہوئے بہتر سروس ڈیلیوری اور مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔