جمعیت نوجوانان فورم ہنگو

جمعیت نوجوانان فورم ہنگو جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو آفیشل پیج

کنوینر جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو کا جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو کو کامیاب اجلاس پر مبارکباد ❤️🔥     #جمعیت
11/09/2026

کنوینر جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو کا جمعیت علمائے اسلام ضلع ہنگو کو کامیاب اجلاس پر مبارکباد ❤️🔥
#جمعیت

🟢 جمعیت نوجوان فورم یونین کونسل طوراوڑی ل کی یونٹ تشکیل گئیجمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل طوراوڑی کا ایک اہم انتخابی اجلا...
15/08/2026

🟢 جمعیت نوجوان فورم یونین کونسل طوراوڑی ل کی یونٹ تشکیل گئی

جمعیت علمائے اسلام ویلج کونسل طوراوڑی کا ایک اہم انتخابی اجلاس حضرت مولانا عنایت اللہ شاہ بخاری صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں جمعیت نوجوان فورم یونین کونسل طوروڑ ی کی یونٹ تشکیل دی گئی، جس میں جمعیت نوجوان فورم کی جانب سے معاون کنوینئر تحصیل ٹل جناب شاہداللہ زار صاحب نے شرکت کی

اجلاس میں باہمی مشاورت سے:

🔹 حضرت مولانا سلیمان فاروقی صاحب — کنوینئر یونین کونسل طورہ واڑی
🔹 حضرت مولانا خان افضل صاحب — معاون کنوینئر

منتخب ہوئے۔

میں بحیثیت کنوینئر جمعیت نوجوان فورم اس کامیاب اور بامقصد اجلاس کے انعقاد پر تمام ذمہ داران، کارکنان اور بالخصوص نومنتخب یونٹ کے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

جمعیت نوجوان فورم کی یونین کونسل طوراوڑی میں یونٹ کی تشکیل یقیناً ایک خوش آئند اور قابلِ تحسین قدم ہے۔ امید ہے کہ نومنتخب ذمہ داران نوجوانوں کو منظم کرنے، ان کی دینی و اخلاقی تربیت اور معاشرے میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

اللہ تعالیٰ اس تنظیمی سفر کو کامیاب فرمائے اور تمام ذمہ داران کو اخلاص و استقامت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب:
کنوینئر، جمعیت نوجوان فورم تحصیل ٹل نعمان خان

📢 جمعیت نوجوان فورم ضلع ہنگو🎓 کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس کو بچاؤطلباء کے 5 نکاتی مطالبات فوری تسلیم کیے جائیںجمعیت نوجوا...
14/08/2026

📢 جمعیت نوجوان فورم ضلع ہنگو
🎓 کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس کو بچاؤ
طلباء کے 5 نکاتی مطالبات فوری تسلیم کیے جائیں
جمعیت نوجوان فورم ضلع ہنگو، کوہاٹ یونیورسٹی ہنگو کیمپس کے طلباء کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہنگو کیمپس کو مسلسل نظرانداز کر کے اس کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے، جس کے باعث طلباء کو اپنے جائز حقوق کے لیے سڑکوں پر آنا پڑا۔
📌 طلباء کے بنیادی مطالبات:
1️⃣ کیمپس کو بند کرنے کی ہر سازش فوری طور پر ختم کی جائے۔
2️⃣ لیبز، لائبریری، ٹرانسپورٹ اور تدریسی عملے سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔
3️⃣ انٹیک 2026 کے داخلوں کا فوری اعلان کیا جائے۔
4️⃣ ہنگو کیمپس کے منظور شدہ فنڈز اور سہولیات کو مین کیمپس منتقل کرنے کا عمل روکا جائے۔
5️⃣ ہنگو کے طلباء کو مین کیمپس کے طلباء کے برابر حقوق اور سہولیات دی جائیں۔
✊ ہمارا مطالبہ
جمعیت نوجوان فورم ضلع ہنگو، حکومت خیبرپختونخوا اور یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ 48 گھنٹوں کے اندر طلباء کے نمائندگان سے مذاکرات کر کے ان کے جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں۔
تعلیم کے ساتھ کھلواڑ ہنگو کے عوام ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔
جمعیت نوجوان فورم ہر قانونی اور آئینی فورم پر طلباء کے ساتھ کھڑی ہے۔
"تعلیم ہمارا حق — ہنگو کیمپس ہماری پہچان"
جاری کردہ:
شعبہ نشر و اشاعت
جمعیت نوجوان فورم ضلع ہنگو

10/08/2026

⚽ فٹ بال ٹورنامنٹ کا شاندار افتتاح 🏆
جمعیت نوجوانان فورم تحصیل ٹل کے زیرِ اہتمام یونین کونسل کربوغہ شریف میں فٹ بال ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔
کھیل نوجوانوں کو صحت مند، باصلاحیت اور مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔
ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو کھیل، تعلیم اور مثبت سرگرمیوں کے بہتر مواقع فراہم کیے جائیں۔
🤝 جمعیت نوجوانان فورم تحصیل ٹل
⚽ کھیل — نوجوان — مثبت مستقبل
#نوجوان #کھیل

وزیراعلی سہیل آفریدی کا ہنگو کے دورے پر کنوینر جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو جناب عثمان صاحب کا اظہارِ افسوس
03/08/2026

وزیراعلی سہیل آفریدی کا ہنگو کے دورے پر کنوینر جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو جناب عثمان صاحب کا اظہارِ افسوس

16/07/2026

امتیاز کو حافظ حمد اللہ کا منہ توڑ جواب
۔
مولانا صاحب صرف ایک بار بولتا ہے۔ پھر وہ نہ یوٹرن لیتا ہے نہ معافی کیونکہ یہ انکی خون میں شامل نہیں
جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو
#جمعیت ٰن___صاحب
゚ Xahid Waxir Usmanali Usman

مولانا صاحب ہمارا ریڈ لائن ہے ۔ ہم مولانا کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو
15/07/2026

مولانا صاحب ہمارا ریڈ لائن ہے ۔ ہم مولانا کے ساتھ کھڑے ہیں۔
جمعیت نوجوانان فورم ضلع ہنگو

15/07/2026

Address

Doaba
12345689

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when جمعیت نوجوانان فورم ہنگو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share