Jamaat-e-Islami Drosh

Jamaat-e-Islami Drosh جماعت اسلامی تحصیل دروش

جماعت
تاسیسِ جماعت
جماعت اسلامی پاکستان ملک کی سب بڑی اورپرانی اسلامی تحریک ہے۔جس کا آغازبیسویں صدی کے اسلامی مفکرسیدابوالاعلیٰ مودودی نے عصر حاضر میں اسلامی نظام کے احیا کے لیے کیاتھا۔قیام پاکستان سے قبل3شعبان1360ھ(بمطابق26اگست1941ء)کو جماعت اسلامی قیام پذیر ہوئی۔اور یکم جون 1957ءبمطابق2ذی القعدہ1376ھ کو اس کا دستورنافذ العمل ہوا۔
بنیادی عقیدہ
دستور جماعت کے مطابق جما عت اسلامی کا بنیادی عقیدہ لا

الہ الا اللہ محمد رسول اللہ ہے۔ اس عقیدے کے پہلے جزو یعنی اللہ کے واحد الٰہ ہونے اور کسی دوسرے کے الٰہ نہ ہونے کا مطلب یہ ہے کہ زمین اور آسمان اور جو کچھ آسمان و زمین میں ہے، سب کا خالق، پروردگار،مالک اور تکوینی و تشریعی حاکم صرف اللہ ہے، ان میں سے کسی حیثیت میں بھی کوئی اس کا شریک نہیں ہے۔
حکومت الہیہ یا اسلامی نظام زندگی کے قیام کے ذریعے رضائے الٰہی اورفلاح اخروی کا حصول اول روز سے جماعت کے پیش نظر رہا ہے اور آج بھی یہی ایک مقصد ہے جس کے لئے ہم کام کر رہے ہیں۔ اس کے سوا کوئی دوسرا مقصد نہ ہمارے پیش نظر کبھی تھا نہ آج ہے، نہ ان شاءاللہ کبھی ہوگا۔آج تک جس کام سے بھی ہم نے دلچسپی لی ہے اسی مقصد کے لئے لی ہے،اور اسی حدتک لی ہے جس حد تک ہماری دانست میں اس کا تعلق اس مقصد سے تھا۔جس چیزکو ہم قائم کرناچاہتے ہیں اس کاجامع نام قرآن کی اصطلاح میں”دین حق“ہے،یعنی وہ نظامِ زندگی (دین)جو حق (پیغمبروں کی لائی ہوئی ہدایت کے مطابق اللہ کی بندگی واطاعت پر مبنی ہو۔مگر اس کےلئے کبھی کبھی ہم نے ”حکومت الٰہیہ“ کی اصطلاح بھی استعمال کی ہے جس کا مفہوم دوسروں کے نزدیک چاہے جو کچھ بھی ہو، ہمارے نزدیک صرف یہ ہے کہ ”اللہ کو حاکمِ حقیقی مان کر پوری انفرادی و اجتماعی زندگی اس کی محکومیت میں بسر کرنا“۔ اس لحاظ سے یہ لفظ بالکل ”اسلام“ کا ہم معنی ہے۔ اسی بنا پر ہم ان تینوں اصطلاحوں(دین حق، حکومت الٰہیہ اور اسلام ) کو مترادف الفاظ کی طرح بولتے رہے ہیں۔ اور اس مقصد کے حصول کی جدوجہد کانام ہم نے اقامتِ دین، شہادتِ حق اور تحریک اسلامی رکھا ہے ۔ جن میں سے پہلے دو لفظ قرآن سے ماخوز ہیں اور دوسرا لفظ عام فہم ہونے کی وجہ سے اختیار کیاگیا ہے۔ ان الفاظ میں سے کسی پر اگر لوگوں نے ناک بھوں چڑھائی ہے تو اس لئے کہ انہوں نے ہماری اصطلاح سے اپنا مفہوم مراد لے لیا،ہمارا مفہوم مراد لیتے تو امید نہ تھی کہ اس پر وہ ناراض ہوتے۔ (جماعت اسلامی کا مقصد ،تاریخ اور لائحہ عمل:ص ۱)
ہماری دعوت تمام انسانوں کے لیے ہے
ہمارے نزدیک اسلام ان لوگوں کی جائیداد نہیں ہے جو پہلے سے مسلمان ہیں بلکہ خدا نے یہ نعمت ان سب کے لئے بھیجی ہے جو انسان پید ا ہوئے ہیں خواہ وہ روئے زمین کے کسی خطے میں بستے ہوں۔ اس بنا پر ہمارا مقصد محض مسلمانوں ہی کی نہیں بلکہ پوری نوعِ انسانی کی زندگی کو دین حق پر قائم کرناہے۔ مقصد کی یہ وسعت آپ سے آپ تقاضا کرتی ہے۔ کہ ہماری اپیل عام رہے اور کسی مخصوص قوم کے مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کوئی ایسا طرزِ عمل نہ اختیار کیاجائے جواسلام کی اس عام اپیل کو نقصان پہنچانے والا ہو یااس کی نقیض واقع ہوتا ہو۔ مسلمانوں سے ہم کودلچسپی اس بنا پر نہیں ہے کہ ہم ان میں پید اہوئے ہیں اور وہ ہماری قوم ہیں بلکہ ان کے ساتھ ہماری دلچسپی کہ وجہ صرف یہ ہے کہ وہ اسلام کو مانتے ہیں، دنیا میں اس کے نمائندے سمجھے جاتے ہیں،نوعِ انسانی تک اس کا پیغام پہنچانے کےلئے انہی کو ذریعہ بنایاجاسکتا ہے ،اور دوسروں کےلئے اس پیغام کو موثر بنانا اس کے بغیر ممکن بھی نہیں ہے کہ جولوگ پہلے سے مسلمان ہیں وہ اپنی انفرادی اجتماعی زندگی میں پورے اسلام کا صحیح نمونہ پیش کریں۔ اس بنا پر ہمارا راستہ ان لوگوں کے راستہ سے ہمیشہ الگ رہا ہے اور آج بھی الگ ہے جنہیں مسلمانوں سے اصل دلچسپی اس لئے ہے کہ وہ ان کی قوم ہیں اور اسلام سے یا تو کوئی دلچسپی ہی نہیں ہے یا ہے تو اس وجہ سے ہے کہ وہ ان کی قوم و مذہب ہے۔ (جماعت اسلامی کا مقصد ،تاریخ اور لائحہ عمل:ص ۲
ہمارا تصور دین
”دین حق“ اور ”اقامت دین“ کے تصور میںبھی ہمارے اور بعض دوسرے لوگوں کے درمیان اختلاف ہے ہم دین کومحض پوجا پاٹ اور چند مخصوص مذہبی عقائد ورسوم کا مجموعہ نہیں سمجھتے بلکہ ہمارے نزدیک یہ لفظ طریقِ زندگی اور نظامِ حیات کا ہم معنی ہے اور اس کا دائرہ انسانی زندگی کے سارے پہلوؤں اورتمام شعبوں پرحاوی ہے۔ ہم اس بات کے قائل نہیں ہیں کہ زندگی کوالگ لگ حصوں میں بانٹ کر الگ الگ اسکیموں کے تحت چلایا جاسکتاہے۔ ہمارا خیال یہ ہے کہ اس طرح کی تقسیم اگر کی بھی جائے تو وہ قائم نہیں رہ سکتی۔ کیونکہ انسانی زندگی کے مختلف پہلو انسانی جسم کے اعضا کی طرح ایک دوسرے سے ممیز ہونے کے باوجود آپس میں اس طرح پیوستہ ہیں کہ و ہ سب مل کر ایک کل بن جاتے ہیں اور ان کے اندر ایک ہی روح جاری و ساری ہوتی ہے۔یہ روح اگر خدااور آخرت سے بے نیازی اورتعلیمِ انبیاءسے بے تعلقی کی روح ہوتو پوری زندگی کانظام ایک دین باطل بن کر رہتا ہے اور اس کے ساتھ خدا پرستانہ مذہب کا ضمیمہ اگر لگا کر رکھا بھی جائے تو مجموعی نظام کی فطرت بتدریج اس کو مضمحل کرتے کرتے آخر کار بالکل محو کردیتی ہے۔ اور اگر یہ روح خدااور آخرت پر ایمان اورتعلیم ِانبیاءکے اتباع کی روح ہوتو اس سے زندگی کا پورا نظام ایک دین حق بن جاتا ہے۔ جس کے حدود عمل میں ناخدا شناسی کافتنہ اگر کہیں ر ہ بھی جائے تو زیادہ دیر تک پنپ نہیں سکتا۔ اس لئے ہم جب اقامت دین کا لفظ بولتے ہیں تو اس سے ہمارا مطلب محض مسجدوں میں دین قائم کرنا، یا چند مذہبی عقائد اور اخلاقی احکام کی تبلیغ کردینا نہیں ہوتا۔بلکہ اس سے ہماری مراد یہ ہوتی ہے کہ گھراور مسجد ، کالج اور منڈی ، تھانے اورچھاؤنی ،ہائیکورٹ اور پارلیمنٹ، ایوان وزارت اور سفارت خانے، سب پر اس ہی ایک خدا کادین قائم کیاجائے جس کوہم نے اپنارب اور معبود تسلیم کیا ہے اور سب کا انتظام اسی ایک رسو ل کی تعلیم کے مطابق چلایا جائے جسے ہم اپنا ہادی برحق مان چکے ہیں۔ ہم کہتے ہیں کہ اگر ہم مسلمان ہیں تو ہماری ہر چیز کو مسلمان ہونا چاہیے ۔ اپنی زندگی کے کسی پہلوکو بھی ہم شیطان کے حوالے نہیں کرسکتے۔ ہمارے ہاں سب کچھ خدا کا ہے۔ شیطان یا قیصر کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

کیاآپ تیار ہیں!
20/01/2026

کیاآپ تیار ہیں!

امیر جماعت اسلامی ضلع  لوئیر چترال نے اہر ہینڈآرگنائزیشن کے دفتر میں آرگنائزیشن  کے لیڈہیڈ جناب مولانا فضل ودودسے ملاقات...
19/01/2026

امیر جماعت اسلامی ضلع لوئیر چترال نے اہر ہینڈآرگنائزیشن کے دفتر میں آرگنائزیشن کے لیڈہیڈ جناب مولانا فضل ودودسے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی تحصیل دروش کے ارکان وکارکنان بھی موجود تھے۔

جماعت اسلامی بازار مقام کےارکان، کارکنان   متفقین و احباب کا جتماع ارکان آج بعد از نماز عصر بمقام  مسجد جاپان ٹاؤر دروش ...
18/01/2026

جماعت اسلامی بازار مقام کےارکان، کارکنان متفقین و احباب کا جتماع ارکان آج بعد از نماز عصر بمقام مسجد جاپان ٹاؤر دروش میں منعقد ہوا جس میں بڑی تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ اجتماع میں درس قرآن کے بعد امیر جماعت اسلامی لوئیرچترال نے اہم خطاب کیا۔

10/01/2026

مکمل درس قرآن از استاذ سلطان محمد بمورخہ ۹جنوری۲۰۲۶بمقام دفترجماعت اسلامی دروش جاپان بلڈنگ دروش

19/12/2025

اففتاح دفتر جماعت اسلامی جاپان ٹاؤردروش

اففتاح دفتر جماعت اسلامی بمقام جاپان ٹاؤر نیوبازاردروش
16/12/2025

اففتاح دفتر جماعت اسلامی بمقام جاپان ٹاؤر نیوبازاردروش

28/09/2025

Address

Drosh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Drosh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-e-Islami Drosh:

Share