Deputy Commissioner Duki

Deputy Commissioner Duki Deputy Commissioner Office, Duki.

تجاوزات کے خلاف دکی انتظامیہ کی کارروائی، عوامی راستے کلیئر کر دیے گئے28 اگست 2026دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی جناب فضل الرحمن ...
28/08/2026

تجاوزات کے خلاف دکی انتظامیہ کی کارروائی، عوامی راستے کلیئر کر دیے گئے

28 اگست 2026

دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی جناب فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی گزرگاہوں کی روانی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی کی۔ کارروائی کے دوران گودی محلہ میں ریڑھیوں کے لیے مختص مقام کے راستے میں کھڑی ریڑھیوں کو ہٹا کر عوامی گزرگاہ کلیئر کی گئی، جبکہ لورالائی روڈ، زمان روڈ سمیت شہر کے مختلف مقامات پر راستوں میں رکاوٹ بننے والی ریڑھیوں اور دیگر تجاوزات کو بھی ہٹا دیا گیا۔ انتظامیہ نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ریڑھیاں مقررہ اور مختص کردہ مقامات پر لگائیں تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ ہو اور شہر میں ٹریفک و عوامی گزرگاہوں کی روانی برقرار رہے۔ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو بہتر اور منظم ماحول کی فراہمی کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

کمشنر دکی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس**28 اگست 2026*دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن...
28/08/2026

کمشنر دکی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس*

*28 اگست 2026*

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ نارکوٹکس کنٹرول سیل کمیٹی (DNCC) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دُکی میں منشیات کی روک تھام، غیر قانونی کاشت کے خاتمے اور انسدادی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایس پی دُکی منصور احمد بزدار، نمائندہ اینٹی نارکوٹکس فورس، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں چرس/بھنگ تلفی مہم 2026 کے حوالے سے ضلع دُکی میں غیر قانونی منشیات کی کاشت کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مشترکہ کارروائیوں کو مزید مربوط بنانے پر زور دیا گیا۔ نوجوان نسل کو منشیات کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے آگاہی مہمات کو مؤثر بنانے، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شعور اجاگر کرنے اور منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے قانون کے مطابق کارروائیوں کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ، پولیس، ایف سی، اینٹی نارکوٹکس فورس، متعلقہ سکیورٹی اداروں اور دیگر محکموں کے درمیان باہمی تعاون اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر دُکی نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع دُکی کو منشیات سے پاک بنانے، نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے اور منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے تمام متعلقہ ادارے باہمی تعاون سے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے۔

*ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی میٹنگ**28 اگست 2026*دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل ال...
28/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ امپلیمنٹیشن کمیٹی میٹنگ*

*28 اگست 2026*

دُکی: ڈپٹی کمشنر دُکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت (District Implementation Committee) کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی دکی منصور احمد بزدار، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر محمد حسین، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع دُکی میں امن و امان کی صورتحال، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور قانون پر مؤثر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران BISA اور PIFTAC ڈیش بورڈ، غیر قانونی اسپیکٹرم، غیر قانونی اسلحہ کے مقدمات، دھماکہ خیز مواد، بھتہ خوری،منشیات کے مقدمات، اسمگلنگ، نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں، مدارس کی رجسٹریشن، گداگری، جوئے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں، غیر قانونی پٹرول پمپس اور تجاوزات سمیت مختلف اہم معاملات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر دُکی نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے باہمی رابطہ اور مربوط حکمتِ عملی کو مزید مؤثر بنایا جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے اپنے اپنے شعبوں میں جاری اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ادارے اپنے فرائض ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون اور مؤثر کوآرڈینیشن کو یقینی بنائیں۔

*دکی بازار میں صفائی، پرائس کنٹرول اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا معائنہ**27 اگست 2026*دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن ک...
27/08/2026

*دکی بازار میں صفائی، پرائس کنٹرول اور اشیائے خوردونوش کے معیار کا معائنہ*

*27 اگست 2026*

دکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لونی فتح خان بنگلزئی نے دکی بازار کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف دکانوں پر صفائی ستھرائی، حفظانِ صحت کے انتظامات، اشیائے خوردونوش کے معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف اشیائے خوردونوش کی کوالٹی، مقررہ نرخوں اور دستیابی کو چیک کیا، جبکہ ایکسپائر اور ناقص اشیائے خوردونوش کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ صفائی ستھرائی کا خصوصی خیال رکھیں، سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں کی پابندی کریں اور عوام کو معیاری و صحت بخش اشیائے خوردونوش مناسب نرخوں پر فراہم کریں۔ اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پرائس کنٹرول، صفائی ستھرائی اور اشیائے خوردونوش کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے بازاروں کی باقاعدگی سے نگرانی اور چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

*تحصیل دکی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد**27 اگست 2026*دُکی: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے ...
27/08/2026

*تحصیل دکی کے عوامی مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد*

*27 اگست 2026*

دُکی: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے عوام دوست وژن اور حکومتِ بلوچستان کی پالیسی کے مطابق ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی کی زیرِ صدارت تحصیل دکی کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر سننے اور ان کے فوری حل کے لیے نظامی پبلک ہائی سکول دکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں کمانڈر 87 ونگ کرنل شاہد بلال، ایس پی دکی منصور احمد بزدار، اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال سمیت تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان براہِ راست رابطے کو مزید مؤثر بنانا اور شہریوں کو اپنے مسائل و شکایات کے اظہار کے لیے ایک باقاعدہ اور کھلا پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔ کھلی کچہری کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد علاقہ مکینوں نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے صاف پانی کی فراہمی، تعلیم، صحت، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، نکاسی آب، معذور افراد کے لیے ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام اور دیگر بنیادی شہری سہولیات سے متعلق اپنے مسائل اور مشکلات ڈپٹی کمشنر کے سامنے پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر فضل الرحمن کبدانی نے شہریوں کے مسائل اور شکایات کو توجہ اور تحمل سے سنا اور موقع پر موجود متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان سے ہر مسئلے کے حوالے سے تفصیلات اور موجودہ صورتحال دریافت کی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو عوامی مسائل کے فوری ازالے، دستیاب وسائل کے مؤثر استعمال اور زیرِ التوا معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اور کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا۔

25/08/2026

ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے BSDI کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور جاری کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیا۔ امتعلقہ حکام کو معیار اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

*ڈپٹی کمشنر دکی کا BSDI پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ**25 اگست 2026*دُکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الر...
25/08/2026

*ڈپٹی کمشنر دکی کا BSDI پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ*

*25 اگست 2026*

دُکی: ڈپٹی کمشنر دکی فضل الرحمن کبدانی نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) پروگرام کے تحت فیز ٹو میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منصوبوں پر جاری تعمیراتی کام، معیار، رفتار اور پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام سے منصوبوں کی موجودہ صورتحال اور تکمیل سے متعلق بریفنگ لی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کام مقررہ معیار اور طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات جلد از جلد حاصل ہو سکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے BSDI فیز تھری کے تحت منظور شدہ ترین چوک تا وانگی روڈ کا بھی معائنہ کیا اور مجوزہ روڈ منصوبے کی سائٹ، روٹ اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبے کی بروقت پیش رفت، شفافیت اور معیار کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دکی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی باقاعدگی سے نگرانی جاری رکھے گی تاکہ عوامی مفاد کے منصوبے اعلیٰ معیار کے ساتھ مقررہ مدت میں مکمل کیے جا سکیں۔

Address

Duki

Opening Hours

Monday 08:00 - 16:00
Tuesday 08:00 - 16:00
Wednesday 08:00 - 16:00
Thursday 08:00 - 16:00
Friday 08:00 - 14:00

Telephone

+92824666102

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Deputy Commissioner Duki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Deputy Commissioner Duki:

Shortcuts

Share