Assistant Commissioner Duki

Assistant Commissioner Duki Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Assistant Commissioner Duki, Government Official, AC Road, Duki.

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کا مائنز ریسکیو سینٹر 1122 کا دورہاسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے مائنز ریسکیو سینٹر ...
07/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال کا مائنز ریسکیو سینٹر 1122 کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے مائنز ریسکیو سینٹر 1122 کا دورہ کیا اور وہاں ریسکیو و ایمرجنسی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورانِ دورہ اسسٹنٹ کمشنر نے ریسکیو سینٹر میں موجود ریسکیو آلات، ایمرجنسی سہولیات، عملے کی دستیابی، ریسکیو گاڑیوں اور دیگر ضروری انتظامات کا معائنہ کیا۔

انہوں نے متعلقہ حکام سے کان کنی کے دوران کسی بھی ہنگامی صورتحال، حادثے یا کان میں پھنسے افراد کو فوری ریسکیو کرنے کے لیے موجودہ ریسکیو میکانزم، رسپانس ٹائم اور باہمی رابطہ کاری کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم حریفال نے ہدایت کی کہ مائنز ریسکیو سینٹر کو ہر وقت فعال رکھا جائے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے ضروری آلات اور ریسکیو ٹیم کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ دکی میں کان کنی کے شعبے سے وابستہ افراد کی جان و مال کا تحفظ انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے، جبکہ کسی بھی حادثے کی صورت میں بروقت ریسکیو کارروائی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے۔
انہوں نے ریسکیو عملے کی خدمات کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ ایمرجنسی رسپانس، حفاظتی اقدامات اور ریسکیو صلاحیتوں کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ کسی بھی ناگہانی صورتحال میں کم سے کم وقت میں امدادی کارروائیاں شروع کی جا سکیں۔

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر دُکی میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد*6 ستمبر 2026*ضلعی انتظامیہ دُکی کے زیرِ اہتمام 6 ...
07/09/2026

یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر دُکی میں پروقار تقریب اور ریلی کا انعقاد

*6 ستمبر 2026*

ضلعی انتظامیہ دُکی کے زیرِ اہتمام 6 ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال،ایس پی دُکی منصور احمد بزدار، ضلعی انتظامیہ و مختلف محکموں کے افسران و اہلکاران اور عوام الناس نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران قومی پرچم کشائی کی گئی، جبکہ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ اس موقع پر قومی ترانہ بھی پیش کیا گیا اور شرکاء نے شہدائے وطن کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی دفاع، قومی یکجہتی اور وطن سے وفاداری کے عزم کا اظہار کیا۔ پرچم کشائی کی تقریب کے بعد یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے ایک قومی ریلی بھی نکالی گئی، جس میں شرکاء نے قومی پرچم اٹھا کر پاکستان سے محبت اور پاک افواج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی، امن و امان اور شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے اشیاء خوردونوش کا نیا نرخنامہ جاری کر دیا
04/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دکی محمد اکرم حریفال نے اشیاء خوردونوش کا نیا نرخنامہ جاری کر دیا

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال کا گودی محلہ، لورالائی روڈ، نانا صاحب زیارت روڈ اور بائی پاس کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے...
03/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال کا گودی محلہ، لورالائی روڈ، نانا صاحب زیارت روڈ اور بائی پاس کا دورہ، تجاوزات کے خاتمے اور ٹریفک نظم و ضبط کی ہدایت۔

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم خان حریفال نے اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی عبدالسلام شاہوانی، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان ترین اور میونسپل کمیٹی کے نمائندے کے ہمراہ گودی محلہ سمیت لورالائی روڈ، نانا صاحب زیارت روڈ اور بائی پاس کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف مقامات پر موجود ریڑھی بانوں اور دکانداروں سے ملاقات کی اور شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی آمدورفت اور بازاروں میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ اپنی ریڑھیاں مقررہ جگہ پر مناسب ترتیب اور فاصلے کے ساتھ کھڑی کریں تاکہ ایک دوسرے کے کاروبار میں خلل نہ پڑے اور شہریوں، پیدل چلنے والوں اور ٹریفک کو آمدورفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سڑکوں اور گزرگاہوں کو عوامی آمدورفت کے لیے کھلا رکھنا انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

دورے کے دوران مختلف شاہراہوں اور سڑکوں پر موجود تجاوزات اور سڑکوں پر رکھا گیا غیر ضروری سامان ہٹایا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ آئندہ سڑک، فٹ پاتھ یا عوامی گزرگاہ پر کسی قسم کا سامان نہ رکھا جائے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ضابطے کے مطابق کارروائی عمل میں لانے کی وارننگ بھی جاری کی گئی۔

اسسٹنٹ کمشنر نے شہر میں قائم پٹرول پمپس کا بھی معائنہ کیا اور پیمانوں/پٹرول نوزلز کی جانچ کی۔ اس موقع پر سڑک کی حدود میں آنے والے پٹرول نوزلز کے حوالے سے متعلقہ پٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی کہ انہیں خود سڑک کی حدود سے ہٹا کر مناسب جگہ پر منتقل کیا جائے، تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانا، تجاوزات کا خاتمہ، عوامی گزرگاہوں کو بحال رکھنا اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے دکانداروں اور ریڑھی بانوں پر زور دیا کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مقررہ ضوابط اور ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

*اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال کا گودی محلہ کا دورہ، ریڑھی بانوں کو نظم و ضبط کی ہدایت* اسسٹنٹ کمشنر ضلع دُکی محمد ا...
02/09/2026

*اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال کا گودی محلہ کا دورہ، ریڑھی بانوں کو نظم و ضبط کی ہدایت*

اسسٹنٹ کمشنر ضلع دُکی محمد اکرم خان حریفال نے گودی محلہ کا دورہ کیا اور وہاں موجود ریڑھی بانوں سے ملاقات کرکے انہیں شہر میں ٹریفک کی روانی، عوامی آمدورفت اور بازار کے نظم و ضبط کو بہتر بنانے کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔

دورانِ دورہ اسسٹنٹ کمشنر نے ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ اپنی ریڑھیاں مقررہ حدود میں ترتیب اور مناسب فاصلے کے ساتھ کھڑی کریں تاکہ نہ تو ایک دوسرے کے کاروبار میں خلل پڑے اور نہ ہی شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ریڑھی بان اپنی ریڑھیاں گودی محلہ تک محدود رکھیں اور شہر کی دیگر سڑکوں، بازاروں اور عوامی گزرگاہوں پر غیر مقررہ مقامات پر ریڑھیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں۔

اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا مقصد کسی کے روزگار کو متاثر کرنا نہیں بلکہ شہر میں نظم و ضبط، ٹریفک کی روانی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ریڑھی بانوں سے بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی۔

انہوں نے مزید واضح کیا کہ جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف قانون کے مطابق جرمانہ اور دیگر ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم خان حریفال کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس.02 ستمبر،2026 اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اک...
02/09/2026

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم خان حریفال کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس.
02 ستمبر،2026

اسسٹنٹ کمشنر دُکی محمد اکرم خان حریفال کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع دُکی میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں، مارکیٹ ریٹس کے تعین، ناجائز منافع خوری اور عوام کو مقررہ نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر تھل چوٹیالی ڈاکٹر عبدالسلام شاہوانی، نائب تحصیلدار اکرام اللہ خان ترین، نائب تحصیلدار بلال احمد، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سمندر خان ناصر، بلوچستان فوڈ اتھارٹی آفیسر بخت محمد ناصر، ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر کمال خان، انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری مولوی نصراللہ لونی اور دیگر متعلقہ افسران و نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس میں مارکیٹ میں روزانہ کی بنیاد پر اشیائے ضروریہ کے نرخوں کے تعین، سبزی منڈی سے حاصل ہونے والے نرخوں کی تصدیق، ٹرانسپورٹیشن اخراجات اور مناسب منافع کو مدِنظر رکھتے ہوئے دُکی بازار کے لیے نرخ مقرر کرنے، جبکہ پٹرول و ڈیزل کے نرخوں کے تعین اور عوام کو زائد قیمتوں پر اشیاء کی فروخت کی روک تھام کے حوالے سے مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد اکرم خان حریفال نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو مقررہ اور مناسب نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

01/09/2026
روزمرہ اشیاء خوردونوش ریٹ لسٹ 31  اگست، 2026
31/08/2026

روزمرہ اشیاء خوردونوش ریٹ لسٹ
31 اگست، 2026

اہم عوامی آگاہی نوٹس
31/08/2026

اہم عوامی آگاہی نوٹس

میٹنگ بابت پرائس کنٹرول کمیٹی دکی مورخہ 02 ستمبر 2026
31/08/2026

میٹنگ بابت پرائس کنٹرول کمیٹی دکی
مورخہ 02 ستمبر 2026

Address

AC Road
Duki

Telephone

+92824666388

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Assistant Commissioner Duki posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Assistant Commissioner Duki:

Shortcuts

Share